Toseef Rustam

Toseef Rustam

Share

Fat2Fit | My Real Life Story
📍105kg → On the way to Fit
📆 Daily Grind • Weekly Progress
💪 By Sheikh Toseef Rustam
#Fat2Fit #MyJourney

24/05/2026

فٹنس کوئی شوق نہیں،
ایک اچھی زندگی کی ضرورت ہے👊✌️

22/05/2026

شروع سے ہی ورزش میری زندگی کا اہم حصہ رہی ہے، مگر زندگی کی ذمہ داریاں، خواہشات اور وقت کے سفر نے گزشتہ چھ سال مجھے اپنے پسندیدہ شوق سے دور رکھا۔

اب جب میرا وزن 115 کلو تک پہنچ چکا ہے، تو ایکسرسائز میرے لیے صرف جنون نہیں بلکہ ایک مجبوری بن چکی ہے۔۔۔ ایسی مجبوری جہاں بچوں کی ذمہ داری، اپنی صحت، اور سیلف ریسپیکٹ—سب ایک ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ واپسی صرف جسمانی فٹنس کی نہیں، بلکہ خود کو دوبارہ حاصل کرنے کی جنگ ہے۔

الحمدللہ، بہت جلد ایک مضبوط کم بیک ہوگا۔ ان شاء اللہ 💪

20/05/2026

پیٹ کی چربی (Belly Fat) کو محفوظ طریقے سے کیسے کم کریں؟ ایک سائنسی اور آسان گائیڈ
پیٹ پر جمع ہونے والی چربی نہ صرف آپ کی فٹنس اور خوبصورتی کو متاثر کرتی ہے، بلکہ یہ صحت کے لیے بھی ایک بڑا خطرہ ہے۔ طبی زبان میں اسے **Visceral Fat** کہا جاتا ہے، جو ہمارے جگر، آنتوں اور دیگر اہم اعضاء کے گرد جمع ہو جاتی ہے۔ یہ چربی دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر اور ٹائپ 2 ذیابیطس (Diabetes) کی بڑی وجہ بن سکتی ہے۔
اکثر لوگ پیٹ کم کرنے کے لیے سخت ترین ڈائیٹنگ یا انٹرنیٹ پر موجود جادوئی نسخوں کا سہارا لیتے ہیں، جو فائدے کے بجائے نقصان پہنچاتے ہیں۔ پیٹ کی چربی کو ختم کرنے کا واحد طریقہ وہ ہے جو **محفوظ، سائنسی اور پائیدار** ہو۔
آئیے جانتے ہیں کہ آپ صحت کو نقصان پہنچائے بغیر پیٹ کی چربی کیسے کم کر سکتے ہیں۔
# # 1۔ متوازن غذا کا انتخاب (سب سے اہم قدم)
وزن کم کرنے کا %70 دارومدار آپ کی خوراک پر ہوتا ہے۔ پیٹ کم کرنے کے لیے آپ کو اپنی ڈائیٹ میں درج ذیل تبدیلیاں کرنی ہوں گی:
* **پروٹین (Protein) کی مقدار بڑھائیں:** پروٹین آپ کے میٹابولزم کو تیز کرتا ہے اور پیٹ کو دیر تک بھرا رکھتا ہے۔ انڈے، چکن، مچھلی، دالیں اور چنے اپنی غذا میں شامل کریں۔
* **ریفائنڈ کاربوہائیڈریٹس سے پرہیز:** سفید چاول، میدہ، سفید ڈبل روٹی اور بیکری کی اشیاء پیٹ کی چربی کو تیزی سے بڑھاتی ہیں۔ ان کی جگہ براؤن رائس، دلیہ اور چکی کے آٹے کی روٹی استعمال کریں۔
* **فائبر (Fiber) کا استعمال:** حل پذیر فائبر (Soluble Fiber) پیٹ کی چربی پگھلانے میں جادوئی کردار ادا کرتا ہے۔ یہ اسپغول کی بھوسی، سبزیاں، پھل اور پھلیوں میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔
