Chief Engineer C&WD Gilgit Region

Chief Engineer C&WD Gilgit Region

Share

Communication & Works Department Gilgit Region

Photos from Chief Engineer C&WD Gilgit Region's post 25/08/2026

چیف انجینئر محکمہ تعمیرات و مواصلات گلگت ریجن انجینئر علی مظفر نے 24 اور 25 اگست کو ضلع نگر اور ہنزہ کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور محکمہ تعمیرات و مواصلات کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا موقع پر جا کر معائنہ کیا۔
24 اگست کو چیف انجینئر نے حلقہ نمبر 4 نگر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا، جبکہ بعد ازاں شیناکی سے گنش، ہنزہ تک مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے منصوبوں کی فزیکل پیش رفت، تعمیراتی کام کے معیار، رفتار اور منصوبوں کی تکمیل میں درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا۔
25 اگست کو چیف انجینئر نے حلقہ نمبر 5 نگر ہوپر اور نگر خاص میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا، جس کے بعد گوجال، ہنزہ، مسگر اور چپرسن کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ سپرنٹنڈنگ انجینئر مظہر حسین اور ایگزیکٹو انجینئر شکیلہ مسنون سمیت فیلڈ افسران نے چیف انجینئر کو منصوبوں کی موجودہ صورتحال، فزیکل و مالیاتی پیش رفت اور درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔
چیف انجینئر نے مختلف منصوبوں کے تعمیراتی کام کا معیار، رفتار، منظور شدہ ڈیزائن اور تخمینوں کے مطابق کام کی انجام دہی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر متعلقہ افسران کو منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے اور کام کی رفتار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
چیف انجینئر نے اس موقع پر کہا کہ عوامی ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی، تعمیراتی معیار کی بہتری اور منصوبوں کی بروقت تکمیل محکمہ تعمیرات و مواصلات کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کی فوری نشاندہی کرکے ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عوام کو ان منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد حاصل ہو سکیں۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں معیار، رفتار، شفافیت اور مالیاتی نظم و ضبط کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور فیلڈ افسران منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی کرتے ہوئے پیش رفت سے اعلیٰ حکام کو آگاہ رکھیں۔
چیف انجینئر کا یہ فیلڈ دورہ گلگت ریجن کے مختلف اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی اور ان کی بروقت و معیاری تکمیل کے سلسلے میں محکمہ تعمیرات و مواصلات کی عملی کاوشوں کا حصہ ہے۔

Photos from Chief Engineer C&WD Gilgit Region's post 21/08/2026

گلگت، 21 اگست 2026ء:
وزیرِ تعمیرات کی جانب سے محکمہ تعمیرات و مواصلات کا قلمدان سنبھالنے کے بعد آج چیف انجینئر آفس گلگت کے کانفرنس ہال میں محکمہ تعمیرات و مواصلات گلگت ریجن کی علاقائی سطح پر ایک اہم محکمانہ بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔ بریفنگ میں محکمہ تعمیرات و مواصلات کے اعلیٰ افسران، تمام متعلقہ سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور ایگزیکٹو انجینئرز نے شرکت کی۔
بریفنگ کا مقصد معزز وزیرِ تعمیرات کو محکمہ کے مجموعی انتظامی امور، جاری ترقیاتی منصوبوں، منصوبوں کی پیش رفت، درپیش مسائل، افرادی قوت، مشینری اور مستقبل کی ضروریات کے بارے میں جامع طور پر آگاہ کرنا تھا۔
اس موقع پر تمام متعلقہ حلقوں اور ڈویژنز کی جانب سے تفصیلی پریزنٹیشنز پیش کی گئیں، جن میں اے ڈی پی سکیموں کی مالی و فزیکل پیش رفت، جاری اور سست روی کا شکار منصوبوں کی صورتحال، ٹارگٹڈ سکیموں، غیر منظور شدہ سکیموں، محکمانہ مشینری کی دستیابی و فعالیت، افرادی قوت کی صورتحال، خالی آسامیوں اور دیگر اہم محکمانہ امور کا جائزہ لیا گیا۔
بریفنگ کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت کی رفتار، درپیش رکاوٹوں اور ان کے تدارک کے لیے مجوزہ اقدامات پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ افسران نے اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، معیارِ تعمیر کو یقینی بنانے، دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال اور محکمہ کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں۔
معزز وزیرِ تعمیرات نے بریفنگ کے دوران محکمہ کی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی نوعیت کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار، شفافیت اور رفتار کو یقینی بنایا جائے اور عوامی مفاد کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔
بریفنگ میں محکمہ کو درپیش اہم مسائل کے حل، ادارہ جاتی استعدادِ کار میں اضافے اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کے لیے آئندہ کے لائحۂ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

