Comrade Baba Jan
Chairman of the Awami Workers Party Gilgit-Baltistan.
غذر کے عوام، آپ کی محبت اور مہمان نوازی کا بہت شکریہ
کامریڈ بابا جان
جنرل سکریٹری عوامی ورکر پارٹی گلگت بلتستان ایڈووکیٹ شیر نادر شاہی غذر حلقہ ون تحصیل اشکومن گاؤں ایمت عوامی ورکر پارٹی کے کنڈیڈیٹ قادر خان کے شمولیتی پروگرام اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
20/04/2026
20/04/2026
یہی اصل جذبہ ہے! ہمارے کامریڈز اپنی جیب سے پیسے نکال کر انتخابات کے لیے چندہ جمع کر رہے ہیں۔ یہ کوئی روایتی سیاست نہیں جہاں سرمایہ دار اور بااثر طبقہ پیسہ لگا کر اقتدار خرید لیتا ہے، بلکہ یہ محنت کش عوام کی اپنی سیاست ہے، جو اپنی طاقت اور وسائل پر کھڑی ہے۔
آج جب پورا نظام اشرافیہ کے مفادات کے تحفظ میں مصروف ہے، ایسے میں عوامی ورکرز پارٹی کے ساتھی اپنی مدد آپ کے تحت اس جدوجہد کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ یہ چندہ محض رقم نہیں، بلکہ ایک نظریہ، ایک عزم اور ایک امید کی علامت ہے—ایسی امید کہ اقتدار کا سرچشمہ عوام ہوں گے، نہ کہ سرمایہ دار طبقہ۔
یہ جدوجہد صرف الیکشن جیتنے کی نہیں، بلکہ ایک ایسا نظام قائم کرنے کی ہے جہاں فیصلے عوام کے حق میں ہوں، جہاں وسائل کی منصفانہ تقسیم ہو، اور جہاں محنت کش کو اس کی محنت کا پورا حق ملے۔ ہم اس فرسودہ نظام کے خلاف کھڑے ہیں اور اپنے زورِ بازو سے ایک نیا راستہ بنا رہے ہیں۔
یہی ہے عوام کی سیاست، یہی ہے حقیقی جمہوریت، اور یہی ہے اشرافیہ کے خلاف محنت کش طبقے کی اصل لڑائی۔
عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ کے تین امیدوار آدھے گھنٹے بعد الیکشن کمیشن میں اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے۔
19/04/2026
عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر رضوان اللہ بیگ نے انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کر لیا ہے
ہنزہ ۔ عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے سینئر رہنما اور بابا جان کے دیرینہ ساتھی کامریڈ ڈاکٹر رضوان اللہ بیگ نے آئندہ انتخابات میں جی بی اے حلقہ 6 ہنزہ سے حصہ لینے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کر لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر رضوان اللہ بیگ نے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی وصول کیے۔ وہ پارٹی کے ایک متحرک اور نظریاتی کارکن رہے ہیں اور ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کرتے رہے ہیں۔
رضوان اللہ بیگ گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل کے استحصال کے خلاف بھی سرگرم رہے ہیں اور اس حوالے سے پارٹی مؤقف کو بھرپور انداز میں پیش کرتے رہے ہیں۔ وہ پارٹی کے اندر مختلف اہم اور سینئر عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
ضلع غذر کے تحصیل اشکومن کے علاقے ایمت میں کامریڈ قادر خان کی قیادت میں منعقد عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے شمولیتی تقریب سے صدر عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان بابا جان کا خطاب۔
ایڈمن
19/04/2026
اسلم انقلابی کی عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان میں شمولیت اور جی بی اے حلقہ 21 غذر 3 سے نامزدگی
گاہکوچ، گلگت بلتستان (پ ر):گزشتہ روز گلگت بلتستان کے نوجوان، حق پرست اور متحرک سیاسی رہنما اسلم انقلابی نے باقاعدہ طور پر عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان میں شمولیت اختیار کر لی۔ یہ اہم سیاسی پیش رفت گاہکوچ میں منعقدہ ایک پارٹی اجلاس کے دوران سامنے آئی، جہاں انہوں نے پارٹی قیادت کے ساتھ ملاقات کے بعد اپنی شمولیت کا اعلان کیا۔
پارٹی کی جانب سے اسلم انقلابی کو جی بی اے حلقہ 21 (غذر 3) سے عوامی ورکرز پارٹی کا نامزد امیدوار بھی مقرر کیا گیا ہے۔ وہ آئندہ انتخابات میں پارٹی کے پلیٹ فارم سے حصہ لیں گے۔
اسلم انقلابی گلگت بلتستان کے ایک نوجوان سیاسی و قوم پرست رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کا تعلق یاسین (ضلع غذر) سے ہے۔ وہ طویل عرصے سے گلگت بلتستان کے آئینی حقوق، وسائل پر مقامی حق ملکیت، اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں سرگرم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ وہ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان (AAC-GB) کے سرگرم رکن بھی رہے ہیں، جو علاقے میں گندم سبسڈی، آئینی حقوق اور دیگر عوامی مطالبات کے لیے احتجاجی تحریکوں کی قیادت کرتی رہی ہے۔
