Assistant Director Local Govt & Rural Development Department Khanpur
Official Account Assistant Director Local Government & Rural Development Department Khanpur District Haripur
01/06/2026
Public Response
30/05/2026
آپ سب کا دل سے شکریہ
Public Response
Village Council Muslimabad
Village Kotla
29/05/2026
عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز بھی تحصیل خانپور کی تمام ویلج کونسلوں میں صفائی ستھرائی اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا عمل جاری۔
Public Response
Village Council Neelan Bhoto
28/05/2026
عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی جناب سعد شوکت صاحب کی ہدایات پر پراگرس آفیسر محمد نثار صاحب نے تحصیل خانپور کی مختلف ویلج کونسلوں کا اچانک سرپرائز دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران ویلج کونسل حطار، ویلج کونسل شادی، ولیج کونسل سورج گلی، ویلج کونسل کھوئی ناڑہ اور ویلج کونسل بریلہ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات اور عملہ صفائی جنیٹرز کی کارکردگی کا معائنہ کیا گیا۔
محمد نثار صاحب نے عملہ صفائی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر صاحب کی خصوصی ہدایات پہنچاتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ قربانی کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگایا جائے، گلی محلوں، سڑکوں اور عوامی مقامات کو صاف رکھا جائے اور دیہات کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔
انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے، اور ایک پاکیزہ ماحول نہ صرف بیماریوں سے بچاؤ کا ذریعہ بنتا ہے بلکہ ایک مہذب اور ذمہ دار معاشرے کی عکاسی بھی کرتا ہے۔ محکمہ بلدیات کا عملہ عید کے ایام میں اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کر رہا ہے اور ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔
Public Response
Vc Barkot uppar Khanpur
28/05/2026
اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ بلدیات ودیہی ترقی خانپور سعد شوکت صاحب کی ہدایات اور سیکرٹریز ویلج کونسل کی زیرنگرانی تحصیل خانپور کی مختلف ویلج کونسلوں میں عید الاضحی کے دوسرے روز بھی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا عمل بھرپور انداز میں جاری یہ آپریشن کل بھی اسی تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا اور انشاءاللہ تحصیل خانپور کو مکمل طور پر آلائش فری بنایا جائے گا ۔
27/05/2026
عید الاضحیٰ کے پہلے روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعد شوکت صاحب نے اپنی تمام تر نجی مصروفیات کو ترک کرتے ہوئے تحصیل خانپور کی مختلف ویلج کونسلوں کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ویلج کونسل بریلہ تا توفکیاں تمام ویلج کونسلوں کا دورہ کیا صفائی ستھرائی کے عملے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور مختلف مقامات پر جا کر آلائشوں اور دیگر اشیاء کو مقررہ ٹھکانوں پر منتقل کرنے کے عمل کو چیک کیا۔
انہوں نے صفائی کے انتظامات کو تسلی بخش اور احسن انداز میں انجام دینے پر عملے کو شاباش دی اور ان کی محنت، لگن اور ذمہ داری کے احساس کو سراہا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے عملے کو ہدایت جاری کی کہ وہ عید کے ایام میں مزید جانفشانی، محنت اور ذمہ داری کے ساتھ صفائی کے عمل کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور صفائی کے نظام کو مؤثر بنانا اولین ترجیح ہے۔
“کام وہی جو اپنی کارکردگی سے خود بولے اور عوام کو واضح طور پر نظر آئے۔ اسی تناظر میں سابق چیئرمین ویلج کونسل توفکیاں محمد صدیق، محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے عملۂ صفائی کی جانب سے جاری صفائی ستھرائی، آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے اور دیکھ بھال کے حوالے سے اپنی عوامی رائے اور پیغام کا اظہار کرتے ہوئے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Haripur
22620
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |