TalasH
Powerful, Authentic, Valuable, & Effective words, all the way from books to your screen, just 4u.
Powerful, Authentic, Valuable, and Effective (PAVE) words, all the way from books to your screen, just for you.
اے خدا، مجھ سے نہ لے میرے گناہوں کا حساب
میرے پاس اشک۔ندامت کے سوا، کچھ بھی نہیں
یہ کیا کہ سورج پہ گھر بنانا، پھر اس پہ چھاؤں تلاش کرنا
کھڑے بھی ہونا تو دلدلوں پر، پھر اپنے پاؤں تلاش کرنا
نکل کے شہروں میں آ بھی جانا، چمکتے خوابوں کو ساتھ لے کر
بلند و بالا عمارتوں میں، پھر اپنے گاؤں تلاش کرنا
۔۔۔ احمد سلمان ۔۔۔
جی رہا ہوں اس اعتماد کے ساتھ
زندگی کومیری ضرورت ہے
تم نہ مانو، مگرحقیقت ہے
عشق انسان کی ضرورت ہے
اس کی محفل میں بیٹھ کر دیکھو
زندگی، کتنی خوبصورت ہے
۔۔۔ قابل اجمیری ۔۔۔
یہ زندگی سے بھرپور لفظ لکھنے والا شاعر صرف 31 سال جی سکا۔
من آنگن میں شہر بسا ہے
شہر میں اک دریا بہتا ہے
دریا کی لہروں میں رستے
رستوں میں ان دیکھے سپنے کھلے ہوئے ہیں
خواب، دھنک، خوشبو اور چہرے، ملے ہوئے ہیں
تیز ہوا میں، دیپ سمے کے، جلے ہوئے ہیں
لیکن شہر کے دروازے پر
بے خوابی کے دکھ سکھ اوڑھے
جانے کس کی آس میں آنکھیں، نیندوں کا پہرہ دیتی ہیں
۔۔۔ سلیم کوثر ۔۔۔
گنگناتا جا رہا تھا، اک فقیر
دھوپ رہتی ہےنہ سایہ، دیر تک
Gungunata ja raha tha, ik faqeer
Dhoop rehti hy na saya, dair tk
تھک گیا میں، کرتے کرتے یاد تجھ کو
اب تجھے میں، یاد آنا چاہتا ہوں
Thak gya mein, karty karty yaad tujh ko
Ab tujhy mein, yaad aana chahta hoon
پاتا ہوں جس جگہ میں کوئی رنگ کی بہار
سمجھوں ہوں یہ، کہ تیرے تبسم کا عکس ہے
۔۔۔
رات کے وقت، میرے دل پہ، تیری یاد کا ہاتھ
اتنی نرمی سے اترتا ہے، کہ جیسے شبنم
اک چٹکتی ہوئی نورستہ کلی پر اترے
۔
۔۔۔ احمد ندیم قاسمی ۔۔۔
زمیں والوں سے یہ کہنے کو، سورج روز آتا ہے
اجالے بانٹ دینے سے، اجالے کم نہیں ہوتے
۔
عید مبارک
۔
تمام موسم، ادھار موسم
برستی بارش، چمکتی بوندیں
گلابی شامیں، سنہری راتیں
وہ چاند تاروں کی محفلیں بھی
ہوا کے جھونکوں کی دلکشی بھی
یہ سب نظارے اداس کیوں ہیں؟
سوال پوچھا، تو بات نکلی
تمام موسم ہیں، دل کے موسم
وہ ساتھ ہے تو، حسین موسم
اگر نہیں تو، اداس موسم
وہ رات سے دن کشید کرتا ہے، دھوپ سے چھاؤں کاڑھتا ہے
چراغ کی لو بڑھانے والے نے، تیرگی کو جنم دیا ہے
وہ میری سب حالتوں سے واقف ہے، اور میں اس کی پناہ میں ہوں
جو میرا باطن نکھارتا ہے، جو میرا ظاہر سنوارتا ہے
نہ کام میرا، نہ نام میرا، نہ علم میرا ہے اور پھر بھی
وہ مجھ میں پوشیدہ قوتوں کو عجب طرح سے ابھارتا ہے
سلیم آغاز بھی اسی سے، سلیم انجام بھی اسی پر
وہ وقت میری اذان کا تھا، یہ وقت میری نماز کا ہے
۔۔۔ سلیم کوثر ۔۔۔
ٹہلتے پھر رہے ہیں خالی گھر میں
تیری خالی جگہ کو بھر رہے ہیں
Miss you MoM! I do believe that you're at better place. May Allah's blessings and mercy be with you always.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Islamabad