Plus Point
📢 News | Podcasts | Current Affairs
🎙️ Insights & Discussions
📊 Marketing & Promotions
🎬 Media Production
16/09/2026
کیا پدی اور کیا پدی کا شوربا
14/09/2026
چلو چلو۔۔ مانسہرہ چلو۔۔۔
14/09/2026
مسجد الحرام، جو دنیا کی مہنگی ترین عمارتوں میں سے ایک ہے، کی مجموعی تخمینی لاگت تقریباً 100 ارب ڈالر بنتی ہے؛ اس میں ماضی کے اور جاری توسیعی منصوبوں کی لاگت شامل ہے۔
سعودی عرب کے شہر مکہ میں واقع یہ مقدس مسجد خانہ کعبہ کے گرد قائم ہے اور ہر سال لاکھوں عبادت گزاروں اور زائرین کا خیرمقدم کرتی ہے۔ اس کی وسیع پیمانے پر کی گئی توسیع نے زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو سمونے کے لیے اس کی گنجائش اور سہولیات میں اضافہ کیا ہے۔
یہ منصوبہ اسلامی دنیا میں تعمیراتی سرگرمیوں کی سب سے بڑی کاوشوں میں سے ایک ہے، جو اپنی غیر معمولی وسعت اور فنِ تعمیر کے ساتھ ساتھ مذہبی اہمیت کا بھی حامل ہے۔ یہ تخمینی رقم کسی ایک تعمیراتی منصوبے کی لاگت کے بجائے کئی دہائیوں پر محیط تعمیر، توسیع اور ترقیاتی کاموں کے مجموعی اخراجات کی عکاسی کرتی ہے۔
وضاحت: یہ پوسٹ صرف معلوماتی مقاصد کے لیے ہے اور عوامی سطح پر دستیاب رپورٹس پر مبنی ہے۔ اس میں شامل تصویر مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کی گئی ہے اور محض حوالہ جاتی مقصد کے لیے ہے۔
13/09/2026
🚨بریکنگ نیوز | پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا احتجاج، جماعتِ اسلامی اور کسان اتحاد کے دھرنے، اسلام آباد میں بڑے سکیورٹی انتظامات
اسلام آباد میں سکیورٹی انتظامات کے لیے دوسرے صوبوں سے 23 ہزار 500 پولیس اہلکار طلب کر لیے گئے۔
🔹 پنجاب سے 15 ہزار
🔹 سندھ سے 8 ہزار
🔹 بلوچستان سے 500 اہلکار طلب کیے گئے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ عوام کے مسائل حل ہوں گے یا اسلام آباد ایک بار پھر کنٹینرز، رکاوٹوں اور پولیس نفری کے حصار میں رہے گا؟
13/09/2026
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے موٹرسائیکل، رکشے اور چھوٹی گاڑیوں کیلئے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان کردیا۔
13/09/2026
دو کمسن بچوں کو پتھروں سے مار کر قتل کرنے کے واقع میں ملوث تمام نامزد ملزمان گرفتار
تھانہ ناران کی حدود ربائی ماہلی میں چراہگاہ میں بکریاں چرانے کے تنازع پر دو کمسن بچوں کے قتل کے اندوہناک واقعے میں تھانہ ناران پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے تمام نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 10 ستمبر 2026 کو رشید ولد حیدر زمان، عمر 14 سال، اور عبدالرحمن ولد جمال، عمر 12 سال، ساکنان ہری پور حال ربائی ماہلی ناران، بکریاں چرا رہے تھے کہ مبینہ طور پر ملزمان نے دونوں بچوں کو قتل کر دیا۔ واقعے کی اطلاع پر تھانہ ناران میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کے سخت احکامات پر ڈی ایس پی پارس صداقت نثار، ایس ایچ او تھانہ ناران راجہ ساجد اور دیگر پولیس افسران و اہلکاروں پر مشتمل خصوصی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث تمام نامزد ملزمان کو قانون کے شکنجے میں لے لیا جس کے نتیجے میں مسکین ولد اکبر، سکنہ ربائی مالی ڈنہ ناران کو باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دیگر ملزمان بھٹو، رنگین اور عالمزیب عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر چکے ہیں۔واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور مانسہرہ پولیس کی جانب سے مقدمے میں تمام قانونی تقاضے مکمل کیے جا رہے ہیں۔
12/09/2026
مظفرآباد اور آزادکشمیر سے کیا ہوا وعدہ وزیراعظم جناب افتخار گیلانی نے پورا کیا اور انٹرنیٹ کی سہولت طویل بندش کے بعد آج بحال کر دی گئ
12/09/2026
حق کی آواز دبائی جا سکتی ہے، ختم نہیں کی جا سکتی۔ ⚖️
11/09/2026
⚠️ انتہائی اہم اپیل — تبلیغی اجتماع بالاکوٹ
🌧️ بالاکوٹ اور اس کے گرد و نواح میں شدید بارش اور آندھی کا سلسلہ جاری ہے۔
⚠️ انتہائی اہم اپیل — تبلیغی اجتماع بالاکوٹ 🤲
🌧️ بالاکوٹ اور اس کے گرد و نواح میں شدید بارش اور آندھی کا سلسلہ جاری ہے۔
اللہ تعالیٰ تبلیغی اجتماع میں موجود تمام مہمانوں، بزرگوں اور دور دراز علاقوں سے آنے والے تمام احباب کو اپنی خاص حفظ و امان میں رکھے اور ہر قسم کی پریشانی، تکلیف اور آزمائش سے محفوظ فرمائے۔ آمین یا رب العالمین 🤲
📢 تمام اہلِ علاقہ سے خصوصی اور عاجزانہ گزارش ہے کہ بارش اور آندھی کی شدت کے باعث اگر کوئی تبلیغی مہمان، بزرگ یا مسافر آپ کے قریب موجود ہو اور اسے پناہ، رہائش یا کسی بھی قسم کی مدد کی ضرورت ہو تو اپنے گھروں اور دلوں کے دروازے کھول دیں۔
انہیں اپنے مہمان سمجھیں اور اپنی استطاعت کے مطابق ان کی مدد کریں۔ 🤍
یہ وقت انسانیت، بھائی چارے، ایثار اور مہمان نوازی کا ہے۔ آئیے! ہم سب مل کر اپنے ان مہمانوں کی حفاظت اور خدمت کے لیے آگے بڑھیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کے اس نیک عمل کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، آپ کے گھروں، رزق اور زندگیوں میں بے شمار خیر و برکت عطا فرمائے۔ 🤲
اللہ پاک تمام مہمانوں، بزرگوں اور تبلیغی اجتماع کی حفاظت فرمائے۔
آمین یا رب العالمین 🤲
اللہ تعالیٰ تبلیغی اجتماع میں موجود تمام مہمانوں، بزرگوں اور دور دراز سے آنے والے احباب کو اپنی خاص حفظ و امان میں رکھے اور ہر قسم کی پریشانی و تکلیف سے محفوظ فرمائے۔ آمین 🤲
تمام اہلِ علاقہ سے خصوصی گزارش ہے کہ بارش اور آندھی کی شدت کے باعث اگر کوئی تبلیغی مہمان آپ کے قریب ہو اور اسے پناہ یا رہائش کی ضرورت ہو تو اپنے گھروں کے دروازے کھول دیں اور انہیں اپنے مہمان سمجھ کر جگہ دیں۔
یہ وقت انسانیت، بھائی چارے اور مہمان نوازی کا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے اس عمل کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور آپ کے گھروں میں خیر و برکت عطا فرمائے۔ 🤲
اللہ پاک تمام مہمانوں اور اجتماع کی حفاظت فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
پیڑول کی بڑھتی قیمتوں پر جماعت اسلامی کا دھرنا ۔ لیاقت باغ سے لائیو
Category
Website
Address
Islamabad