# # 2۔ شکر اور میٹھے مشروبات کو 'خدا حافظ' کہیں
اگر آپ واقعی پیٹ کم کرنا چاہتے ہیں، تو چینی آپ کی سب سے بڑی دشمن ہے۔ کولا ڈرنکس، ڈبے کے جوسز، مٹھائیاں اور چائے میں زیادہ چینی کا استعمال جگر کے گرد چربی (Fatty Liver) بنانے کا سبب بنتا ہے۔ ان کی جگہ پانی، لیموں پانی، یا بغیر چینی کے گرین ٹی کا استعمال کریں۔
# # 3۔ ورزش کا درست انتخاب
صرف 'سٹ اپس' (Sit-ups) یا پیٹ کی ورزشیں کرنے سے پیٹ کی چربی کم نہیں ہوتی۔ آپ کو پورے جسم کی چربی کو نشانہ بنانا ہوگا۔
* **کارڈیو (Cardio):** روزانہ 30 سے 45 منٹ کی تیز واک (Brisk Walking)، جاگنگ، سائیکلنگ یا سوئمنگ کریں۔
* **اسٹرینتھ ٹریننگ (Strength Training):** ہفتے میں 2 سے 3 بار وزن اٹھانے والی ورزشیں یا پش اپس وغیرہ کریں۔ اس سے پٹھے (Muscles) مضبوط ہوتے ہیں اور چربی تیزی سے جلتی ہے۔
# # 4۔ نیند کی کمی اور تناؤ (Stress) پر قابو پائیں
کیا آپ جانتے ہیں کہ کم سونا اور زیادہ ٹینشن لینا آپ کا پیٹ بڑھا سکتا ہے؟
* **کورٹیسول (Cortisol):** جب آپ تناؤ میں ہوتے ہیں، تو جسم میں 'کورٹیسول' نامی ہارمون بنتا ہے، جو سیدھا پیٹ پر چربی جمع کرتا ہے۔ ٹینشن کم کرنے کے لیے یوگا یا گہرے سانس لینے کی مشقیں کریں۔
* **7 سے 8 گھنٹے کی نیند:** نیند کی کمی سے بھوک بڑھانے والے ہارمونز متحرک ہو جاتے ہیں، جس سے آپ رات کو زیادہ کیلوریز کھا لیتے ہیں۔
# # 5۔ پانی کا زیادہ استعمال
دن میں کم از کم 8 سے 10 گلاس پانی ضرور پیئیں۔ کھانا کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے ایک گلاس پانی پینے سے آپ ضرورت سے زیادہ کھانا کھانے سے بچ جاتے ہیں اور یہ آپ کے نظام ہضم کو بھی بہتر بناتا ہے۔
# # # ایک اہم مینو (Diet Plan) کا نمونہ:
| وقت | کیا کھائیں/پیئیں؟ |
|---|---|
| **صبح نہار منہ** | ایک گلاس نیم گرم پانی میں آدھا لیموں |
| **ناشتہ** | 2 ابلے ہوئے انڈے، ایک سلائس ہول وہٹ بریڈ، گرین ٹی |
| **دوپہر کا کھانا** | مکس سبزیوں کا بڑا باؤل (سلاد) اور پکا ہوا چکن یا دال |
| **شام کا سنیک** | ایک مٹھی بادام/اخروٹ یا ایک سیب |
| **رات کا کھانا** | ہلکی پھلکی غذا جیسے گرل کی ہوئی مچھلی یا دلیہ (سونے سے 3 گھنٹے پہلے) |
# # # آخری بات (Conclusion)
پیٹ کی چربی راتوں رات ختم نہیں ہو سکتی۔ کسی بھی ایسی دوا یا پاؤڈر سے دور رہیں جو چند دنوں میں پیٹ کم کرنے کا دعویٰ کرتا ہو، کیونکہ یہ آپ کے گردوں اور جگر کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ مستقل مزاجی، اچھے لائف سٹائل اور صبر کے ساتھ آپ نہ صرف پیٹ کی چربی سے نجات پا سکتے ہیں بلکہ ایک صحت مند زندگی بھی گزار سکتے ہیں۔
*نوٹ: اگر آپ کو کوئی طبی مسئلہ (جیسے تھائرائڈ یا ہارمونز کا توازن خراب ہونا) ہے، تو وزن کم کرنے کا کوئی بھی پلان شروع کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔*