13/08/2026

یومِ آزادی ہمیں اپنے بزرگوں کی عظیم قربانیوں، اتحاد، ایمان، نظم و ضبط اور وطن سے وفاداری کی یاد دلاتا ہے۔ آئیے اس دن ہم عہد کریں کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے دیانت داری، خلوص اور قومی جذبے کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں گے۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰

Photos from Chief Engineer C&WD Gilgit Region's post 28/07/2026

گلگت، 28 جولائی 2026:
چیف انجینئر محکمہ تعمیرات و مواصلات (C&W) گلگت ریجن، جناب علی مظفر نے آج ضلع نگر کے مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے مختلف منصوبوں کی پیش رفت، معیارِ تعمیر، مالی و جسمانی پیش رفت اور درپیش مسائل کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔
چیف انجینئر نے منصوبوں کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے تعمیراتی معیار، مقررہ ڈیزائن، تکنیکی تقاضوں اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو بروقت اور دیرپا سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی فنڈز کا شفاف اور مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے اور تعمیراتی کاموں میں کسی بھی قسم کی غفلت یا معیار پر سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی مسلسل نگرانی، بروقت تکمیل اور معیار کی سختی سے پابندی کو یقینی بنایا جائے۔
چیف انجینئر نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان عوام کو جدید اور معیاری بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اس مقصد کے حصول کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری، شفافیت اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دے رہا ہے۔
دورے کے اختتام پر چیف انجینئر نے منصوبوں پر تعینات انجینئرز اور فیلڈ اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ عوامی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے تعمیراتی سرگرمیوں کو مزید مؤثر، تیز رفتار اور معیاری بنائیں تاکہ ضلع نگر کی ترقی اور عوامی فلاح کے اہداف بروقت حاصل کیے جا سکیں۔

Photos from Chief Engineer C&WD Gilgit Region's post 14/07/2026

چیف انجینئر گلگت ریجن نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، گلگت-غذر سرکل کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ
گلگت: چیف انجینئر گلگت ریجن، جناب علی مظفر صاحب نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھالنے کے بعد محکمہ کی انتظامی و ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر گلگت-غذر سرکل، جناب انجینئر وقار احمد نے اپنے سرکل کے تمام ایگزیکٹو انجینئرز (XENs) کے ہمراہ چیف انجینئر کو گلگت-غذر سرکل میں جاری ترقیاتی منصوبوں، محکمانہ امور، مالی و فنی پیش رفت، درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحۂ عمل کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔
چیف انجینئر جناب علی مظفر نے بریفنگ کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ معیار اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی، شفافیت، معیارِ تعمیر اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
اجلاس کے اختتام پر چیف انجینئر نے متعلقہ افسران کو باہمی ہم آہنگی، پیشہ ورانہ ذمہ داری اور مؤثر نگرانی کے ذریعے محکمہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ تمام افسران عوامی مفاد میں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیتے رہیں گے

09/07/2026

چیف انجینئیر گلگت ریجن جناب بشارت اللہ صاحب مورخہ 8 جولائی 2026 کو 36 سال سے ذائید محکمے میں خدمات انجام دینے کے بعد ریٹارڈ ہوگئے۔ جبکہ 9 جولائی کو محکمہ سروسز کی جانب سے جاری کردہ نوٹفیکیشن کے تحت سینئیر موسٹ چیف انجینئیر جناب علی مظفر صاحب کو چیف انجینئیر بلتستان ریجن کے عہدے سے تبادلہ کر کے چیف انجینئیر گلگت ریجن تعینات کیا گیا اور سینئیر موسٹ ایس-ای جناب اقبال حسین کو اسی ای پلانگ کے عہدے سے تبادلہ کر کے چیف انجینئیر بلتستان ریجن تعینات کیا گیا۔

27/05/2026

عالم اسلام کو عید الضحی کی خوشیاں مبارک ہو،
انجینئیر بشارت اللہ، چیف انجینئیر گلگت ریجن

Photos from Chief Engineer C&WD Gilgit Region's post 27/04/2026

گلگت:
چیف انجینئر گلگت ریجن جناب انجینئر بشارت اللہ صاحب نے آج جناب انجینئر مبشر حسن صاحب کو چیف انجینئر کے عہدے پر ترقی پانے اور دیامر-استور ریجن میں چیف انجینئر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی، اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر دیامر استور ریجن جناب عبدالہادی صاحب، سپرنٹنڈنگ انجینئر ورکس عبد الوحاب صاحب، ایگزیکٹیو انجینئر گلگت انتخاب علی اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے جس پر چیف انجینئر مبشر حسن صاحب نے تمام آفیسران کا شکریہ ادا کیا۔

Photos from Communication and Works Department's post 28/01/2026
Photos from Communication and Works Department, Khyber Pakhtunkhwa.'s post 12/01/2026

Telephone

Website

Address

Khazana Road
Gilgit
15100