Awami Point TV
عوام کی آواز
22/04/2026
تلمبہ شیخ ہاؤس میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام
شیخ فرحان علی کی جانب سے شیخ ہاؤس میں ایک پُرتکلف دعوت کا انعقاد کیا گیا، جو خاص طور پر ان دوستوں کے اعزاز میں تھی جو عمرہ کی سعادت حاصل کر کے واپس آئے تھے۔"
جس میں سیٹھ علی رضا چودھری علی عاطف کھکھ
سید حسنین شاہ سید حسن شاہ غضنفر ہراج مظہر حسین
میاں ناصر وائیں زوار حسین مظہر نے شرکت کی
عمرہ ادائیگی کے بعد دوستوں نے کہا کہ عمرہ کے روحانی لمحات نے انہیں اندرونی سکون بخشا خانہ کعبہ کی زیارت نے ان کے دل کو بہت متاثر کیا وہاں دعا مانگنے کا تجربہ بہت شاندار تھا
اس موقع پر عظمت شکور ہراج شہریار محمود ہراج
رانا عدیل منج غلام نبی کھرل خرم سہیل
عمران سنپال اور ارسلان حیات بھی موجود تھے
آخر میں، سب دوستوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی رحمت اور ہدایت سے نوازے اور سب کو یہ سعادت نصیب ہو
ایران کا آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
14/04/2026
مولانا طارق جمیل جامعۃ الحسنین (عیدگاہ) سید نیاز احمد شاہ صاحب والی تلمبہ میں جمعہ کا خصوصی بیان فرمائیں گے۔
Tariq Jamil
13/04/2026
12/04/2026
میاں چنوں:
صحافیوں کی مشترکہ بیٹھک، یونائٹڈ میڈیا گروپ کے قیام کا اعلان
میاں چنوں تحصیل پریس کلب اور
سٹی پریس کلب کے صحافیوں کی اہم مشترکہ بیٹھک منعقد ہوئی، جس میں دونوں تنظیموں سے تعلق رکھنے والے
صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تمام صحافی آئندہ باہمی اتحاد اور اتفاق کے ساتھ مل کر چلیں گے اور صحافتی برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کریں گے۔ شرکاء نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شہر کی فلاح و بہبود، عوامی مسائل کے حل اور مثبت صحافت کے فروغ کیلئے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
اجلاس کے دوران متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا یونائٹڈ میڈیا گروپ جو پہلے بھی یکجہتی کیلئے بنایا گیا تھا کو دوبارہ فعال کیا جائے گا ،جو آئندہ صحافیوں کی نمائندگی کرے گا۔
صحافیوں کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اتحاد، مضبوطی اور صحافتی اقدار کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
11/04/2026
لاہور
گورنر ہاؤس لاہور میں سردار سلیم حیدر خان
گورنر پنجاب سے عامر حیات ہر اج ایم پی اے
پیر محمد اسلم بودلہ سابق ایم این اے اور
نگزیب خان کھچی وفاقی وزیر پیر عبداللہ اسلم بودلہ کی ملاقات۔
09/04/2026
میاں چنوں
اسسٹنٹ کمشنر محترمہ ساجدہ رزاق نے ستھرا پنجاب ملک قدیر موسی ہیڈ سپر وائزر PP-207 کو عیدالفطر پر صفائی کے بہترین انتظامات پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا
یہ سادہ پروقار تقریب زکریا حال میاں چنوں منعقد ہوئی
اس موقع پر ستھرا پنجاب کے ورکرز کی
بڑی تعداد بھی موجود تھی
(رپورٹ عوامی پوائنٹ نیوز)
میاں چنوں
مولانا طارق جمیل فاؤنڈیشن کی جانب سے فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں اب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے میاں چنوں میں آس لیب رشیدہ ابراہیم سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
آس لیب میں مستحق مریضوں کے لیے مفت ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو ہفتے جنگ بندی کی توسیع کردی، تمام اہم نکات پر امریکا اور ایران کے درمیان اتفاق ہو چکا۔
صدر ٹرمپ پاکستان کی جنگ بندی کی تجویز مان لی۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ فیلڈ مارشل اور شہبازشریف سے بات چیت کے بعد کیا، ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے 2 ہفتوں کیلئے روک دیئے، ہمیں ایران کی طرف سے 10 نکاتی تجویز موصول ہوئی، امریکا پہلے ہی فوجی اہداف حاصل کرچکا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں یقین ہے یہ مذاکرات کیلئے ایک قابلِ عمل بنیاد ہے، موجودہ جنگ بندی دوطرفہ ہوگی، موجودہ پیشرفت مشرق وسطیٰ میں اہم قدم ہے۔
06/04/2026
تلمبہ
دار ارقم سکول تلمبہ کیمپس کی سالانہ تقریب
تقسیم انعامات کی تقریب کی میڈیا کوریج
#تلمبہ Amjad Ali Dar E Arqam Tulamba
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Islamabad