Prime Television Network
Prime Television Network is a Registered ( SECP) GilgitBaltistan Based Media Company.
06/06/2026
غذر:
منصور اختر نے اپنے بیان میں کا ہے کہ کچھ عناصر ندیم علی رفیق کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت اور ممکنہ کامیابی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز کے ذریعے منفی اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، تاہم اس طرح کی کوششوں سے پی ٹی آئی کی ساکھ یا مقامی قیادت کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ندیم علی رفیق ایک عوامی نمائندہ ہیں جو ہر وقت عوام کے درمیان موجود ہیں اور آئندہ بھی عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ منصور اختر کے مطابق چند عناصر فیک آئی ڈیز کے ذریعے الزامات لگا کر انہیں عوام سے دور کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، لیکن عوام باشعور ہیں اور حقیقت سے آگاہ ہیں۔
انہوں نے پرامید انداز میں کہا کہ اتوار کا دن انشاءاللہ کامیابی کا دن ثابت ہوگا۔
ندیم علی رفیق نامزد امیدوار پی ٹی آئی اپنے حلقے کے عوام سے مخاطب ہیں۔
05/06/2026
غذر
گاؤں سنگل میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار برائے حلقہ نمبر 2 غذر، نزیر احمد ایڈووکیٹ کا شاندار استقبال کیا گیا۔
گاؤں سنگل پہنچنے پر کارکنان، جیالوں اور عوام کی بڑی تعداد نے پرتپاک انداز میں ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے امیدوار کے حق میں نعرے لگائے اور مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر کیمپین آفس کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا گیا، جس سے انتخابی مہم میں مزید جوش و ولولہ پیدا ہوا۔ عوام اور کارکنان نے اس اقدام کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔
اس موقع پر سینئر رہنما نزیر پاکستانی، پی وائی او گلگت بلتستان کے صدر ڈاکٹر شاہد گلگتی، پی وائی او ضلع غذر کے صدر واجد شہباز اور دیگر جیالے بھی موجود تھے۔ شرکاء نے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی شاندار کامیابی کے عزم کا اعادہ کیا۔
05/06/2026
نذیر احمد ایڈووکیٹ، پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار برائے جی بی اے 20 حلقہ 2 غذر، اس مرتبہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے اپنے پانچ سالہ دورِ نمائندگی میں حلقے میں متعدد اہم ترقیاتی اور فلاحی منصوبے مکمل کیے ہیں، جو اس سے قبل کسی منتخب نمائندے کے دور میں نظر نہیں آتے۔
ان خیالات کا اظہار نوجوان پیپلزپارٹی رہنما محمد سلیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نذیر احمد ایڈووکیٹ علاقے کے ایک قابل، باصلاحیت اور عوام دوست رہنما ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دی ہے۔
محمد سلیم نے مزید کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ ایسے اہل اور باصلاحیت امیدوار کو ووٹ دیں جو اسمبلی میں جا کر آئندہ پانچ سال کے دوران حلقے کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔
ڈاکٹر شاہد گلگتی صدر یوتھ گلگت بلتستان گاہکوچ میں انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے ہیں
الیکشن 18 سال سے اوپر کے نوجوانوں کا لیکن بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں بچوں کا جذبہ بھی کسی سے کم نہیں ۔۔۔۔۔
گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے صحافی اقبال سالک پر حملے کی شدید مذمت
پریس ریلز ( گلگت، 5 جون 2026: گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس (GBUJ) اسکردو کے علاقے روندو میں نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر اقبال سالک پر الیکشن کوریج کے دوران ہونے والے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق صحافی اقبال سالک مسلم لیگ (ن) کی ایک سیاسی ریلی کی کوریج کر رہے تھے کہ بعض سیاسی کارکنوں نے ان پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے نہ صرف انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ ان کے کپڑے بھی پھاڑ دیے، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے اور ان کے ناک اور منہ سے خون بہنے لگا۔ بعد ازاں انہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس اس واقعے کو آزادیِ صحافت پر کھلا حملہ قرار دیتی ہے۔ صحافی اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران کسی بھی قسم کے تشدد، دھمکی یا ہراسانی کے مستحق نہیں۔ ایسے واقعات نہ صرف صحافی برادری بلکہ جمہوری اقدار اور عوام کے حقِ معلومات پر بھی حملہ ہیں۔
یونین حکومت گلگت بلتستان، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور زخمی صحافی کو مکمل تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔
گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس صحافی اقبال سالک اور ان کے اہل خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ صحافیوں کے حقوق، تحفظ اور آزادیِ اظہار کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
جاری کنندہ:
جاویداقبال جنرل سکریٹری گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس (GBUJ
05/06/2026
ایک نہیں 2 الگ الگ وزارتیں۔
حلقہ 20/ غذر/2
پاکستان پیپلز پارٹی کی یہ روایت رہی ہے کہ ہمیشہ غذر کو بہترین انداز میں نوازا ہے۔ گزشتہ دور حکومتوں میں گلگت بلتستان کے پہلے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ مرحوم پیر سید کرم علی شاہ کے شکل میں غذر کو دیا ، 2009 میں جب مہدی شاہ کی حکومت بنی تب بھی مرحوم پیر سید کرم علی شاہ کو گورنر بنایا گیا اسی دور حکومت میں غذر کے حلقہ 2 سے منتخب نمائندہ معروف سیاستدان ڈاکٹر علی مدد شیر کو 3 اہم ترین وزارتوں کے قلمدان سونپے گئے جبکہ حال ہی میں یاسین سے محمد ایوب شاہ کو گلگت بلتستان کونسل کا ممبر منتخب کیا یہ اعزاز صرف پیپلز پارٹی کو حاصل ہے دیکھا جائے تو پارٹی کے مرکزی قائدین کا یہ اس ضلعے کے ساتھ دلی لگاؤ اور مخلصی کا واضح ثبوت ہے ۔
اب چونکہ انتخابات کا دنگل لگ چکا ہے پیپلز پارٹی نے اپنے روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ کو حلقہ 2 سے امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ ڈاکٹر علی مدد شیر کو ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لئے نامزد کردیا ہے غذر کے عوام اس مرتبہ اگر کھل کر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں اور گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت وجود میں آتی ہے تو یہ نہ صرف حلقہ 2 غذر کے لئے سود مند ثابت ہوگا بلکہ پورے غذر کی تقدیر بدلنے میں بھی معاون ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ ایک ہی حلقے کے خاتے میں ممکنہ طور پر وزرات اعلیٰ سمیت ایک اور اہم وزرات بھی آ سکتی ہے اس لئے عوام غذر بلخصوص حلقہ 2 کے تمام ووٹرز سے گزارش ہے وہ اپنا ووٹ کا درست استعمال کرتے ہوئے علاقے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔
انفارمیشن سیکریٹری عامر حسین (PYO)غذر 🇱🇾
Nazir Ahmad
Nazir Ahmad Official
پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار محمد ایوب شاہ گاہکوچ میں منقعدہ پارٹی جلسے سے خطاب کر رہے ہیں۔ Part 7
پاکستان پیپلز پارٹی کا گاہکوچ میں بڑا جلسہ
پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار نذیر احمد ایڈووکیٹ کا جلسے سے خطاب ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Address
Gilgit Baltistan
Gilgit
15200