Skip to content
FindGlocal
Hum Gb

Hum Gb

Gilgit Grocers

https://youtube.com/@paristangb8911?si=iQ7OhATkkq-7ewpM
Vloge Gilgit Baltistan , Hunza , Nagar

17/11/2026

پولو صرف کھیل نہیں، کردار کا امتحان بھی ہے!
کبھی گلگت بلتستان کا پولو صرف گیند کو ہدف تک پہنچانے کا نام نہیں تھا، بلکہ یہ برداشت، شرافت، احترام اور بہادری کی پہچان ہوا کرتا تھا۔ اس دور میں گھوڑے پر سوار ہونے سے پہلے انسان کو اخلاق اور ضبطِ نفس سکھایا جاتا تھا۔ کہا جاتا تھا کہ جو اپنے غصے پر قابو نہ پا سکے، وہ میدان پر بھی قابو نہیں پا سکتا۔
مگر آج کچھ میدانوں میں ایسا لگتا ہے کہ گیند ثانوی اور حریف کھلاڑی بنیادی ہدف بن گیا ہے۔ اگر مخالف زیادہ گول کر لے تو کھیل سے زیادہ اسٹیک حرکت میں آ جاتی ہے، اور بعض اوقات مقابلہ ختم ہونے سے پہلے ہی ماحول جنگ کا منظر پیش کرنے لگتا ہے۔
یاد رکھیں، اصل ہیرو وہ نہیں جو حریف کے سر پر اسٹیک مارے، بلکہ وہ ہے جو ہار جیت دونوں کو عزت کے ساتھ قبول کرے۔ تماشائی اور مہمان بھی انہی کھلاڑیوں کے مداح بنتے ہیں جو مخالف کو زخم نہیں بلکہ احترام دیتے ہیں، اور کھیل کے حسن کو برقرار رکھتے ہیں۔
پولو کی اصل روایت یہ تھی:
گھوڑے پر مہارت�کردار میں شرافت�کھیل میں برداشت�جیت میں عاجزی�ہار میں وقار
ورنہ پولو جنگ نہیں، ثقافت ہے... اور ثقافت کو اسٹیک سے نہیں، اخلاق سے زندہ رکھا جاتا ہے۔
تحریر بشکریہ : محمد صالح

17/11/2026
15/11/2026

نگر کے غازی راجہ آذر خان مغلوٹ جنہیں 1891-92 کی اینگلو بروشو مذاہمتی جنگ ( جنگیر۔ لئی ) کے بعد جنھیں 135 سے 140 نگری غازیوں کے ساتھ نگر سے کشمیر ہری پربت بھیجا گیا تھا کا پوتا راجہ کریم خان مغلوٹ آج اپنے ہم وطنوں کے ساتھ سری نگر محلہ آزر خان میں رہائش پذیر ہیں ۔ کریم خان صاحب راجہ عذر خان کے چھوٹا بیٹا اصغر علی کا فرزند ہے ۔ بروشسکی انکی آبائی و مادری زبان ہے کو آج تک نہیں چھوڑا ہے اللہ میرے ہم وطنوں کو جہاں بھی ہیں سب کو سلامت رکھے آمین

11/11/2026

فرزندِ نگر 💫
جناب احسان علی صاحب کو ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن گلگت بلتستان تعینات ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

امید ہے کہ آپ اپنی صلاحیتوں، دیانت داری اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کرپشن کے خلاف
زیرو ٹالرنس پالیسی
پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے اور بلاامتیاز احتساب کے ذریعے اس دھرتی کو کرپشن سے پاک کرنے میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں گے۔

اللہ تعالیٰ آپ کو اس اہم قومی ذمہ داری میں کامیابی عطا فرمائے اور آپ کے لیے نیک نامی کا ذریعہ بنائے۔

نیک تمناؤں کے ساتھ Hum Gb

10/11/2026

لیڈر عمران خان
جان کر جیو

08/11/2026

مرحوم استاد محمد علی جیسے نامور موسیقار واقعی گلگت بلتستان کے ثقافتی ورثے کا قیمتی حصہ تھے۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

06/11/2026

سید، غیر سید اور شاہی خاندان: کیا شادی پر پابندی دین کا حکم ہے یا انسان کی بنائی ہوئی روایت؟
اس وقت گلگت بلتستان سے لے کر ملک بھر میں ایک افسوسناک واقعے پر بحث جاری ہے۔ اس بحث کے دوران بعض لوگ بار بار یہ سوال دہرا رہے ہیں کہ "کیا سید کی غیر سید سے شادی ہو سکتی ہے؟" یا "کیا شاہی خاندان کا فرد عام خاندان میں شادی کر سکتا ہے؟"۔ درحقیقت یہ سوال صرف ایک نکاح کا نہیں بلکہ ہمارے معاشرے میں رچی بسی ان روایات کا ہے جنہیں اکثر لوگ دین سمجھ بیٹھے ہیں۔
اگر ہم سب سے پہلے قرآن مجید اور سیرتِ رسول ﷺ کی طرف رجوع کریں تو کہیں بھی ایسی واضح ممانعت موجود نہیں کہ سید کا غیر سید سے نکاح حرام ہو یا کسی مخصوص قبیلے، نسل یا خاندان میں شادی کو لازم قرار دیا گیا ہو۔ اسلام نے انسانوں کو تقویٰ کی بنیاد پر عزت دی ہے، نسب، قبیلے یا خاندانی برتری کی بنیاد پر نہیں۔ رسول اکرم ﷺ کی اپنی ازدواجی زندگی اس بات کی گواہ ہے کہ اسلام نے معاشرتی تفاخر اور نسلی امتیازات کو قبول نہیں کیا۔
دوسری جانب اگر گلگت بلتستان کی تاریخ کا مطالعہ کیا جائے تو یہاں صدیوں تک شاہی خاندانوں اور عام عوام کے درمیان شادیوں پر غیر اعلانیہ پابندیاں رہی ہیں۔ اسی طرح بعض قبائل کے درمیان بھی شادیاں ممنوع سمجھی جاتی تھیں۔ مثال کے طور پر بعض علاقوں میں شین اور یشکن قبائل کے درمیان رشتوں کو ناپسند کیا جاتا تھا۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا یہ پابندیاں آسمان سے نازل ہوئی تھیں؟ ہرگز نہیں۔ یہ انسانی معاشروں کی بنائی ہوئی روایات تھیں جن کا مقصد اکثر اوقات سماجی برتری، اقتدار اور طبقاتی تفریق کو برقرار رکھنا تھا۔
حقیقت یہ ہے کہ انسان شاہ ہو یا گدا، سید ہو یا غیر سید، امیر ہو یا فقیر، سب ایک ہی رب کی مخلوق ہیں اور ایک ہی مٹی سے بنے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی کسی معاشرے نے انسانوں کے درمیان مصنوعی دیواریں کھڑی کیں تو اس کے نتیجے میں ظلم، ناانصافی اور المیے جنم لیتے رہے۔ ہمارے اپنے معاشرے میں بھی ایسی متعدد مثالیں موجود ہیں جہاں رسم و رواج کے نام پر لوگوں کو سزائیں دی گئیں، خاندان توڑے گئے اور انسانی جانوں کو کمتر سمجھا گیا۔
آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم زمانۂ جاہلیت کی روایات اور اسلامی تعلیمات میں فرق کریں۔ اگر کوئی شخص یہ سوال کرتا ہے کہ "کیا سید کی غیر سید سے شادی ہو سکتی ہے؟" تو اس کا جواب یہی ہے کہ انسانی مساوات کے اصول کے مطابق اس میں کوئی فطری یا دینی قباحت نہیں۔ نکاح دو انسانوں کے درمیان ایک جائز اور باعزت رشتہ ہے، نہ کہ قبیلوں، خاندانوں یا طبقاتی برتری کا میدان۔
معاشروں کی ترقی اس وقت ہوتی ہے جب وہ انسان کو انسان سمجھنے لگتے ہیں۔ جب تک ہم نسب، ذات، قبیلے اور خاندانی تفاخر کے بت نہیں توڑیں گے، تب تک ایسے سوالات اور ایسے سانحات جنم لیتے رہیں گے۔ وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی روایات کو عقل، انصاف اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں پرکھیں، نہ کہ انہیں ہمیشہ کے لیے مقدس سمجھ کر آنے والی نسلوں پر مسلط کرتے رہیں۔
تحریر، محمد صالح

Other Food & Grocery in Gilgit

Show All

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hum Gb posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Gilgit.