Al-Qaim Boy Scouts Association Danyore Gilgit
Al-Qaim Boy Scouts Association Gilgit
14/02/2026
القائم بوائے اسکاوٹ ایسوسی ایشن دنیور کے سابقہ صدر و سینئر برادر محترم سدیر عباس کے بھائی کی ناگہانی حادثے میں وفات کی خبر سن کر بے حد دکھ اور افسوس ہوا۔ یہ سانحہ یقیناً برادر اور اس کے اہلِ خانہ کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔ القائم بوائے اسکاوٹ ایسوسی ایشن دنیور گلگت کے تمام اراکین اس غم کی گھڑی میں آپ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آپ سمیت تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا کرے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو اس آزمائش پر اجرِ عظیم عطا فرمائے۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
والسلام
القائم بوائے اسکاوٹ ایسوسی ایشن
دنیور گلگت
13 رجب – جشنِ ولادتِ باسعادت مولا متقیان حضرت علیؑ
القائم بوائے اسکاوٹ ایسوسی ایشن کے باہمت جوان
سلطان آباد کی پہاڑی پر چراغاں کے لیے روانہ ہوئے
اور عشقِ علیؑ میں پہاڑ کو نور سے سجا دیا
یہ چراغاں اس بات کی علامت ہے کہ
ولایتِ علیؑ آج بھی ہمارے دلوں اور راستوں کو روشن کیے ہوئے ہے
یا علیؑ!
ہماری جوان نسل کو حق، عدل اور شجاعت کے راستے پر ثابت قدم رکھ
سلطان آباد
🟢 القائم بوائے اسکاوٹ ایسوسی ایشن
#13رجب
#چراغاں
13/12/2025
اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون
القائم بوائے اسکاؤٹس کے جونئیر بردار اللہ آپ کے درجات بلند فرمائے آمین
20/10/2025
🌿 القائم بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن دنیور کا مطالعاتی دورہ 🌿
القائم بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن دنیور کے اراکین نے نیچرل کرکٹ اسٹیڈیم مناپن پسن کا ایک مطالعاتی دورہ کیا۔
اس موقع پر استادِ محترم جناب محمد شفاء صاحب، برادر عباس اور صدر برادر جمیل بھی موجود تھے۔
یہ دورہ اسکاوٹس کے لیے ایک تعلیمی اور تفریحی تجربہ ثابت ہوا، جس کا مقصد نوجوانوں میں سیکھنے اور مشاہدے کا جذبہ بیدار کرنا تھا۔
منجانب: دفتر القائم بوائے اسکاوٹ ایسوسی ایشن دنیور گلگت
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Gilgit
15100