18/05/2026

یہ کوئی نوجوان شخص نہیں ہے جو اتنی تگڑی جسامت لئے پوز دے رہا ہے ۔ یہ ساٹھ سال کا سلمان خان ہے جو بتا رہا ہے کہ زندگی میں صحت مند رہنا اور فٹنس پر دھیان دینا زندگی کا ایک خاص پہلو ہے ۔ باڈی بنانا کوئی فیشن یا شوء آف نہیں ہے بلکہ یہ خود کو آپکی اس عمر تک تندرست دکھائی دینے کا طریقہ ہے جب آپ کی عمر کے لوگ ظریف دکھائی دینے لگیں گے ۔

آج بھی سلمان خان کئی نوجوانوں کے لئے باڈی بلڈنگ موٹیویشن ہیں ❤️۔

16/05/2026

مردانہ ہارمون ٹیسٹوسٹیرون لیول کو بڑھانے کے لیے تین
چیزیں لازمی
نیند 6سے8 گھنٹے
،وٹامن ڈی،زنک
پٹھوں کی ورذش
باقی سب فریب ہے۔

11/05/2026

60 دن کے لیے 2 انڈے روزانہ کھائیں
60 دن بعد آپ خود میں یہ تبدیلیاں محسوس کریں گے

1۔ آپ کے بال ناخن بہتر ہو جائیں گے

2۔ پٹھوں کا کھچاو انتہائی
کم ہو جائے گا بفضل تعالی

3۔ آپ کی شوگر نسبتا کنٹرول میں رہے گی(اگر آپ نے بہت زیادہ غذائی بداحتیاطی نہ کی تو)

4۔ آپ کی بھوک نسبتا کنٹرول رہے گی

5۔ اگر آپ وزن کم کر رہے ہیں تو کمزوری محسوس نہیں ہو گی

اور ہاں ایک اہم بات
انڈے سے کوئی گرمی نہیں ہوتی
انڈہ کھانا مکمل طور پر محفوظ ہے

آپ انڈہ ابال کر کھائیں

آملیٹ بنا کر کھائیں
یا فرائی کر کے کھائیں

یہ آپ کی پسند نا پسند پر منحصر ہے
لیکن انڈہ ضرور کھائیں
روزانہ کھائیں بلاناغہ کھائیں

(صرف وہ لوگ احتیاط کریں جن کے معالج نے ان کو کسی طبی پیچیدگی کی وجہ سے منع کیا ہے)
جزاکم اللہ خیر سلامت رہیں

04/05/2026

We are only as strong as we are united, as weak as we are divided✌️

✌️

27/07/2025

جب پیٹ بڑھنا شروع ہو جائے تو سمجھ جائیں کہ فیٹی لیور کی ابتدا ہو چکی ہے۔ ظاہر ہے کہ ہماری موجودہ خوراک ایسی ہے کہ صرف پیٹ ہی نہیں، مجموعی وزن بھی بڑھنے لگتا ہے۔ بات صرف شخصیت کے تاثر کی نہیں، بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کئی جسمانی عوارض بھی جنم لینے لگتے ہیں۔ آج کل تو نوجوانی میں ہی دل کے دورے (ہارٹ اٹیک) معمول بنتے جا رہے ہیں، لہٰذا انسان کو اپنی دوا، غذا اور ورزش—تینوں پر بھرپور توجہ دینا ناگزیر ہو چکا ہے۔

کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وزن کم کرنے میں ورزش کا کردار صرف دس سے تیس فیصد ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ورزش مرکزی کردار ادا کرتی ہے۔ مسئلہ صرف یہ ہے کہ ہمیں کوئی درست طریقہ کار نہیں سکھاتا۔ اگر آپ جم چلے جائیں اور کوچ سے کہیں کہ وزن کم کرنا ہے، تو وہ فوراً سخت ڈائٹ کا پابند بنا دیتا ہے۔ یہیں سے پہلی بڑی غلطی شروع ہوتی ہے۔

جب جسم ورزش کا عادی نہ ہو اور اسٹیمنا موجود نہ ہو، تو اس پر سخت ڈائٹ کا بوجھ ڈال دینا بدن کو کمزور کر دیتا ہے۔ توجہ وزن گھٹانے پر ہوتی ہے، اسٹیمنا بڑھانے پر نہیں، نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ چند دن میں جم چھوڑ دیا جاتا ہے۔ مطلب شروع میں سب سے زیادہ توجہ سٹیمنا پر دیں
جم اب ایک فیشن بن چکا ہے، اور خاص طور پر کراچی جیسے شہروں میں جہاں سیکیورٹی مسائل ہوتے ہیں، وہاں جم ایک حد تک مجبوری بھی ہے۔ لیکن اگر قدرتی گراؤنڈ میسر ہو تو اس سے بہتر کوئی چیز نہیں۔ زمین پر کی جانے والی جاگنگ، واک اور رننگ، ٹریڈمل سے کہیں مؤثر ہوتی ہے۔

صحیح طریقہ کیا ہے؟
روزانہ تیز قدموں سے دس منٹ واک کریں
پھر ہلکی جاگنگ کریں، جب تھک جائیں تو رکیں نہیں
لمبے سانس لیتے ہوئے ہلکی واک کریں، سانس بحال ہو تو پھر جاگنگ
اس عمل کو دہراتے رہیں، یہاں تک کہ آپ بیس دن میں آدھے گھنٹے کی ورزش پر آ جائیں
اسی کے ساتھ ساتھ سٹیمنا (طاقت و برداشت) میں نمایاں بہتری آنے لگے گی

خوراک میں تبدیلی ضروری ہے
میٹھا، ریفائنڈ چینی، کاربوہائیڈریٹس (روٹی، ڈبل روٹی، بسکٹ) کو کم کریں
پروٹین کا استعمال بڑھائیں: خاص طور پر چھولے، لوبیا جیسی غذائیں جن میں فائبر، پروٹین، وٹامنز اور معدنیات وافر مقدار میں ہوتے ہیں
روزانہ 100 گرام ضرور کھائیں، چاہے وقفے وقفے سے
خصوصاً ناشتے میں ان کا استعمال فائدہ مند ہے
جب اسٹیمنا بن جائے تو بارہ گھنٹے کی فاسٹنگ اپنائیں، اور دن میں دو وقت کا کھانا کھائیں
ورزش کا معمول بنائیں
پش اپس، چن اپس، اسکواٹس (اٹھک بیٹھک)، اور اسٹریچنگ جیسی ورزشیں کریں۔

ابتدا میں ہر ایک کی 10 ریپیٹیشن سے آغاز کریں
آہستہ آہستہ اسے 50 ریپیٹیشن تک لے جائیں
تقریباً دو مہینے میں اتنا اسٹیمنا حاصل کریں کہ آپ ایک گھنٹہ ورزش کر سکیں۔

120 دن میں واضح نتائج سامنے آئیں گے
شرط صرف آزمائش (consistency) اور مستقل مزاجی ہے
وزن تو کم ہوگا ہی لیکن آپ کی فٹنس بھی کمال ہوجائیگی یہ جو ڈائیٹ بتائی ہے یہ کم آمدنی والے افراد کی ہے زیادہ آمدنی والے افراد گوشت انڈے وغیرہ پروٹین کے لئے لے سکتے ہیں دردوں سے نا گھبرائیں گراؤنڈ کے درد گراؤنڈ میں ٹھیک ہوتے ہیں
No pain no gain
شیخ توصیف رستم ✌️