اسلم انقلابی کو گلگت بلتستان میں نوجوان نسل کے ایک فعال، متحرک اور حق پرست رہنما کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ وہ علاقے کے آئینی حقوق، ترقیاتی مسائل اور مقامی وسائل پر عوامی اختیار کے حوالے سے واضح مؤقف رکھتے ہیں۔ ان کی سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے وہ ماضی میں مختلف دباؤ اور حکومتی کریک ڈاؤن کا سامنا بھی کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی، اور دورانِ تعلیم بھی وہ سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں بھرپور طور پر متحرک رہے۔
جاری کردہ
عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان
19/04/2026
بابا جان کا گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان
علی آباد (ہنزہ): 18 اپریل 2026
عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے ہیڈکوارٹر علی آباد سے پیر کے روز جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پارٹی کے صدر بابا جان نے آئندہ گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بابا جان حلقہ جی بی ایل اے 6 (ہنزہ) سے عوامی ورکرز پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑیں گے۔
بابا جان، جو ایک بائیں بازو کے رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں، انسانی حقوق، گلگت بلتستان کے آئینی حقوق اور عوامی مسائل کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔ وہ خطے میں متنازعہ لینڈ ریفارمز ایکٹ اور مائنز اینڈ منرلز بل کے ناقد رہے ہیں اور انہیں گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل کے استحصال کے مترادف قرار دیتے ہیں۔
بابا جان ماحولیاتی مسائل، بالخصوص موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات اور خطے کے نازک ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے حوالے سے آواز بلند کرنے میں نمایا ہے۔
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی 16 سے 20 اپریل تک جمع کروائے جا سکتے ہیں جبکہ پولنگ 7 جون 2026 کو متوقع ہے۔
بابا جان ماضی میں بھی اسی حلقے سے انتخاب لڑ چکے ہیں۔ 2015 کے انتخابات میں انہوں نے جیل میں رہتے ہوئے حصہ لیا تھا اور چند ووٹوں کی فوق سے دوسرے نمبر پر آئے تھے۔ تاہم 2020 کے انتخابات میں انہیں حصہ لینے سے روک دیا گیا تھا اور وہ انتخابی عمل مکمل ہونے کے ایک ہفتے بعد رہا ہوئے تھے۔
وہ 2010 کے عطا آباد لینڈ سلائیڈ متاثرین کے حقوق کے لیے سرگرم رہے ہیں اور 2011 میں احتجاجی مظاہروں کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں وہ 2020 میں دیگر کارکنوں کے ساتھ رہا ہوئے۔
بابا جان نے گراس روٹ لیول سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا۔ وہ پروگریسو یوتھ فرنٹ کے پیلٹ فارم سے علاقے کے مسائل کو اجاگر کرتے رہے ہیں۔ باباجان لیبر پارٹی میں بہت محترک تھے جسے 2012 میں عوامی ورکرز پارٹی میں زم کردیاگیا۔ شروع دن سے باباجان مظلوموں کے لیے آواز بلند کرتے رہے ہیں اور نوجوانوں کی سیاسی تربیت کا عمل جاری ہے۔
بابا جان کو گلگت بلتستان کی ایک مؤثر آواز کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جو آئینی حقوق، قدرتی وسائل کے تحفظ اور ماحولیاتی انصاف کے لیے سرگرم ہیں۔ وہ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے بھی سینئر رکن ہیں، جو مختلف سیاسی جماعتوں کے اتحاد پر مشتمل ہے۔
عوامی ورکرز پارٹی نے آئندہ انتخابات میں فعال شرکت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
غذر: عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر کامریڈ بابا جان ، جنرل سکرٹری شیر نادر شاہی اور اسلم انقلابی پارٹی کی شمولیتی پروگرام کے بعد میڈیا سے بات کررہے ہیں
゚
Awami Workers Party Gilgit Baltistan
18/04/2026
اسلم انقلابی
عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان میں خوش آمدید
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Address
Gilgit