Progressive Views

Progressive Views

Share

غربت خیرات سے نہیں انصاف سے ختم ہوتی ہے (نیلسن منڈیلا)

03/10/2025

اسلام آباد کی سڑکوں پر 2 اکتوبر 2025 کا دن تاریخ میں نقش ہو چکا ہے۔ پولیس کے حصار میں معروف آزادی پسند و عوامی ایکشن کمیٹی کی سرگرم رکن #نصرت قریشی اور ان کے ساتھ وہ سب خواتین و مرد بھی تھے جنہوں نے اپنی آواز کو خاموش ہونے سے انکار کر دیا۔ یہ سب عوامی ایکشن کمیٹی کے کارواں کے سپاہی تھے جو اپنے جسم پر لاٹھیاں سہہ کر بھی اپنے ضمیر کو جھکنے نہ دے سکے۔ جب نصرت قریشی نے انگلی بلند کی تو ان کے ساتھ کھڑی خواتین نے بھی اپنے نعرے بلند کیے۔ ان کے آنچل ظلم کی دھول سے اٹے ہوئے تھے مگر ان کی آنکھوں میں آزادی کی چمک زندہ تھی۔ وہ جانتی تھیں کہ یہ جدوجہد ان کی نسلوں کی بقا کی جدوجہد ہے۔ وہ جانتی تھیں کہ ان کے زخم آنے والے کل کی روشنی کا پیش خیمہ ہیں۔ مرد بھی ان کے شانہ بشانہ تھے۔ کچھ کے چہرے لہو میں تر تھے کچھ کی آنکھیں آنسوؤں سے بھری تھیں مگر ان کے ہاتھ بلند تھے اور ان کی زبانوں پر صرف ایک اعلان تھا کہ
"ہم حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے"
اسلام آباد پولیس نے تشدد کیا گریبان پھاڑے ہاتھ مروڑے اور لوگوں کو گاڑیوں میں ٹھونس کر لے گئی لیکن ان سب کے باوجود یہ جلوس شکست نہ کھا سکا کیونکہ یہ جلوس محض جسموں کا نہیں تھا یہ روحوں کا قافلہ تھا۔ یہ خواتین اور مرد تاریخ کے اوراق میں اس دن کے گواہ کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔ کل کے مظاہرے نے یہ ثابت کر دیا کہ آزادی اور بنیادی حقوق کی للکار کبھی اکیلی نہیں ہوتی یہ ایک اجتماعی صدا ہے جس میں ہر عورت ہر مرد اور ہر دل شامل ہوتا ہے۔ یہ تاریخ ساز لمحہ نصرت قریشی کا بھی ہے اور ان سب کا بھی جو ایک ساتھ کھڑے تھے۔ یہ لمحہ اس اجتماعی شعور کا ہے جسے طاقت کے زور سے دبایا نہیں جا سکتا 🚩
۔

۔

۔

۔

۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Islamabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Islamabad
44000