LOG MEDIA

LOG MEDIA

Share

LOG MEDIA: Urdu (GB)
سماجی رابطے کی دنیا میں خبر رسانی کا بااعتماد صفحہ

07/06/2026

سکردو: غیر حتمی نتائج سامنے آنے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جبکہ مختلف مقامات پر کارکنوں نے کامیابی کا جشن منانا شروع کر دیا۔

07/06/2026

جی بی اے 7 سکردو 1 کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ ۔ پیپلزپارٹی کے نوجوان امیدوار سید توقیر مہدی شاہ نے بڑا اپ سیٹ کر دیا ۔ 3891 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، اپنا پہلا الیکشن جیت کر توقیر مہدی شاہ نے تاریخ رقم کردی ۔ مدمقابل پی ایم ایل این اور آئی پی پی کے سینئر سیاستدانوں حاجی اکبر تابان اور راجہ جلال حسین مقپون کو شکست دے کر توقیر نے انتخابی سیاست کا شاندار آغاز کردیا ۔ سید توقیر مہدی شاہ کی شاندار فتح پر پیپلزپارٹی کے جیالوں کا پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے سامنے جشن ۔

06/06/2026

#سکردو: ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر و ڈپٹی کمشنر سکردو حمزہ مراد گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے انتظامات سیکیورٹی پلان اور پولنگ کے انتظامی امور سے متعلق لوگ میڈیا سے گفتگو

06/06/2026

#شگر: ( عمران شگری) گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026 کے انعقاد میں صرف ایک دن باقی ہے، جبکہ الیکشن کمیشن نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ پولنگ عملے کی ووٹنگ جاری ہے اور انتخابی سامان مختلف علاقوں میں پہنچایا جا رہا ہے۔شگر کے 71 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جن میں 17 انتہائی حساس اور 26 حساس قرار دیے گئے ہیں۔ سکیورٹی کے لیے پنجاب پولیس کے 350 اہلکار سمیت پاک فوج، ضلعی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں۔
7 جون کو ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے، جبکہ عوام کی نظریں انتخابی معرکے اور اس کے نتائج پر مرکوز ہیں

05/06/2026

#سکردو : (پ ر) وزیر اطلاعات گلگت بلتستان غلام عباس نے انڈین وزارتِ خارجہ کے بے بنیاد اور مضحکہ خیز دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہیکہ ​حکومتِ گلگت بلتستان انڈین وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کے اس بے بنیاد، غیر ذمہ دارانہ اور حقیقت سے نظریں چرانے والے بیان کو یکسر مسترد کرتی ہے جس میں گلگت بلتستان کے شیڈول عام انتخابات پر نام نہاد "احتجاج" کا راگ الاپا گیا ہے۔ ​انڈیا کا یہ بیان نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ خطے کی زمینی حقائق سے مکمل لاعلمی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس حوالے سے ہم حقائق واضح کرنا چاہتے ہیں ​کہ ​گلگت بلتستان کے غیور عوام نے 1947 میں ڈوگرا راج کے خلاف اپنی آزادی کی جنگ خود لڑی اور اپنی مرضی سے پاکستان کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کیا۔ ​یہاں 7 جون 2026 کو ہونے والے عام انتخابات عوام کے جمہوری حق اور ایک آزاد، شفاف سیاسی عمل کا حصہ ہیں۔ انڈیا کو یہ حق کس نے دیا کہ وہ ایک پرامن اور جمہوری عمل میں مداخلت کرے؟ اپنی ناکامیوں اور مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتے ہوئے ​ستم ظریفی یہ ہے کہ وہ ملک ہمیں جمہوریت اور حقوق کا درس دینے کی کوشش کر رہا ہے جس نے خود غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کو ایک فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر رکھا ہے، جہاں کشمیریوں کی قیادت کو قید اور ان کی آواز کو بندوق کے زور پر دبایا جاتا ہے۔ ​انڈیا کا یہ واویلا دراصل مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور اپنی گرتی ہوئی ساکھ سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی ایک سستی اور ناکام کوشش ہے۔ گلگت بلتستان کا بچہ بچہ اپنی دھرتی اور پاکستان کی سلامتی کے لیے تن من دھن قربان کرنے کے لیے تیار ہے۔ انڈیا کی کوئی بھی گیدڑ بھبکی ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی۔ ​انہوں نے کہا کہ ِ خارجہ انڈیا کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پاکستان کے اندرونی معاملات اور گلگت بلتستان کے جمہوری عمل میں مداخلت کی بجائے اپنے ملک کے اندرونی خلفشار، لداخ میں اپنی پوزیشن اور مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی پر توجہ دے۔ گلگت بلتستان میں انتخابات شیڈول کے مطابق انتہائی پرامن، آزادانہ اور عوامی جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوں گے، اور دلی سرکار کا کوئی بھی احتجاج یا مہم اس جمہوری سفر کو نہیں روک سکتی۔

