Sumira Rani

Sumira Rani

Share

spiritual thoughts

03/04/2026

🚨 پیٹرول 458 روپے 40 پیسے روپے فی لیٹر؟
آخر کب تک۔۔۔۔؟
یہ صرف ایک قیمت نہیں…
یہ ہر غریب، متوسط طبقے کے فرد کے خوابوں کا بوجھ ھے اذیت ھے ۔۔۔
اب گاڑی چلانا نہیں۔۔۔۔
زندگی چلانا مشکل ہو گیا ھے ۔۔
اس قیمت کے اضافے سے اب ضرورت کی بنیادی اشیاء بھی مہنگی ترین ہوں گی ۔۔۔
روٹی مہنگی۔۔۔
سفر مہنگا۔۔۔
دوائی مہنگی… اور نہ جانے کیا کیا ؟
اور خاموشی؟
اب بھی سستی ہے؟
کیا ہم صرف دیکھتے رہیں گے؟
یا اپنی آواز بلند کریں گے؟
یہ وقت ہے جاگنے کا…
کیونکہ جب نا انصافی حد سے بڑھ جائے،
تو خاموشی بھی جرم بن جاتی ھے۔۔۔

سمیرہ رانی ۔۔۔
#مہنگائی

05/03/2026

کارِ کمال فاؤنڈیشن ۔۔۔🌹
صرف 100 روپے… مگر اثر بے حساب!
کبھی کبھی ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے پاس دینے کو کچھ خاص نہیں…
مگر یقین کریں!
آپ کے صرف 100 روپے کسی کے گھر کا چولہا جلا سکتے ہیں،
کسی بچے کی دوا بن سکتے ہیں،
کسی ماں کی آنکھ کا آنسو پونچھ سکتے ہیں۔
یہ بڑی رقم نہیں…
مگر جب نیت بڑی ہو تو چھوٹا عمل بھی اللہ کے ہاں بہت بڑا ہو جاتا ہے۔
سوچئے…
ہم روزانہ غیر ضروری چیزوں پر اس سے زیادہ خرچ کر دیتے ہیں۔
اگر ہر شخص صرف 100 روپے دے دے
تو کتنے گھروں میں روشنی ہو سکتی ہے؟
آئیے!
کار کمال فاؤنڈیشن کا حصہ بنیں۔
خود بھی صدقہ جاریہ کمائیں اور دوسروں کو بھی اس خیر میں شامل کریں۔
آج ہی صرف 100 روپے عطیہ کریں۔
دیئے گئے نمبر پر اپنی رقم بھیجیں اور اس نیکی میں اپنا حصہ ڈالیں۔🌹

04/03/2026

کارِ کمال فاؤنڈیشن ۔۔۔🌹
رب العالمین کا فرمان ھے ۔۔
“کون ہے جو اللہ کو قرضِ حسنہ دے، تاکہ اللہ اسے کئی گنا بڑھا کر واپس کرے۔”
سوچیے…
صرف 100 روپے آپ کے لئے معمولی۔۔۔
مگر کسی ضرورت مند کے لیے زندگی کا سہارا بن سکتے ہیں۔
آئیے۔۔۔
کارِ کمال فاؤنڈیشن کے ذریعے
اس نیکی میں اپنا حصہ ڈالیں۔
آج ہی دیے گئے نمبر پر صرف 100 روپے عطیہ کریں
اور اللہ سے کئی گنا اجر پائیں۔
یقین رکھیں…
رب العالمین کے راستے میں دیا ہوا کبھی کم نہیں ہوتا، بلکہ بڑھ کر واپس لوٹتا ھے ۔۔۔
دئیے گئے اکاوئنٹ نمبرز پر رقم بھیجیے ۔۔۔ اور نیکی میں اپنا حصہ ڈالئے ۔۔۔🌹

17/02/2026
02/02/2026
Photos from Sumira Rani 's post 02/02/2026
07/12/2025

میرے سرکار حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ وہ خوشبو ہیں جو دل کے اندر تک اتر کر انسان کو اس کی اصل سے ملا دیتی ھے اپ کے الفاظ میں ایسا نور ہے جو اندھیروں کو چھو کر اسے روشن کر دیتا ھے اور ایسی مٹھاس ہے جوکڑوی حقیقتوں کو بھی آسان بنا دیتی ھے آپ ایسے مرشد ہیں جو لفظوں سے نہیں، نگاہ سے خیال سے سمجھاتے ہیں اور دلوں کی پرتیں کھول کر انسان کو اس کے اپنے رب تک پہنچا دیتے ہیں
آپ کی تعلیم میں۔۔۔
محبت ھے ۔۔۔
حلم ھے ۔۔
سکون ھے ۔۔۔
—اور ایک ایسی بے ساختہ روشنی ہے جو روح کو تھام کر کہتی ھے کہ “اپنے اندر دیکھو تمہارا رب تم سے بے حد قریب ہے
جو آپ کی باتوں سے وابستہ ہو جائے، اس کی زندگی میں ایک خاموش مگر گہری تبدیلی واقع ہوتی ھے ،جیسے دل کو اپنی منزل مل گئی ہو۔۔۔۔۔
سمیرہ رانی ۔۔۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Gujranwala?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Gujranwala