Nawa-e-karakkuram

Nawa-e-karakkuram

Share

parbat News

10/06/2026

سکردو حلقہ 2 سے ایم ڈبلیو ایم کے محمد کاظم میثم کامیاب، فارم 49 جاری،

10/06/2026

قائد پاکستان مسلم لیگ ن
میاں محمد نواز شریف نے گلگت بلتستان حکومت بنانے کے لیے حافظ حفیظ الرحمن کو اختیار دے دیا

10/06/2026

الیکشن کمیشن نے حلقہ تین سکردو کے نتائج روک دئیے ۔

09/06/2026

گلگت:حلقہ تین سے سید سہیل عباس شاہ 8060 ووٹ لیکر
کامیاب فارم 49 جاری

پیپلزپارٹی کے آفتاب حیدر 7665ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آگۓ،جبکہ ن لیگ کے ڈاکٹر اقبال7356 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے

09/06/2026

سکردو حلقہ نمبر 2, بے ضابطگیوں کی شکایت پہ کواردو قمراہ اور چنداہ سمیت دس پولینگ سٹیشنوں پہ 15 جون کو دوبارہ انتخابات ہونگے۔چیف الیکشن کمشنر نے احکامات جاری کر دئے۔

03/06/2026

2 اگست کو پولنگ ہوگی، 9 سے 15 جون تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے، چیف الیکشن کمشنر نے شیڈول جاری کردیا ۔

30/05/2026

چیئرمین پیپلز پارٹی پاکستان بلاول بھٹو زرداری کے دورہ گلگت بلتستان کااپ ڈیٹڈ شیڈول جاری!

براہ کرم نوٹ فرمالیں

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا گلگت بلتستان انتخابی مہم کے سلسلے میں یکم جون کو خپلو میں ہونے والا جلسہ منسوخ ہوگیا ہے جبکہ 31 مئی کو شگر میں ہونے والا جلسہ اب یکم جون کو ہوگا۔
جلسوں کا اپ ڈیٹڈ شیڈول درج ذیل ہے

شگر - یکم جون - چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسکردو - دو جون - چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

دیامر - تین جون ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

ہنزہ - تین جون - بی بی آصفہ بھٹو زرداری

غذر - چار جون - چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

نگر - چار جون - بی بی آصفہ بھٹو زرداری

گلگت - پانچ جون - چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

30/05/2026

بونجی سے تعلق رکھنے والے سابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نصر اللہ خان۔ سابق ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ہدایت علی۔ گلگت بلتستان جمہوری محاذ کے چیرمین انجنئیر شجاعت علی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر سید عباس موسوی کی حمایت کا اعلان کردیا

30/05/2026

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026ء کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تمام نامزد امیدواران اور تمام صوبائی, ڈویژنل'ضلعی اور ونگز کے عہدیداران کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ امیدواران کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت گلگت'سکردو اور دیامر پہنچ چکی ہے جن کی انتخابی مصروفیات کا شیڈول جاری ہوچکا ہے جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما جناب خواجہ سعد رفیق مرکزی جلسے کریں گے۔لہذا تمام نامزد امیدواران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ خواجہ سعد رفیق صاحب کے مرکزی جلسوں کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی جلسوں کی تیاری کریں۔مرکزی جلسوں کے وینیو جلسہ گاہ کے پیش نظر ہر ضلعے کے جملہ امیدواران اس مرکزی جلسہ کا حصہ ہونگے اور مرکزی جلسہ کی تیاری میں جملہ امیدواران جلسوں کو حتمی شکل دیں گے۔
شکریہ

شمس میر
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل
پاکستان مسلم لیگ (ن)
گلگت بلتستان۔

Want your school to be the top-listed School/college in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Gilgit