Photos from Fat2Fit-My Real Life Story's post 18/07/2025

“موٹاپا دراصل چھپا ہوا بڑھاپا ہے…”

یہ آہستہ آہستہ آپ کی زندگی کی خوبصورتی، توانائی اور خوشیاں چُھیننا شروع کر دیتا ہے۔
کچھ دن پہلے، میں نے اس سچائی کو بہت قریب سے محسوس کیا —
سانس لینا مشکل ہو چکا تھا، جسم بوجھ بننے لگا تھا، اور دل میں عجیب سی تھکن ہر وقت بسی رہتی تھی۔

اسی لمحے ایک فیصلہ کیا…
اب کی بار، خود کو بدل کر دکھانا ہے — صرف اپنے لیے نہیں، بلکہ اپنی فیملی کے لیے!

الحمداللہ! آج 45 دن ہو چکے ہیں
اور میں 109 کلو سے 95 کلو پر آ چکا ہوں۔

یہ صرف وزن کم ہونے کا سفر نہیں —
بلکہ خود اعتمادی، طاقت، اور نئی زندگی واپس پانے کا سفر ہے۔
اب سانس آسان ہے، دل ہلکا ہے، اور جسم میں ایک نئی طاقت محسوس ہو رہی ہے۔

اور یہ سب کچھ میں نے کیوں کیا؟

کیونکہ میری دو بیٹیاں ہیں اور ایک ڈیڑھ ماہ کا بیٹا…
میری خواہش ہے کہ میں ان سب کا محافظ بنوں — ان کا باڈی گارڈ۔
میں چاہتا ہوں کہ میں ایک طاقتور، صحت مند باپ بن کر اپنی فیملی کا سہارا بنوں،

اگر آپ بھی اپنی صحت سے لڑ رہے ہیں… تو یاد رکھیں:
یہ جنگ جیتنا ممکن ہے، بس پہلا قدم آپ کو اُٹھانا ہے۔
اور جب مقصد بڑا ہو — تو قربانی چھوٹی لگتی ہے۔ ✌️

#

Photos from Fat2Fit-My Real Life Story's post 15/07/2025

📌فٹ باڈی اور پروفیشنل باڈی ؟

آج میں اپنے نوجوان دوستوں کو ایک بڑی تلخ اور کڑوی حقیقت بتانا چاہتا ہوں جو میں نے جم لائف کے دوران سیکھی ہے اگر تو آپ کا جم جانے کا مقصد ورزش کے ذریعے اپنے جوڑوں ہڈیوں اور پٹھوں کو لانگ ٹائم تک صحت مند رکھنا ہے

تب تو آپ لازمی جم جا کر ورزش کرو اور اگر آپ کا مقصد سلمان خان آرنلڈ اور سلوسٹر سٹالن جیسی باڈی اور ڈولے بنا کر لڑکیوں کو ایمپریس کرنا ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کا والد ایک لکھ پتی بندہ ہو اور وہ آپ کو صرف خوراک کی مد میں کم از کم پچاس ہزار روپے مہینہ دے سکے اگر اتنا خرچہ کر سکتے ہو تب جم جانا اب اس کی وجہ میں بتاتا ہوں

ہمارے جسم کے مسلز بنانے میں ورزش کا کردار پچیس فیصد اور ڈائٹ کا کردار پچھتر فیصد ہوتا ہے جب آپ سخت ورزش کرتے ہیں تو آپ کے مسل کے فائبر ٹوٹ جاتے ہیں اور ان کی ریپرنگ کے لیے پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے جو ان فائبر کو جوڑ کر مسل کا سائز بڑھاتا ہے

