Gb Times

Gb Times

Share

Stay updated with the latest news, reports, and insights on current events and local happenings. Reliable journalism, all in one place.

28/07/2026

پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 63 پیسے فی لیٹر اضافہ
ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے 55 پیسے فی لیٹر کا اضافہ

28/07/2026

#گلگت
ایم ایس شہید سیف الرحمان ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر افضل سراج ڈی ایچ او گلگت تعینات

27/07/2026

پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سابقہ جنرل سیکٹری آفتاب حیدر اربعین کے سلسلے میں کربلا روانہ ہو گئے ۔

26/07/2026

گلگت–سکردو روڈ پر سسی کے مقام پر دریائے سندھ میں کل بہہ جانے والے دو نوجوانوں میں سے ایک کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا، جبکہ دوسرا تیز بہاؤ کی نذر ہو کر لاپتا ہو گیا۔ لاپتا نوجوان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

24/07/2026

اسلام آباد- وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈوکیٹ سےپاکستان پیپلز پارٹی حلقہ تین گلگت کے امیدوار آفتاب حیدر نے ملاقات کی اور ان کے حلقے میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے بارے میں آگاہ کیا انھوں نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں سے عوام کا کافی نقصان ہوا ہے اور لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں جن کی فوری امداد انتہائی نا گزیر ہے حکومت کو فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اس موقع پر وزیر اعلی امجد حسین ایڈوکیٹ نے یقین دہانی کرائی کہ وہ آنے والے دنوں میں متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے لگے ہیں اور عوام کی مشکلات کے ازالے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کریں گے اس ضمن میں ایک اعلی سطحی اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں انتظامیہ تمام تر آگاہی فراہم کرے گی

22/07/2026

چموگڑھ نالے میں سیلاب سے رکا گلگت دریا کا بہاؤ بحال، نشیبی علاقوں میں پانی بڑھنے کا خدشہ، الرٹ جاری

Photos from Gb Times's post 15/07/2026

دنیور یوتھ اور معززین کی چیف منسٹر گلگت بلتستان سے ملاقات
دنیور یوتھ اور معززین کے وفد نے چیف منسٹر گلگت بلتستان جناب امجد حسین ایڈووکیٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے دنیور کو درپیش اہم عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی سہولیات سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔
چیف منسٹر گلگت بلتستان جناب امجد حسین ایڈووکیٹ نے وفد کے مؤقف کو توجہ سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ دنیور کے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور علاقے کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
دنیور یوتھ اور معززین نے چیف منسٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امجد حسین ایڈوکیٹ کو چیف منسٹر گلگت بلتستان بنے پر مبارک باد پیش کی

14/07/2026

ذرائع

گلگت: این او سی کی شرائط کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز راجہ افتخار نے آئرن میکنگ (اسٹیل سازی) کے متعدد کارخانوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کے این او سیز منسوخ کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں کمشنر گلگت کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے درخواست کی گئی ہے کہ متعلقہ کارخانوں کو فوری طور پر سیل کیا جائے تاکہ قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے

14/07/2026

ناصر علی کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر گلگت، محمد میرباز کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر ڈسٹرکٹ نگر، حسنین رضا کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر ڈسٹرکٹ گانچھے، اظہر علی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر ڈسٹرکٹ کھرمنگ ،نوید احمد کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر ڈسٹرکٹ استور جبکہ عابد رازق کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر ایڈمن تعنیات کردیا گیا ہے ۔
نوٹیفکیشن جاری ۔

14/07/2026

پریس ریلیز

محکمہ واٹر اینڈ پاور گلگت بلتستان کا تاریخی سنگِ میل — بجلی کے محصولات کی مد میں 2.231 ارب روپے کی ریکارڈ وصولی

گلگت: محکمہ واٹر اینڈ پاور، حکومتِ گلگت بلتستان نے مالی سال 2025-26 کے دوران بجلی کے محصولات کی مد میں 2.231 ارب روپے کی ریکارڈ وصولی کرکے ایک تاریخی سنگِ میل عبور کیا ہے۔ گزشتہ دو دہائیوں میں یہ محکمہ کی جانب سے حاصل کی جانے والی سب سے زیادہ محصولات کی وصولی ہے، جو ادارے کی مؤثر حکمتِ عملی، مالی نظم و ضبط اور مسلسل کاوشوں کا واضح ثبوت ہے۔

یہ شاندار کامیابی سیکرٹری واٹر اینڈ پاور، صفدر خان کی مؤثر قیادت، مسلسل نگرانی، بہترین انتظامی صلاحیتوں اور بھرپور رہنمائی کی بدولت ممکن ہوئی۔ ان کی قیادت میں محکمہ نے محصولات کی وصولی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا اور مالی استحکام کی جانب اہم پیش رفت کی۔

محکمہ اس موقع پر سیکرٹری فنانس گلگت بلتستان، نجیب عالم کے بھرپور تعاون کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، جن کی معاونت سے مختلف سرکاری محکموں کے طویل عرصے سے واجب الادا بجلی کے بقایاجات کی وصولی ممکن ہوئی۔

2.231 ارب روپے کی یہ وصولی مالی سال 2025-26 کے لیے مقرر کردہ 3 ارب روپے کے ہدف کے حصول کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے اور حکومتِ گلگت بلتستان کے بجلی کے شعبے کو مالی طور پر مستحکم بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

محکمہ واٹر اینڈ پاور اس تاریخی کامیابی پر اپنے تمام افسران، انجینئرز، ریونیو عملے، فیلڈ اسٹاف اور دیگر ملازمین کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہے، جن کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ خدمات اس شاندار کامیابی کا سبب بنیں۔

محکمہ آئندہ بھی محصولات کی وصولی میں مزید بہتری، بقایاجات میں کمی، صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی اور گلگت بلتستان کے بجلی کے شعبے کو مالی طور پر مضبوط اور پائیدار بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Gilgit