Syed Muhammad Ali Shah
Candidate PPP | GBA 8 | Skardu 2
President Pakistan People's Party District Skardu
26/09/2026
*وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ* کی قیادت میں صدر پیپلز پارٹی ضلع سکردو *سید محمد علی شاہ* نے خپلو میں وزیر زراعت حاجی انور کے دادا، شہید بھٹو دور کے سینئر عہدیدار اور بزرگ شخصیت *حاجی شکور صاحب* سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
اللہ تعالیٰ حاجی صاحب کو سلامت رکھے۔
23/09/2026
وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان جناب امجد حُسین کے ساتھ سکردو حلقہ دو کو درپیش مسائل اور عوامی ضروریات کے حوالے سے تفصیلی اور مثبت گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے دوران حلقہ دو میں جاری ترقیاتی کاموں، عوامی مسائل اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِ اعلیٰ صاحب نے حلقہ دو کی تعمیر و ترقی کے لیے متعدد اہم منصوبوں کی منظوری اور ان پر عملی پیش رفت کے حوالے سے یقین دہانی کرائی۔
22/09/2026
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی جناب بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ سکردو میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کا اہتمام صدر پیپلز پارٹی ضلع سکردو جناب سید محمد علی شاہ کی جانب سے کیا گیا۔
تقریب میں چیف منسٹر گلگت بلتستان جناب امجد حسین ایڈووکیٹ، سابق اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی جناب حاجی فدا محمد ناشاد، اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی جناب عمران ندیم، ممبر اسمبلی جناب ڈاکٹر شریف استوری سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر جیالوں اور سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور انہیں دلی مبارکباد پیش کی گئی۔
16/09/2026
سکردو
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سکردو کے صدر و سابق نامزد امیدوار پیپلز پارٹی حلقہ دو سکردو جناب سید محمد علی شاہ کی ڈی پی او سکردو جناب غلام رسول سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں ضلع سکردو میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور عوام کے تحفظ سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سید محمد علی شاہ نے امن و امان کے قیام کے لیے ڈی پی او غلام رسول کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔
خصوصاً منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن اور مؤثر کارروائیوں پر پولیس کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
سکردو پولیس کے مختلف شعبہ جات میں بہتری اور عوامی خدمت کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی کوششوں کی بھی حوصلہ افزائی کی۔
ملاقات میں جرائم کی روک تھام، عوام اور پولیس کے درمیان بہتر رابطے اور ضلع میں پائیدار امن کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
عوام کے جان و مال کا تحفظ اور سکردو میں امن و امان کا قیام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
13/09/2026
ان شاء اللہ، منتخب نمائندے سے بڑھ کر عوام کی خدمت کروں گا۔
میرے حلقے کے معزز علماء کرام،سادات عزام سرکردگان، بزرگوں اور میرے عزیز جوانوں کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں کہ آپ نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا، حوصلہ بڑھایا اور مجھے ساڑھے دس ہزار سے زائد ووٹ دے کر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ یہ میرے لیے معمولی نہیں، بہت بڑا اعزاز ہے۔
ان شاء اللہ آپ کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔ علماء کرام، جوانوں اور عوام سے مسلسل رابطے میں ہوں، اور حلقے کے مسائل کے حل، نوجوانوں کے روزگار اور علاقے کی ترقی کے لیے اپنی بساط کے مطابق بھرپور کردار ادا کروں گا۔
عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ مولا نے چاہا تو آنے والے دنوں میں عملی خدمت کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔
آپ کا اعتماد، میری طاقت — عوام کی خدمت، میرا عزم۔
05/09/2026
الحمدللہ۔ 🇱🇾
04/09/2026
گول میں وزیر وقار کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار جناب کاچو اختر عباس کے حق میں شاندار اور تاریخی پاور شو کا انعقاد ہوا، جس میں عوام کی بھرپور شرکت نے مخالفین کو بھی حیران کر دیا۔ عوام کا یہ جوش و خروش اور اعتماد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حلقہ تین کی غیور عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سکردو کے صدر سید محمد علی شاہ، پی وائی او گلگت بلتستان کے صوبائی صدر ڈاکٹر شاہد گلگتی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر سینئر رہنما بھی موجود تھے۔
ان شاء اللہ پانچ ستمبر کو حلقہ تین کی عوام فرزندِ حاجی فدا محمد ناشاد، جناب کاچو اختر عباس کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائے گی۔ عوامی اعتماد کی یہ لہر مخالفین کی نیندیں حرام کر چکی ہے، اور ان شاء اللہ فتح کا تاج ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کے سر سجے گا۔
تیر چلے گا، جیت پیپلز پارٹی کی ہوگی!
