Cardiology
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Cardiology, Photographer, Gujrat.
11/03/2025
جادو اودا چلدا اے🫀
پر او جادوگرنی نئیں🫵🏻☺️
22/12/2024
Rabbit, Iceberg🦋🥀🫀❤️🩹
رقیب سے ( فیض احمد فیض )
آ کہ وابستہ ہیں اس حسن کی یادیں تجھ سے
جس نے اس دل کو پری خانہ بنا رکھا تھا
جس کی الفت میں بھلا رکھی تھی دنیا ہم نے
دہر کو دہر کا افسانہ بنا رکھا تھا
آشنا ہیں ترے قدموں سے وہ راہیں جن پر
اس کی مدہوش جوانی نے عنایت کی ہے
کارواں گزرے ہیں جن سے اسی رعنائی کے
جس کی ان آنکھوں نے بے سود عبادت کی ہے
تجھ سے کھیلی ہیں وہ محبوب ہوائیں جن میں
اس کے ملبوس کی افسردہ مہک باقی ہے
تجھ پہ برسا ہے اسی بام سے مہتاب کا نور
جس میں بیتی ہوئی راتوں کی کسک باقی ہے
تو نے دیکھی ہے وہ پیشانی وہ رخسار وہ ہونٹ
زندگی جن کے تصور میں لٹا دی ہم نے
تجھ پہ اٹھی ہیں وہ کھوئی ہوئی ساحر آنکھیں
تجھ کو معلوم ہے کیوں عمر گنوا دی ہم نے
ہم پہ مشترکہ ہیں احسان غم الفت کے
اتنے احسان کہ گنواؤں تو گنوا نہ سکوں
ہم نے اس عشق میں کیا کھویا ہے کیا سیکھا ہے
جز ترے اور کو سمجھاؤں تو سمجھا نہ سکوں
عاجزی سیکھی غریبوں کی حمایت سیکھی
یاس و حرمان کے دکھ درد کے معنی سیکھے
زیر دستوں کے مصائب کو سمجھنا سیکھا
سرد آہوں کے رخ زرد کے معنی سیکھے
جب کہیں بیٹھ کے روتے ہیں وہ بیکس جن کے
اشک آنکھوں میں بلکتے ہوئے سو جاتے ہیں
نا توانوں کے نوالوں پہ جھپٹتے ہیں عقاب
بازو تولے ہوئے منڈلاتے ہوئے آتے ہیں
جب کبھی بکتا ہے بازار میں مزدور کا گوشت
شاہراہوں پہ غریبوں کا لہو بہتا ہے
آگ سی سینے میں رہ رہ کے ابلتی ہے نہ پوچھ
اپنے دل پر مجھے قابو ہی نہیں رہتا ہے
12/08/2024
Sir John Elia🚧
01/04/2024
کیسے کیسوں کو ہم راز کرتی ہے
اپنے لوگوں کو ناراض کرتی ہے
تیرے بعد ہم نے جانا یہ
گھڑی ٹک ٹک کی آواز کرتی ہے
کاہنا کمبو
01/04/2024
How could you be so cute?😀😁
29/03/2024
ہم کو دنیا نے لکڑہارا سمجھ رکھا ہے
ہم تو پیڑوں کو پرندوں کی طرح دیکھتے ہیں
29/03/2024
سر کاٹنا علی کا تو ممکن ہی نہیں تھا
قاتل بھی منتظر تھا کہ وقتِ نماز ہو
19 Ramadan [یومِ ضربت علی المرتضٰی ]
28/03/2024
ملتا ہے ان کمینوں کا شجرہ یزید سے
پالا بدل رہے ہیں جو تعداد دیکھ کے😠
28/03/2024
ستم تو یہ ہے ہماری صفوں میں شامل ہیں
چراغ بجھتے ہی خیمہ بدلنے والے لوگ
| theorized
27/03/2024
وہ آدمی بھی سُروں کو حرام کہتا ہے
ریاض کر کر جو پہلی اذان تک پہنچا
ہوا وسیلہ نہیں تھی، جنون لاحق تھا
کٹے پروں سے ترے آسمان تک پہنچا
27/03/2024
صبر ایسے کرو جیسے روزہ رکھتے ہو
یہ ایمان رکھو کہ اذان مغرب ضرور ہوگی😷
| Patience
| repen*
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Culinary Team
Attire
Contact the business
Telephone
Website
Address
Gujrat
50780