05/06/2026

سکرود| سکردو: عالمی یومِ ماحولیات 2026 کے موقع پر بلتستان کے مختلف علاقوں سکردو، روندو اور ہوشے میں ماحولیات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریبات محکمہ سینٹرل قراقرم نیشنل پارک اور محکمہ وائلڈ لائف گلگت بلتستان کے زیرِ اہتمام "Inspired by Nature, For Climate, For Our Future" کے عالمی تھیم کے تحت منعقد کی گئیں۔
پروگراموں میں طلبا، اساتذہ، مقامی عمائدین، سماجی کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے ماحولیاتی تبدیلیوں، گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے، قدرتی وسائل کے دانشمندانہ استعمال اور نایاب جنگلی حیات کے تحفظ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر شرکاء کو درختوں کی اہمیت، صفائی ستھرائی، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ بلتستان کا قدرتی حسن، بلند و بالا پہاڑ، گلیشیئرز اور نایاب جنگلی حیات خطے کا قیمتی سرمایہ ہیں، جن کے تحفظ کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔
تقریبات کے اختتام پر شرکاء نے ماحول دوست طرزِ زندگی اپنانے، قدرتی وسائل کے تحفظ اور جنگلی حیات کی بقا کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ منتظمین کے مطابق ایسے آگاہی پروگرامز کا مقصد عوام خصوصاً نوجوان نسل میں ماحولیات کے تحفظ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک محفوظ اور سرسبز ماحول یقینی بنایا جا سکے۔

05/06/2026

#سکردو: گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کی انتخابی مہم کے آخری مرحلے میں استحکام پاکستان پارٹی کے نامزد امیدوار راجہ جلال حسین مقپون نے سکردو میں انتخابی پاور شو کا مظاہرہ کیا، جس میں پارٹی رہنماؤں، کارکنوں، حامیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔انتخابی ریلی میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل ایک بڑا قافلہ شریک تھا، جبکہ کارکن پارٹی پرچم اٹھائے اور انتخابی ترانوں کی دھن پر جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے رہے۔ریلی کے مختلف راستوں پر استقبالیہ کیمپ قائم کیے گئے تھے جہاں کارکنوں اور حامیوں نے قافلے کا استقبال کیا۔ انتخابی ترانوں اور نعروں نے ماحول کو گرما دیا جبکہ شرکاء نے پارٹی امیدوار کے حق میں نعرے بھی لگائے۔استحکام پاکستان پارٹی کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ انتخابی ریلی میں عوام کی بڑی تعداد کی شرکت راجہ جلال حسین مقپون اور پارٹی پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے

05/06/2026

ایم ڈبلیو ایم کے رہنما اور جی بی اے 8 سکردو 2 سے امیدوار کاظم مثیم کی پریس کانفریس۔

05/06/2026

رہنما ایم ڈبلیو ایم اور امیدوار جی بی اے 8 سکردو 2 کاظم میثم کی پریس کانفرنس

05/06/2026

#سکردو: گلگت بلتستان کے روایتی کھیل فری سٹائل پولو میں خواتین سمیت لاہور سے آنے والے پروفیشنل پولو کھلاڑیوں نے پہلی بار حصہ لیا۔ فاطمہ مظہر، مہنم فیصل اور حبیبہ صدیقی کی شرکت ایونٹ کی خاص بات رہی۔سابق قومی پولو کوچ عمر منہاس کے مطابق دورے کا مقصد فری سٹائل پولو اور گلگت بلتستان کی سیاحت کو قومی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Islamabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Islamabad
16100