04/09/2026
حلقہ تین سکردو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار کاچو اختر عباس کے قافلے میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ عوامی اعتماد دراصل حاجی فدا محمد ناشاد کی گزشتہ خدمات، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی خدمت کا ثمر ہے، جس کی بدولت آج بھی حلقہ تین کے عوام کا اعتماد ان کے خاندان پر قائم ہے۔
گزشتہ روز نَر میں منعقدہ ایک بڑے عوامی اجتماع میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سکردو کے صدر سید محمد علی شاہ، پی وائی او گلگت بلتستان کے صوبائی صدر ڈاکٹر شاہد گلگتی، ضلع سکردو کے نائب صدر وزیر اقبال اور پی پی پی تحصیل گلتری کے انفارمیشن سیکریٹری معراج احمد خان اور زاہد شیخ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
رہنماؤں نے عوام سے پرزور اپیل کی کہ 5 ستمبر کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر کاچو اختر عباس کو کامیاب بنائیں تاکہ حلقہ تین میں رکے ہوئے ترقیاتی عمل کو دوبارہ آگے بڑھایا جا سکے۔
ان شاء اللہ، عوامی اعتماد، اتحاد اور خدمت کے جذبے سے حلقہ تین کی نشست ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کے نام ہوگی۔
02/09/2026
حلقۂ تین کی غیور عوام کے نام اہم پیغام
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سکردو کے صدر سید محمد علی شاہ کی جانب سے حلقۂ تین کی غیرت مند، باشعور اور غیور عوام سے خصوصی اپیل ہے کہ 5 ستمبر کو ہونے والے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار، فرزندِ حاجی فدا محمد ناشاد جناب کاچو اختر عباس کو تیر کے نشان پر ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔
حاجی فدا محمد ناشاد صاحب نے گزشتہ انتخابات میں عوام کے اعتماد اور مینڈیٹ سے کامیابی حاصل کی، لیکن بعد ازاں ان کی جیتی ہوئی نشست ان سے چھین لی گئی۔ یہ صرف حاجی فدا محمد ناشاد صاحب کے ساتھ زیادتی نہیں بلکہ حلقۂ تین کے عوام کے دیے گئے عوامی مینڈیٹ کے ساتھ بھی ظلم تھا۔
اب اس ظلم کا جواب نفرت یا تصادم سے نہیں، بلکہ جمہوری اور پُرامن طریقے سے ووٹ کی طاقت سے دینا ہے۔
5 ستمبر کو حلقۂ تین کی غیور عوام ایک بار پھر اپنے ووٹ کی طاقت ثابت کریں، تیر کے نشان پر مہر لگا کر کاچو اختر عباس کو کامیاب بنائیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیابی دلوائیں، تاکہ حلقۂ تین میں ترقی، خوشحالی اور تعمیر و ترقی کا سفر دوبارہ جاری ہو سکے۔
آئیں، اپنے ووٹ سے اپنا حق واپس لیں۔
ظلم کا بدلہ ووٹ سے!
5 ستمبر — تیر کا نشان، کامیابی کا نشان!
25/08/2026
خراجِ تحسین برائے باوقار ریٹائرمنٹ
محترم جناب بابو احمد صاحب
اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (SCO)
خوش اخلاقی اور خوش مزاجی آپ کی پہچان ہے۔
آپ کی SCO سے باوقار ریٹائرمنٹ پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ❤️
آپ نے اپنی پوری ملازمت ایمانداری، محنت، خلوص اور لگن کے ساتھ ادارے کی خدمت میں گزاری۔ آپ کی بے لوث خدمات، انتھک محنت اور مثالی کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
بالخصوص آپ کے صاحبزادے محترم محمد علی صاحب اور تمام اہلِ خانہ کو بھی اس خوشی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ پاک آپ سب کے گھر میں مزید خوشیاں، برکتیں اور باہمی محبت و اتحاد قائم رکھے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی آئندہ زندگی کو صحت و تندرستی، سکون، خوشیوں اور بے شمار برکتوں سے مالا مال فرمائے اور زندگی کے اس نئے سفر کو آپ کے لیے خوشگوار، پُرسکون اور بابرکت بنائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
Category
Website
Address
Gilgit
995684