The Writers GBC

The Writers GBC

Share

Alternative media platform highlighting the voices of deprived and marginalized communities in Gilgit-Baltistan ,Chitral and Pakistan.

Instagram : https://www.instagram.com/thewritersgbc?igsh=YmRvanNicnh1ZG9i Youtube : https://youtube.com/c/TheWritersGBC

09/06/2026

پاکستان پیپلز پارٹی حکومت بنانے کے لیے مضبوط پوزیشن میں! وزیر اعلیٰ کے لیے سید جلال علی شاہ اور امجد ایڈووکیٹ کے ناموں پر غور تیز۔ جبکہ سکردو سے گورنر شپ چھوڑنے کی صورت میں بلتستان ڈویژن سے ایک بڑا نام ریس میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

09/06/2026

سکردو: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار فدا محمد نشاد نے گلگت بلتستان اسمبلی کی نشست GBA-09 سکردو-III سے کامیابی حاصل کر لی ہے، جس کا اعلان ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری کردہ فارم-47 کے عبوری اور مجمع شدہ نتائج میں کیا گیا۔

08/06/2026

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے امیدواروں کی درخواست پر جی بی اے 15 کے چار پولنگ اسٹیشنز پر 15 جون کو دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل دوبارہ منعقد کیا جائے گا۔

08/06/2026

جی بی اے-3 (گلگت-3) میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سید سہیل عباس کامیاب

ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری کردہ عارضی فارم-47 کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی اے-3 (گلگت-3) سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار سید سہیل عباس کامیاب قرار پائے ہیں۔

08/06/2026

فارم 47 کے عارضی نتائج کے مطابق:

آزاد امیدوار امان علی جی بی اے-21 غذر-III (یاسین) سے کامیاب

ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری کردہ فارم 47 کے عارضی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار امان علی نے حلقہ جی بی اے-21 غذر-III (یاسین) سے کامیابی حاصل کر لی۔

نتائج کے مطابق امان علی نے 9,938 ووٹ حاصل کیے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے محمد ایوب شاہ 6,643 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ کامیابی کا مارجن 3,295 ووٹ رہا۔

مسلم لیگ (ن) کے غلام محمد 5,564 ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہے۔ حلقے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 58.3 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

08/06/2026

پیپلز پارٹی کے سید جلال علی شاہ نے GBA-19 غذر-I سے فارم 47 کے مطابق 9,303 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کر لی، جبکہ ن لیگ کے ظفر محمد 7,440 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور نواز خان نجی 6,800 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

08/06/2026

جی بی اے-2 گلگت-II میں الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جاری کردہ فارم-47 کے مطابق سابق وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن نے واضح برتری سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے 13,433 ووٹ حاصل کیے جبکہ پیپلز پارٹی کے جمیل احمد 8,650 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، یوں انہیں 4,783 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی۔

08/06/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم

میں حلقے کے تمام معزز ووٹرز اور عوام الناس کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ آپ نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے اپنے قیمتی ووٹ سے کامیاب بنایا۔ آپ نے نہ صرف جمہوری عمل میں بھرپور حصہ لیا بلکہ پورے انتخابی مرحلے کے دوران امن، بھائی چارے اور ذمہ داری کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حقِ رائے دہی کو خوش اسلوبی سے استعمال کیا۔

میں اپنے تمام مدمقابل امیدواروں، خصوصاً نواز خان ناجی، ظفر محمد شادم خیل، عاطف سلمان، عظیم خان اور دیگر امیدواروں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے انتخابات کے پرامن انعقاد اور جمہوری روایات کے فروغ میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا۔

یہ کامیابی صرف میری نہیں بلکہ پورے حلقے کے عوام کی کامیابی ہے۔ ان شاء اللہ میں آپ کی توقعات پر پورا اترنے اور حلقے کی ترقی، خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاؤں گا۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

والسلام

08/06/2026

سپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ کا احتجاج کا اعلان

منظم دھاندلی کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان
پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نذیر احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ انتخابات میں مبینہ منظم دھاندلی اور عوامی مینڈیٹ کی چوری کے خلاف پورے حلقے میں پرامن احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو بے نقاب کیا جائے گا اور اس معاملے کو ہر آئینی، قانونی اور جمہوری فورم پر اٹھایا جائے گا۔ نذیر احمد ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ انتخابی نتائج میں بے ضابطگیوں کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کیا جائے گا تاکہ عوام کے حقِ رائے دہی کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کارکنان اور عوام سے اپیل کی کہ وہ جمہوری اقدار کے تحفظ اور اپنے ووٹ کے تقدس کے لیے پرامن جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کریں۔

07/06/2026

78/78 stations so far:

Syed Jalal Ali Shah(PPP)=9613

Nawaz Khan Naji=8210

Zafar Muhammad(PMLN)=6545

Atif Salman(IPP)= 1310

Sher Azeem(PTI)=850

Want your business to be the top-listed Media Company in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Shahra E Qaib Azam Road Jutial Gilgit
Gilgit
00971