Assistant Commissioner Daghoni
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Assistant Commissioner Daghoni, Government Official, Chief Secretary Office civil Secretariat, Gilgit Baltistan, Gilgit.
25/09/2026
اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن ڈغونی افتخار علی صاحب کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس ایچ او تھانہ ڈغونی سمیت متعلقہ اہلکارنے شرکت کی۔اجلاس میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے سختی سے ہدایت جاری کی کہ منشیات فروشوں کے خلاف کسی بھی قسم کی سفارش یا سیاسی مداخلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے، جسے کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں سمجھا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ منشیات کے خاتمے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور منشیات فروشوں کی نشاندہی کریں۔
25/09/2026
24/09/2026
اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن ڈغونی افتخار علی صاحب نے امید ویلفیئر سوسائٹی کے اشتراک سے قائم کردہ SheTech IT Lab کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے SheTech IT Lab کی ٹیم اور امید ویلفیئر سوسائٹی کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقے میں آئی ٹی لیب کا قیام ایک خوش آئند اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ آئی ٹی لیب بالخصوص نوجوانوں، طلبہ و طالبات اور خواتین کو جدید ٹیکنالوجی، کمپیوٹر اور مصنوعی ذہانت (AI) سمیت مختلف شعبوں میں تعلیم و تربیت کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
24/09/2026
اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن ڈغونی افتخار علی صاحب نے سب انجینئر اور متعلقہ ٹھیکیدار کے ہمراہ زیرِ تعمیر آر سی سی پل خشو کی سائٹ کا معائنہ کیا۔موقع پر کام بند پائے جانے پر انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹھیکیدار کو ایک ہفتے کے اندر کام دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت جاری کی۔
24/09/2026
اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن ڈوغونی افتخار علی صاحب نے زیرِ تعمیر ون میگاواٹ بجلی گھر بلغار ڈوغنی کا دورہ کرکے تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیاکام کی رفتار تیز کرنے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کی واضح ہدایت جاری کی گئی اسسٹنٹ کمشنر نے خبردار کیا کہ آئندہ معائنہ کے دوران غفلت یا ناقص کام سامنے آنے پر ذمہ داران کے خلاف بلاامتیاز قانونی و محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
24/09/2026
اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن ڈغونی افتخار علی صاحب نے واٹر ٹینک کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس ڈی او، سب انجینئر اور ٹھیکیدار موقع پر موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر کام کی رفتار اور معیار کا معائنہ کیا اور ٹھیکیدار اور ایس ڈی او کو ہدایت جاری کی کہ بقیہ کام ایک ہفتے کے اندر مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔
22/09/2026
اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن ڈغونی افتخار علی نے آج بلغار کے مختلف سرکاری اسکولوں کا اچانک معائنہ کیا
معائنے کے دوران انہوں نے اساتذہ اور طلبہ کی حاضری تدریسی سرگرمیوں، صفائی ستھرائی اور دیگر بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے اساتذہ سے ملاقات کی اور تعلیمی معیار اور نظم و ضبط کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری اسکولوں میں اساتذہ و طلبہ کی حاضری اور تعلیمی معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں اساتذہ اپنی تمام توجہ بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت پر مرکوز رکھیں۔
22/09/2026
خانقاہ کمیٹی صوفیہ نوربخشیہ بلغار کے ممبران نے اسسٹنٹ کمشنر ڈغونی افتخار علی صاحب سے ملاقات کی زیرِ تعمیر خانقاہ معلیٰ صوفیہ نوربخشیہ بلغار کی چھت کی بھرائی کا کام بروز اتوار متوقع ہےجس کے لیے بجلی و پانی کی بلا تعطل فراہمی کی درخواست کی گئی اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر ہی متعلقہ ایس ڈی او صاحبان کو کمیٹی کے ساتھ تعاون اور بجلی و پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی
خانقاہ کمیٹی نے فوری ہدایت اور تعاون پر اسسٹنٹ کمشنر صاحب کا شکریہ ادا کیا
22/09/2026
امید ویلفیئر سوسائٹی کی ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر ڈغونی افتخار علی صاحب سے ملاقات کی اور دو اہم قراردادیں پیش کیں ملاقات میں علاقے میں پبلک لائبریری اور شی ٹیک آئی ٹی لیب کے قیام و فروغ سمیت طلبہ و طالبات کے لیے بہتر تعلیمی و مطالعاتی سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ٹیم نے پبلک لائبریری کے جلد قیام اور نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے تعلیمی و فلاحی اقدامات کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کی
22/09/2026
اسسٹنٹ کمشنر ڈغونی افتخار علی صاحب سے منتخب رکن قانون ساز اسمبلی و رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حاجی محمد ابراہیم ثنائی صاحب نے ایک اہم ملاقات کی ملاقات کے دوران سب ڈویژن ڈغونی کے عوامی و علاقائی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا دونوں شخصیات نے ان مسائل کے پائیدار حل کے لیے مشترکہ کوششیں اور اپنا فعال کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر خاص طور پر تعلیمی اداروں (سکولز)، ہسپتالوں اور دیگر سرکاری دفاتر میں درپیش عملے کی کمی (اسٹاف کی قلّت) کو فوری طور پر دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیاعلاقائی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ڈغونی نےسب ڈویژنل ایڈمنسٹریشن کمپلیکس کی تعمیر و تکمیل کے لیے خصوصی فنڈز مختص کرنے کی تجویز پیش کی حاجی محمد ابراہیم ثنائی صاحب نے اس سفارش پر مثبت ردِعمل دیتے ہوئے ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کا پکا وعدہ کیاان کا کہنا تھا کہ ڈغونی خاص طور پر تمام سب ڈویژن ڈغونی کے لیے اور بالعموم پورے حلقہ ون گانچھے کا ایک نمایاں چہرہ اور مرکز ہےاس لیے یہاں ترقیاتی فنڈز فراہم کر کے ڈغونی کی خوبصورتی، تزئین و آرائش اور انفراسٹرکچر میں مزید بہتری لائی جائے گی۔
Category
Website
Address
Chief Secretary Office Civil Secretariat, Gilgit Baltistan
Gilgit