Gilgit Baltistan News

Gilgit Baltistan News

Share

gilgit baltistan

09/10/2025

🚨 گِلگِت بلتِستان والو!🚨

گِلگِت بلتِستان میں ایک پہلے سے منصوبہ بند سازش چلائی گئی جس کا آغاز مولانا قاضی نِصار پر حملے کی صورت میں ہوا۔ الحمدللہ مولانا سلامت ہیں اور پوری قوم نے اس شرمناک حرکت کی سختی سے مذمت کی — پھر بھی کچھ بدنصیب عناصر (دونوں سنی اور شیعہ حلقوں میں) امن کو خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ الحمدللہ اب عوام ہوشیار ہے اور ایسے ڈراموں کو مسترد کر دیتی ہے۔

اب جب کہ ان کے پہلے منصوبے ناکام ہوئے تو دشمنوں نے گھٹیا حربہ اپنایا: ایک نوجوان شیعہ کو شہید کر کے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وہی حملہ آور تھا، تاکہ نفرت بھڑکائی جائے، شیعہ و سنی کو ایک دوسرے کے خلاف لڑایا جائے اور وہ لوگ فائدہ اٹھا سکیں۔ یاد رکھو — جب ہم آپس میں لڑیں گے تو اپنے ہی گھر کو جلا رہے ہوں گے، وہی گھر جس میں ہمیں بعد میں رہنا ہے۔

براہِ کرم ان “تقسیم کرو” والے چالوں میں مت آؤ۔ ہم سب گِلگِت بلتِستان ہیں — ہمارا مستقل فائدہ اسی میں ہے کہ ہم متحد رہیں۔ طاقت اتحاد میں ہے؛ انتشار میں ہم سب ہاریں گے۔

ہماری آواز یہی ہے: انصاف چاہیں، قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں، اور امن قائم رکھیں۔ گِلگِت بلتِستان کے باشندے! آئیں فرقے سے بالاتر ہو کر امن، بھائی چارہ اور قانون پر یقین رکھیں۔

اتحاد #انصاف

24/09/2025

سوست پورٹ سے 250 ارب کمانے والے ملک نے 4 ارب کا لولی پاپ دیا وہ بھی پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر 🫥جی بی والوں کو فی نفر 1600 روپے کی ٹیکس کی چھوٹ بہت بہت مبارک ہو😂😂😂

31/05/2025

جب وزیر داخلہ محسن نقوی نے یہ کہا ہے کہ جی۔بی کے لوگ پاکستان کے شہری نہیں اسلۓ وہ پاکستان کے کسی بھی علاقہ میں احتجاج کا حق نہیں رکھتے ورنہ وہ دہشتگرد کہلائیں گے پھر حکومت پاکستان کا ٹیکس جی۔بی ہر عائد کرنا پاکستان کے حکمرانوں کی دہشتگردی ہے۔ حاجی محمد حسین Gilgit Baltistan News

06/04/2025

‏بغداد ، بصرہ و کوفہ کے بعد غزہ کو بھی تاریخ لکھے گی ، آپ کتابیں ، ڈیٹا ، ریکارڈنگز دریا برد بھی کردیں تو یہ ظلم کی داستانیں اور آپ کی بےحسی اگلی نسلوں تک پہنچے گی ۔

لکھا جائے گا کہ مصر کے پاس دریائے نیل بہتا تھا۔۔۔زمین سیراب تھی، کھیت لہلہا رہے تھے،
مگر اس کے پڑوس میں غزہ کے بچے پیاس سے بلکتے بلکتے مر گئے۔ 52 ہزار زخمیوں کے حلق خشک تھے اور افطار میں بھی پانی نہ تھا ۔۔
لکھا جائے گا کہ سعودی عرب اور امارات کے پاس تیل کے سمندر تھے، دنیا کو روشن کرنے والا ایندھن ان کی دسترس اور ملکیت میں تھا،
مگر غزہ کے ہسپتال اندھیرے میں ڈوب گئے۔ ،
ایمبولینسیں چلانے کو ایک بوند ایندھن نہ تھا ، ملبے میں چراغ جلانے کو تیل نہ تھا ۔
تاریخ لکھے گی کہ 60 سے زائد اسلامی ممالک کے پاس تربیت یافتہ افواج تھیں، ٹینک تھے، طیارے تھے، میزائل تھے ، ایٹمی بم بھی تھے ۔۔۔
مگر غزہ کے بچوں کی حفاظت کے لیے ایک سپاہی نہ جا سکا۔
دنیا لکھے گی کہ پاکستان، جو "اسلام کے قلعے" کے نام پر بنا تھا، اور پہلی اسلامی ایٹمی طاقت تھا ،
وہاں کے حکمران بھی خاموش رہے۔ ایوانوں میں بھی آوازیں دب گئیں۔ اور بینر اٹھانے کی بھی اجازت نہ تھی ۔

تاریخ لکھے گی کہ جب غز ہ جل رہا تھا ، ایران اور ترکی بھی مصلحتوں میں قید تھے۔۔۔ جب غزہ کے قبرستان گٹھڑی میں بندھی ننھی لاشوں اور بھرپور جوانوں کے بریدہ جسموں سے آباد ہو رہے تھے۔۔۔۔ تو سعودی عرب کے محلات موسیقی، رقص اور جشن کی آماجگاہ بنے ہوئے تھے۔ اور نئے کنسرٹس کے معاہدے ہورہے تھے ۔
دنیا یہ بھی لکھے گی کہ جب غزہ کے ہسپتال بھی میزائیلوں کی زد میں تھے تو مغربی ممالک کے غیر مسلم۔۔۔ اس بربریت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ، نہیں نکلے تو مسلمان ! ہم بے حس اور مردہ ضمیر ، آواز تک نہ اٹھا سکے ، کیونکہ ہم لایعنی بحث اور مناظروں میں مصروف تھے ۔
تاریخ تو صرف لکھے گی۔۔۔ مگر ضمیر سوال کرے گا۔۔۔تاریخ ان سب بے ضمیروں کے بارے میں لکھے گی جو اونچی مسندوں پر طاقت اور اختیار کے ساتھ بیٹھے ہیں مگر قدسیوں کے لیے کوفی بنے بیٹھے ہیں ۔ تاریخ ان سب کے بارے میں لکھے گی ، جو لکھ سکتے تھے مگر مصلحت پسندی میں لکھ نہ پائے ۔
تاریخ تو لکھے گی ۔۔۔ مگر پڑھنے والے آپ نہیں آپ کی نسلیں ہوں گی ۔

06/04/2025
10/03/2025

Celebrating my 10th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

10/01/2025

! اے انسان!!!

تمہاری خوبصورتی۔ تمہارا جمال۔ تمہارا حُسن ۔ جوانی کا نشہ دولت کا گھمنڈ ، تمہاری قابلیت کے چرچے، تمہارے ہنر سب ایک دن ختم ہونے والے ہیں تو غرور کس بات کا ؟؟؟

09/06/2024

Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars - they help me earn money to keep making content you love.

Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars!

08/06/2024

nalter vill

Want your business to be the top-listed Photography Service in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


New Khan Market Danyor
Gilgit
0092