Point Of View
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Point Of View, Social service, Islamabad.
11/02/2026
10/02/2026
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو 15 فروری کو انڈیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ کھیلنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ دوست ممالک کی درخواست پر کیا گیا ہے۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو پی سی بی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نمائندوں اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر کے درمیان ہونے والے اجلاس میں کیے گئے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا۔
حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ’حکومت پاکستان نے یہ فیصلہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی سی بی کو دی گئی باضابطہ درخواستوں کے ساتھ ساتھ سری لنکا، متحدہ عرب امارات اور دیگر رکن ممالک سے موصول ہونے والے پیغامات کی بنیاد پر کیا ہے۔‘
بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کی شام سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے سے فون پر بات بھی کی جس کے دوران سری لنکا کے صدر نے وزیراعظم سے موجودہ صورت حال کو خوش اسلوبی سے حل کرنے پر سنجیدگی سے غور کرنے کی درخواست کی۔
06/02/2026
رپورٹ: اسلام آباد امام بارگاہ واقعہ
اسلام آباد کے ایک علاقے میں واقع امام بارگاہ میں عبادت کے دوران اچانک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو، پولیس اور سکیورٹی ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور زخمی افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق واقعے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور حکام کی جانب سے سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پرامن رہیں، افواہوں سے گریز کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔
06/02/2026
سیاسی تناؤ اور غیر یقینی صورتحال کے درمیان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سنیچر کو انڈیا اور سری لنکا میں شروع ہونے والا ہے۔
بنگلہ دیش پہلے ہی ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ کر چکا ہے جبکہ پاکستان نے کہا ہے کہ وہ انڈیا کے ساتھ میچ نہیں کھیلے گا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق اگر پاکستان میچ کھیلنے سے انکار کرتا ہے تو اس کے میچ کے پوائنٹس ختم ہو جائیں گے۔ انڈیا اس میچ کے لیے زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرے گا۔
ادھر سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان بورڈ کو خط لکھ کر انڈیا کے ساتھ نہ کھیلنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کو کہا ہے۔
05/02/2026
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں انڈیا کے خلاف گروپ سٹیج میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ 'سوچ سمجھ کر' کیا گیا ہے اور اس کی وجہ بنگلہ دیش کے ساتھ یکجہتی ظاہر کرنا ہے۔
بدھ کی شب کابینہ کے اجلاس کے دوران اس بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے ہم نے واضح موقف اختیار کیا ہے کہ ہم انڈیا کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے کیونکہ یہ کھیل کا میدان ہے، سیاست نہیں ہے۔ کھیل کے میدان میں سیاست بالکل نہیں ہونی چاہیے۔‘
انھوں نے کہا کہ پاکستان نے ’سوچ سمجھ کر موقف اختیار کیا ہے اور اس حوالے سے ہمیں بنگلہ دیش کے ساتھ پوری طرح کھڑا ہونا چاہیے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ مناسب فیصلہ ہے۔‘
اس سے قبل پاکستانی حکومت نے یکم فروری کو ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنے اس فیصلے سے آگاہ کیا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے مگر 15 فروری کو ’انڈیا کے خلاف میچ نہیں کھیلا جائے گا
05/02/2026
ملتان سلطانز کی دوبارہ نیلامی: علی ترین سمیت پانچ کمپنیوں کے درمیان فرنچائز کے لیے مقابلہ ہوگا۔
پی ایس ایل کی پچھلی نیلامیوں میں ناکام والی والی ٹیک اور ایم نیکسٹ اینک بھی شامل ہیں۔
05/02/2026
فیصل آباد میں دیانت داری کی ایک روشن مثال سامنے آئی جس نے سب کے دل جیت لیے۔
محلہ نگر بان پورہ میں صفائی کے دوران ورکر نصرت بی بی کو کوڑے میں ایک بند پیکٹ ملا۔ جب اسے کھولا گیا تو اندر بڑی مقدار میں نقد رقم موجود تھی۔ مگر حیرت کی بات یہ کہ انہوں نے ایک لمحہ بھی لالچ نہ کیا۔
نصرت بی بی نے فوراً اپنے سپروائزر کو اطلاع دی اور رقم کمپنی کے دفتر جمع کرا دی۔ گنتی کی گئی تو رقم 9 لاکھ روپے نکلی۔ بعد ازاں اصل مالک کو تلاش کیا گیا جس نے بتایا کہ گھر کی صفائی کرتے وقت یہ رقم غلطی سے کوڑے میں چلی گئی تھی۔
نصرت بی بی کی ایمانداری نے ہر شخص کو متاثر کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں ان کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی جہاں:
رقم کے مالک نے 1 لاکھ روپے انعام دیا
صفائی کمپنی کی جانب سے 1 لاکھ روپے دیا گیا
ڈپٹی کمشنر نے بھی 1 لاکھ روپے انعام دیا
اور خصوصی طور پر ان کے بیٹے کو نوکری فراہم کی گئی
یہ وہ پاکستان ہے جہاں سچائی اور امانت داری آج بھی زندہ ہے، اور کردار دولت سے کہیں زیادہ قیمتی سمجھا جاتا ہے۔
06/10/2025
پاکستان اور ملائیشیا نے دفاع، زراعت اور نئی ٹیکنالوجیز سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
ملائیشیا نے پاکستان سے 20 کروڑ ڈالر مالیت کا گوشت درآمد کرنے کا اعلان بھی کیا۔
05/10/2025
پاکستانی حکومت نے آزاد کشمیر میں احتجاج ختم کرنے کیلئے معاہدہ کرلیا، تشدد میں 10 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی؛ تمام سڑکیں دوبارہ کھول دی گئیں
28/09/2025
ورلڈ بینک نے پورٹ قاسم کو دنیا کا نواں سب سے زیادہ بہتر ہونے والا کنٹینر پورٹ قرار دیا۔
2020 سے 2024 کے دوران آپریشنل کارکردگی میں 35 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔
28/09/2025
سلمان آغا نے ایشیا کپ فائنل کی فوٹو شوٹ میں شرکت نہیں کی
ان کی غیر موجودگی نے سریا کمار یادو کے ساتھ مداحوں میں بحث چھیڑ دی
27/09/2025
ایشیا کپ سپر فور میچ میں اشاروں پر آئی سی سی نے حارث رؤف کو 30 فیصد میچ فیس جرمانہ کیا، جبکہ صاحبزادہ فرحان کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔
حارث رؤف نے بھارتی شائقین کو جواب میں ہاتھوں سے "6-0" اور جہاز گرانے کے اشارے دیے، جبکہ فرحان نے ففٹی کے بعد گن شاٹ کی نقل کی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Culinary Team
Attire
Website
Address
Islamabad