Action corner
تین مہینے سے دیامر میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے، امن و امان بھائی چارے کو برباد کرنے اور لسانی نفرتیں پیدا کرانے کی بنیاد ایک غلط اور یکطرفہ فیصلہ تھا، اب ہونا تو یہ چاہیے کہ ان زمہ داروں کے خلاف سزا ہونی چاہیئے۔
حق حقدار کو ملنے پر عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد پیش کرتی ہے
16/09/2026
گلگت ( پ ر) 16/9/2026
لوگ فوری انصاف کے حوالے سے برطانیہ کی مثالیں دیتے ہیں۔
گلگت بلتستان کی عدالتوں نےفوری اور جلد انصاف کے حوالے سے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔
رات دو بجے فیصلے، پھر صبح ایک بجے فیصلے کے اوپر فیصلہ قابل ستائش ہے۔
ملک کی عدالتوں کے لیے گلگت بلتستان کی عدالتیں مشعل راہ بن چکی ہیں۔
کسی بھی ملک کی خوشحالی اور ترقی کی بنیاد فوری انصاف پر مبنی فیصلے ہیں جہاں نظام انصاف مظبوط ہوگا وہاں زوال قریب نہیں آسکتا۔
سرپرست اعلیٰ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان پروفیسر سید یعسوب الدین شاہ کاظمی نے عدالتوں کے کردار کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب جس طرح عوامی دلچسپی کے امور میں عدالتوں نے فوری انصاف فراہم کیا ہے اس طرح حکومت بھی ترقی اور خوشحالی کے لیے تیزی سے اقدامات کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ ایک فراڈ ہے اس کو عوامی ایکشن کمیٹی یکسر مسترد کرتی ہے کیونکہ عوام کے لیے اس بجٹ میں کچھ نہیں، بس اپنی تنخواہوں اور شاہ خرچیوں کا ایک دستاویز ہے۔
بجٹ کو مکمل دیکھ کر اس پر تفصیلی اپنا موقف پیش کریں گے۔
جاری کردہ ۔۔
میڈیا سیل عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان
سرپرست اعلیٰ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان پروفیسر سید یعسوب الدین شاہ کاظمی نے گندم کوٹہ کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ہمیں جیل کے قیدی کو ملنے والا 12 کلو دیا جائے۔
کیونکہ ہم عوام جیل کے قیدی سے بھی مشکل زندگی گزار رہے ہیں۔
11/09/2026
دونوں مسالک کے علماء کرام کا مطالبہ جائز ہے، تمام گنہگار اسیروں کو رہا کیا جائے اور بے قصور لوگ حالات سے تنگ ہیں ان کو پابند سلاسل کر کے سرکاری کھانا دیا جائے ویسے بھی گنہگار حضرات صاحب ثروت اور مالی اعتبار سے مظبوط ہوتے ہیں اس وجہ سے وہ چھوٹے موٹے جرائم کرتے رہتے ہیں۔ اصل مجرم لاچار اور بے گناہ عوام ہے جو بس تماشہ دیکھتے ہیں ان کو جیلوں میں ڈال دیا جائے۔
ہم اپنے علماء کے مطالبے کے ساتھ ہیں اور حکومت جو سر سے پاؤں تک مشکلات میں پھنسی ہوئی ہے اپنے لیے مزید مشکلات پیدا نہ کریں اور مطالبے پر فوری عمل درآمد کریں۔
ویسے بھی سزا دینے کا اختیار صرف اور صرف اللہ کی ذات ہے اللہ قیامت کے دن فیصلہ کرے گا کہ کون بیگناہ ہے اور کون گنہگار ہے؟
حکومت خواہ مخواہ ٹانگ اڑائی نہ کریں ۔
سرپرست اعلیٰ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان پروفیسر سید یعسوب الدین شاہ کاظمی
سرپرست اعلیٰ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے ساتھ پشتنی باشندگان کا صدر راجہ شہزاد حسین سنئیر راہنما عوامی ایکشن کمیٹی نصیر الدین قریشی اور دیگر مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کررہے ہیں ۔
راجہ شہزاد حسین نے کہا دیگر اضلاع سے ہیڈکوارٹر گلگت میں حکومت بلکل نہیں اور سب سے زیادہ مہنگائی گلگت میں ہے۔
میڈیا سیل عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان
09/09/2026
گلگت کنوداس میں جاری ایک روزہ تبلیغی اجتماع میں تمام مومن مسلمانوں سے شرکت کی اپیل ہے۔
اس طرز کے اجتماعات میں امت ، انسانیت، معاملات، معاشرت اور اخلاقیات کا درس ہوتا ہے۔
اس وقت ایسے اجتماعات میں شرکت ضروری ہوچکی کیونکہ دین سمجھانے اور بتانے کے فورم یہیں رہے ہیں اور بدقسمتی سے ہمارے مساجد میں دین نہیں وہ مردہ باد یہ مردہ باد کے نعرے اور سیاست ہوتی ہے۔
سرپرست اعلیٰ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان پروفیسر سید یعسوب الدین شاہ کاظمی
09/09/2026
اس عظیم جنرل کے سب دشمن خلاف ہیں لیکن ملک سے وفا کرنے والوں کا یہ مرشد ہے۔
اس نے ملک کو بڑے انتشار اور فتنے سے بچایا ہے اور آج بھی فتنے کی غار کے دروازے پر چوکس کھڑا ہے۔
اللہ سلامت رکھے آمین یارب العالمین
09/09/2026
داعی امن سربراہ اسماعیلی ریجنل کونسل فدا علی ایثار کی وفات ایک قومی سانحہ ہے۔
آپ کی پوری زندگی شیعہ سنی کے درمیان مفاہمت اور قریب کرنے میں گزری، جب بھی مسالک کے درمیان کشیدگی ہوئی آپ نے اس کو نہ صرف کم کیا بلکہ امن میں تبدیل کردیا۔
آج شیعہ سنی کے درمیان مفاہمت کی مظبوط دیوار نہیں رہی اور قوم کو بہت بڑا نقصان ہوا۔
بس اب دعا ہے کہ اللہ مرحوم کو غریق رحمت فرمائیں اور ہمیں یعنی گلگت بلتستان والوں کو بہترین نعم البدل عطا فرمائے آمین یارب العالمین ۔۔
ترجمان عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Gilgit