Astore Media Network
Managing Director
ٹیچر ڈے کے حوالے سے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول عیدگاہ استور میں ایک پروقار تقریب میں طالبات ٹیبلو پیش کر رہی ہیں دوسری طرف پرنسپل نفیسہ ولی ٹیچرز کو تعریفی اسناد د ے رہی ہیں
اطلاع گمشدگی
ایک عدد بٹوہ(پرس) جس میں کچھ اہم کاغزات گاڈی کے کاغذ اے ٹی ایم اور کچھ رقم ساتھ تھی مین بازار سے چونگرہ جاتے ہوئے گم گئے ہیں آگر کسی کو ملے تو پہنچا دے نقد انعام بھی دیا جائے گا ۔
0316 0053772
0355 5688125
ٹیچر ڈے کے حوالے سے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول عیدگاہ استور میں ایک پروقار تقریب ہوئی پرنسپل نفیسہ ولی اپنے خیالات کا اظہار کر رہی ہے
ٹیچر ڈے کے حوالے سے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول عیدگاہ استور میں ایک پروقار تقریب میں طالبہ اپنے خیالات کا اظہار کر رہی ہے
استور راما روڑ پر سیاست یا کچھ اور۔۔۔۔,
استور میں جن ٹھکیداروں کے نام پر ٹھیکے ہوے ہیں انہی کے ناموں پر ریوائز ہویے ہیں جن کی واضح مثالیں موجود ہیں ۔۔۔۔
واٹر سپلائی سکیم گور یکوٹ سے بولچھبرے ۔
ڈ وئیاں روڈ۔
ڈ شکن روڈ۔
پريشنگ روڈ۔
اور راما روڈ جن کے نام پر ريوائز ہوا ہے اُن کو کام سے کیوں روکا جا رہا ہے کوئی ٹیکنیکل وجہ یا سیاسی اثر رسوخ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین آپ نیڈر اور صاف گو اِنسان ہیں ویسے بھی آپ سیاسی ٹھیکیداری پارٹنرشپ کے خِلاف ہیں تو آپ کی نظر اور توجہ اس طرف بھی ہونے چاہیے جلد عوام کے لیے راما روڈ كام شروع کروا کر استوری عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرے
اہل علاقہ استور
02/10/2026
استور کے جنید ایڈووکیٹ نے گلگت بلتستان بار کونسل کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی
گلگت بلتستان بار کونسل کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق استور سے تعلق رکھنے والے ایڈووکیٹ محمد جنید ولد جنان خان نے 100 میں سے 68 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
گلگت بلتستان بار کونسل کی انرولمنٹ کمیٹی نے ماتحت عدالتوں میں دو سالہ پریکٹس مکمل کرنے والے وکلاء کے انٹرویوز 12 ستمبر 2026 کو لیے تھے، جس کے نتائج 30 ستمبر کو جاری کیے گئے۔
نتائج کے مطابق گلگت سے تعلق رکھنے والی سارا ملک اور سلیم رضا نے 67، جاوید اقبال نے 65 نمبر حاصل کرکے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ دیگر امیدوار بھی کامیاب قرار پائے۔
جنید ایڈووکیٹ کی پہلی پوزیشن پر اہلِ استور کی جانب سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
02/10/2026
پریس ریلیز
الخدمت فاؤنڈیشن گلگت بلتستان کے ریجنل آفس کنوداس میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح
گلگت: الخدمت فاؤنڈیشن گلگت بلتستان کی جانب سے ریجنل آفس کنوداس، گل شیر کالونی گلگت میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ منصوبے کا افتتاح چیئرمین نگران کونسل گلگت بلتستان عبدالعلیم خان، صدر الخدمت فاؤنڈیشن گلگت بلتستان حاجی فرید اللہ خان اور جنرل سیکرٹری نگران کونسل حبیب الرحمٰن نے کیا۔
واٹر فلٹریشن پلانٹ کے قیام کا مقصد گل شیر کالونی اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں کو صاف، محفوظ اور معیاری پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی بنیادی انسانی ضرورت ہے اور الخدمت فاؤنڈیشن گلگت بلتستان عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے ذریعے بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔
سکردو کھیل کا میدان بدمزگی کا شکار
فٹبال میچ کے دوران بدنظمی اور جھگڑے کے باعث پولیس کی کاروائی
آنسو گیس کا استعمال
02/10/2026
محفوظ علی تحصیلدار بورڈ آف ریونیو تعینات نوٹیفکیشن جاری
02/10/2026
گلگت بلتستان میں قیامِ امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
چیف منسٹر گلگت بلتستان کی منظوری سے قائم کمیٹی میں 8 پارلیمانی اراکین شامل ہیں۔
Category
Telephone
Website
Address
Gilgit
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Astore Media Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.