باڈی بلڈر اپنے وزن کے ہر ایک کلو پر ایک گرام پروٹین کھاتا ہے مثلاً اگر آپ کا وزن 80 کلو ہے تو آپ کو 80 گرام پروٹین روز کھانی ہے ایک انڈے میں پانچ گرام پروٹین ہوتی ہے جم میں بہت سے ایسے باڈی بلڈر ہیں جو نیشنل لیول پر مقابلے کھیل چکے ہیں اور ان کی باڈی ایسی ہے کہ کہیں جا رہے ہوں تو لوگ مڑ مڑ کر دیکھتے ہیں

اب میں ان کی روز کی خوراک آپ کو بتاتا ہوں جو میں نے کم از کم درجن بھر باڈی بلڈروں سے معلوم کی ہے اور اس خوراک کا میں چشم دید گواہ ہوں نوٹ فرما لیں

دس سے بارہ انڈوں کی سفیدی جو کا دلیہ ایک کلو دودھ تین سو گرام مرغی کا گوشت دوسو گرام بڑے گوشت کا قیمہ کاربوہائیڈریٹس کے لیے پھل جیسے کیلا سیب اور کھجور کا ملک شیک مٹھی بھر بادام پستہ کاجو چاول روز آپ کی خوراک کا حصہ ہو گا

اس کے علاوہ تین بڑے چمچ مونگپھلی کا مکھن یہ لوگ ورزش سے پہلے ایک سپلیمنٹ پانی میں ڈال کر پیتے ہیں جسے Bcaa کہتے ہیں اس سے انسان میں کچھ دیر کے لیے بے پناہ انرجی آتی ہے اور وہ بہت بھاری وزن بھی آرام سے اٹھا لیتا ہے یہ سپلیمنٹ امپورٹڈ ہوتا ہے اور ایک ڈبہ 3500 سو کا آتا ہے اس طرح کے دو ڈبے مہینہ چلتے ہیں پھر آتا ہے پروٹین پاوڈر یہ بھی پاکستان میں نہیں بنتا یہ زیادہ تر یورپ امریکہ اور انڈیا سے منگوانا پڑتا ہے

اس کا ایک ڈبہ 25 سے 30 ہزار کا آتا ہے جس میں چوبیس سرونگ ہوتیں ہیں اس کے ایک اسکوپ میں تیس گرام پروٹین ہوتی ہے یہ واحد ذریعہ ہے جس کے استعمال سے آپ کو سب سے زیادہ پروٹین ملتی ہے کئی نوجوان تو ایک ڈبہ پندرہ دن میں ہی ختم کر دیتے ہیں creatine نام کا ایک سپلیمنٹ ہوتا ہے جو ورزش کے بعد پیا جاتا ہے اس سے ہڈیاں مضبوط رہتیں ہیں یہ 2500 سو کا آتا ہے

پھر یہ لوگ ملٹی وٹامنز کی گولیاں کھاتے ہیں جو اچھی کمپنی کی ایک ڈبی تین سے چار ہزار کی ہوتی ہے مچھلی کے تیل کا ایک کیپسول روز کھاتے ہیں جس کا دس کیپسول کا ایک پتہ پندرہ سو روپے کا آتا ہے

جم لائف کے دوران میں نے بے شمار نوجوان دیکھے جو باڈی بنانے جم میں آتے ہیں اور جب بغیر خوراک کے ان کی باڈی نہیں بنتی تو مایوس ہو کر جم چھوڑ دیتے ہیں تو دوستو جم میں داخلہ لینے اور بھاری فیس دینے سے پہلے اچھی طرح سوچ لو کہ اگر آپ کا مقصد صرف صحت مند رہنا ہے اور مناسب چربی سے پاک باڈی چاہیے تو پھر ٹھیک ہے اور اگر فلمی باڈی بنانا چاہتے ہو تو اس کے لیے بہت پیسہ چاہیے یہ میرا ذاتی تجربہ ہے.✌️♥️

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Gujrat?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Street 3
Gujrat
50280