Information Department Gilgit-Baltistan
IDGB is the principal media communication wing of Government of the Gilgit-Baltistan.
ہنزہ: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس اور ہاشو فاؤنڈیشن کے اشتراک سے سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبوں میں سکالرشپ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔
ہنزہ: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس دورے کے موقع پر طالب علموں اور منتظمین سے خطاب کررہے ہیں
08/10/2026
08/10/2026
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس کے دورے کے موقع پر طلبہ، اساتذہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبوں میں اسکالرشپ پروگرام کا اجرا ایک اہم اقدام ہے، جس سے گلگت بلتستان میں بین الاقوامی سطح پر سیاحت کے فروغ اور نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔گلگت بلتستان سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں ترقی کے وسیع امکانات رکھتا ہے۔ ہمیں دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کی بہترین مہمان نوازی کرنی ہے اور علاقے کے قدرتی وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لانا ہے، جو حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ہمارے نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور ہمیں اپنی نوجوان نسل پر فخر ہے۔ حکومت نوجوانوں کو ان کی دہلیز پر تعلیم، تربیت اور تعمیر و ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ ہمیں امید ہے کہ نوجوان اپنی صلاحیتوں اور محنت کے ذریعے دنیا بھر میں کامیابی حاصل کرکے گلگت بلتستان اور پاکستان کا نام روشن کریں گے۔وزیراعلیٰ نے طلبہ پر زور دیا کہ ان کی اولین ترجیح حصولِ علم ہونی چاہیے اور انہیں اپنی تمام تر توانائیاں تعلیم کے حصول پر مرکوز رکھنی چاہئیں۔ اگر نوجوان اپنے قیمتی وقت کو ضائع کیے بغیر محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کریں گے تو ان کا مستقبل روشن ہوگا اور وہ عملی زندگی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرسکیں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کی اولین ترجیحات میں نوجوان نسل کو معیاری تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنا، ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور ان کی دہلیز پر ترقی کے مواقع پہنچانا شامل ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور بجٹ میں یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 7 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے کہا ہے کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس اور ہاشو فاؤنڈیشن کے اشتراک سے سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبوں میں اسکالرشپ پروگرام کا آغاز دور رس اور مثبت نتائج کا باعث بنے گا۔ گلگت بلتستان میں ہاسپٹیلٹی مینجمنٹ اور سیاحت کے شعبوں میں ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں، جبکہ اس پروگرام کے آغاز سے ان شعبوں میں جدید مہارتوں کے فروغ اور پیشہ ورانہ تربیت کو مزید تقویت ملے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان سیاحت، معدنی وسائل، وسیع گلیشیرز اور قدرتی حسن کے حوالے سے ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔ اگر ان قدرتی وسائل کو موثر انداز میں بروئے کار لایا جائے تو نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے ملک کی معاشی ترقی اور مسائل کے حل میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ گلگت بلتستان اپنی منفرد ثقافت، روایات اور مہمان نوازی کے باعث دنیا بھر میں پہچانا جاتا ہے، اس لیے سیاحت کے فروغ کے لیے سازگار ماحول برقرار رکھنا ناگزیر ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کی بنیاد پر ہنزہ میں ایک ہوٹل کو سیل کرنے کا اقدام درست نہیں تھا، کیونکہ ایسے اقدامات سیاحت کے شعبے پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ سیاحت کے فروغ کے لیے ضروری ہے کہ مسائل کو ذمہ داری، شفافیت اور قانون کے مطابق حل کیا جائے تاکہ علاقے کے مثبت تشخص اور سیاحوں کے اعتماد کو برقرار رکھا جا سکے۔کوئی بھی حکومت یا ملک اپنی جامعات اور تعلیمی اداروں میں ہونے والی تحقیق سے استفادہ کیے بغیر پائیدار ترقی نہیں کر سکتا۔ حکومت گلگت بلتستان قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور بلتستان یونیورسٹی کی تحقیقی صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں مؤثر پالیسیاں مرتب کرے گی اور ماہرین کی رہنمائی حاصل کرتی رہے گی۔تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس کے طلبہ میں اسکالرشپ کے چیکس بھی تقسیم کیے۔
07/10/2026
Category
Telephone
Address
Gilgit
15100
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Information Department Gilgit-Baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.