RJ Athar Rizvi

RJ Athar Rizvi

Share

Broadcast journalist,RJ, Anchor Person, VO Expert, Script Writer,Director

08/06/2026
06/06/2026

آج رات 🌙 سننا 🎶 نہ بھولیں پروگرام دل کے افسانے اطہر رضوی کے ساتھ سنو ایف ایم 89.4 سے۔۔

04/06/2026

آج رات 12سے2 دلُ کے افسانے سننا نہ بھولیں

31/05/2026

اگر آپ بہاولپور جائیں تو رانا جوس جانا نہ بھولیں۔۔۔

29/05/2026

بے وقت اگر جاؤں گا سب چونک پڑیں گے
اک عمر ہوئی دن میں کبھی گھر نہیں دیکھا

بشیر بدر

اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو
نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے
مشہور غزل گو بشیر بدر آج بھوپال میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 91 برس تھی ۔ کئی برس سے ان کی یادداشت نہ ہونے کے برابر رہ گئی تھی۔
( 15- فروری، 1935ء ۔ 28- مئی، 2026ء)

اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو
نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے
۔۔
تم محبت کو کھیل کہتے ہو
ہم نے برباد زندگی کر لی
۔۔
کچھ تو مجبوریاں رہی ہوں گی
یوں کوئی بے وفا نہیں ہوتا
۔۔
انہی راستوں نے جن پر، کبھی تم تھے ساتھ میرے
مجھے روک روک پوچھا، ترا ہمسفر کہاں ہے
۔۔
اس کے لیے تو میں نے یہاں تک دعائیں کیں
میری طرح سے کوئی اسے چاہتا بھی ہو
۔۔
نہ جانے کس طرف سے آرہی ہیں
ہواؤں میں بڑی افسردگی ہے
۔۔
ایک اچھی لڑکی تھی، ہم بھی اسے اچھے لگے
دیر تک لیکن کہاں چلتے ہیں ایسے سلسلے

بہت دنوں سے مرے ساتھ تھی مگر کل شام
مجھے پتا چلا، وہ کتنی خوبصورت ہے

مسافر ہیں ہم بھی مسافر ہو تم بھی
کسی موڑ پر پھر ملاقات ہوگی

زندگی تو نے مجھے قبر سے کم دی ہے زمیں
پاؤں پھیلاؤں تو دیوار میں سر لگتا ہے

کوئی ہاتھ بھی نہ ملائے گا جو گلے ملو گے تپاک سے
یہ نئے مزاج کا شہر ہے ذرا فاصلے سے ملا کرو

یہاں لباس کی قیمت ہے آدمی کی نہیں
مجھے گلاس بڑے دے شراب کم کر دے

لوگ ٹوٹ جاتے ہیں ایک گھر بنانے میں
تم ترس نہیں کھاتے بستیاں جلانے میں

گھروں پہ نام تھے ناموں کے ساتھ عہدے تھے
بہت تلاش کیا کوئی آدمی نہ ملا

کبھی کبھی تو چھلک پڑتی ہیں یوں ہی آنکھیں
اداس ہونے کا کوئی سبب نہیں ہوتا

اسی شہر میں کئی سال سے مرے کچھ قریبی عزیز ہیں
انہیں میری کوئی خبر نہیں مجھے ان کا کوئی پتہ نہیں

عجیب شخص ہے ناراض ہو کے ہنستا ہے
میں چاہتا ہوں خفا ہو تو وہ خفا ہی لگے

جی بہت چاہتا ہے سچ بولیں
کیا کریں حوصلہ نہیں ہوتا

عاشقی میں بہت ضروری ہے
بے وفائی کبھی کبھی کرنا

مجھ سے کیا بات لکھانی ہے کہ اب میرے لئے
کبھی سونے کبھی چاندی کے قلم آتے ہیں

اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو
نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے

28/05/2026

بے وقت اگر جاؤں گا سب چونک پڑیں گے
اک عمر ہوئی دن میں کبھی گھر نہیں دیکھا
۔۔۔۔
دن میں گھر جانے سے ہچکچانے والا آخر آج اپنے گھر گیا۔۔۔
خدا اس کے نئے گھر کو آرام دہ بنائے۔۔

13/05/2026

آج دل فخر اور ممنونیت کے ملے جلے جذبات سے لبریز ہے۔ میرے دادا، معروف شاعر و ادیب شہاب دہلوی مرحوم کی تاحیات ادبی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے انہیں صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جو کہ لاہور میں ہونے والی تقریب میں ہمارے چچا ڈاکٹر سید شاہد رضوی نے اپنے دست مبارک سے قبول کیا۔
​اگرچہ وہ آج ہمارے درمیان نہیں، لیکن ان کی تحریریں، ان کے اشعار اور ان کی علمی میراث ہمیشہ زندہ رہے گی۔ یہ اعزاز ان کی اس لگن اور محبت کا ثمر ہے جو انہوں نے اردو زبان و ادب کے لیے وقف کر رکھی تھی۔
​دادا جان! آپ کا نام اور آپ کا کام ہمیشہ ہمارا سر فخر سے بلند رکھے گا۔ اللہ پاک آپ کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Islamabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address

Islamabad