Climate Change Cell G.B

Climate Change Cell G.B

Share

“Climate Change Cell GB at P&DD GB currently working on ''Support to GLOF-II” Project Funded by GB Government with the Support of GCF.

Photos from Climate Change Cell G.B's post 18/09/2025

Confernce on Civil Registration and Vital statistics in GB held in P&DD on 16th September 2025 Under supervision of ACS dev GB..

23/08/2025

موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سےگلگت بلتستان میں گلیشئرز کا پگھلاو پہلے سے کئی گنا زیادہ ہوچکا ہے جسکی وجہ سے اب تقریبا" روزانہ کی بنیاد پر نئے گلیشیائی جھیلیں وجود میں آ رہی ہیں۔۔ مسلسل موسمیاتی تبدیلی اور خطرناک حد تک گرمی کی حدت میں اضافے کی وجہ سے ان گلیشیائی جھیلوں میں پانی کی مقدار جب ایک حد سے تجاوز کرجاتی ہے تو یہ پھٹ جاتے ہیں اور ایک خطرناک سیلاب کی شکل اختیار کرتے ہوئے نیچے آبادیوں کا رخ کرتے ہیں اور اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو بہا کر لیجاتے ہیں۔۔ اس عمل کو گلاف ایونٹ کہا جاتا ہے۔۔

Glaciers are Melting rapidly by Global Warming..

Photos from Climate Change Cell G.B's post 23/12/2024

گلگت۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد کی زیر صدارت گلاف ٹو پراجیکٹ کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس چیف سیکریٹری کانفرنس ہال گلگت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کے ذمہ دار، اداروں جن میں گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام، ایریگیشن اینڈ واٹر منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ ،فاریسٹ اور یو این ڈی پی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
اجلاس میں گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے گلاف ٹو پراجیکٹ کو گلگت بلتستان کے ماحولیاتی تحفظ اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے انتہائی اہم قرار دیا اور اس کے مختلف پہلوؤں پر گہری دلچسپی لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت منظور شدہ منصوبوں پر عملی کام اور رواں سال کے لئے مقررہ اہداف کا بھی بغور جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد نے تمام ذمہ دار اداروں پر زور دیا کہ وہ مقررہ مدت کے اندر تمام منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ اس سے آفت زدہ علاقوں کے عوام کو ممکنہ آفات سے نمٹنے کے سلسلے میں مدد مل سکے۔ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے اور عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت کیے جانے والے اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔

-Baltistan
Office of the Chief Secretary
Planning & Development Department GB
UNDP Pakistan
GLOF II Pakistan

Photos from Climate Change Cell G.B's post 25/09/2024

"A successful Climate Change Awareness session was held at Government Boys High School Gupis, District Ghizer, with active participation from the students, contributing to the climate change mission. We extend our heartfelt thanks to Assistant Commissioner Gupis, Mr. Sadaqat Ali, for his full participation and insightful words on climate action. Special thanks to Mr. Umer Jan, Headmaster of the school, for his unwavering support and appreciation of the efforts by Planning & Development and GBRSP in addressing climate change. We are also grateful to Ms. Asiya Wahab, Tehsildar Gupis, an environmentalist by qualification, for her inspiring message urging students to work for a sustainable future. The students pledged to reduce littering and shared their commitment to climate action with their peers.
"
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Planning & Development Department GB
Gilgit-Baltistan Environmental Protection Agency
Ministry of Climate Change, Govt of Pakistan
Assistant Commissioner / SDM Yasin, district Ghizer

Photos from Climate Change Cell G.B's post 25/09/2024

"An engaging Climate Change Awareness session was held at Government High School Bubar, District Ghizer, where the students showcased exceptional talent and confidence. Two students stood out with a remarkable group presentation on climate change, pledging not to litter and urging their peers to join the fight for a better environment. Their inspiring message encourages the youth to take action and work toward a sustainable future.
Assistant Commissioner / SDM Yasin, district Ghizer
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Additional Chief Secretary

21/09/2024

Glaciers are Melting rapidly by Global Warming..

21/09/2024

Planning & Development Department GB Khadim sahb speakiing on Clinat Change

Photos from Climate Change Cell G.B's post 04/09/2024

موسمیاتی تبدیلی کے باعث قراقرم کا بڑا گلیشیئر بالتورو پگھلنے لگا
موسمیاتی تبدیلی کے باعث بالتورو گلیشیئر پر 25 سے 30 چھوٹی بڑی جھیلیں وجود میں آ چکی ہیں جو برف کے پگھلنے کی وجہ سے بنی ہیں۔
مونا خان اتوار، 1 ستمبر، 2024!!

پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور موسموں کی شدت میں اضافے اور بڑھتے درجہ حرارت کے باعث پاکستان میں واقع گلیشیئرز کے پگھلنے کا عمل تیز ہو رہا ہے۔

رواں برس بھی پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں معمول کی برف باری تین ماہ دیر سے شروع ہوئی اور ہیٹ ویو نے قراقرم ریجن میں پھیلے بڑے گلیشیئرز کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔

دنیا میں قطب شمالی اور قطب جنوبی کے بعد پاکستان کے شمالی علاقوں میں سب سے زیادہ اور بڑے گلیشیئرز پائے جاتے ہیں جن میں قراقرم ریجن کا دوسرا سب سے بڑا گلیشیئر، بالتورو جس کی لمبائی 63 کلو میٹر ہے، بھی شامل ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو کی نمائندہ مونا خان نے 12 دن بالتورو گلیشیئر پر پیدل ٹریک کیا ہے جس دوران گلیشیئر کی بدلتی اور پگھلتی صورت حال کو دیکھا اور عکس بند کیا گیا۔

موسمیاتی تبدیلی کے باعث بالتورو گلیشیئر پر 25 سے 30 چھوٹی بڑی جھیلیں وجود میں آ چکی ہیں جو برف کے پگھلنے کی وجہ سے بنی ہیں۔

اس کے علاوہ برف کے بڑے تودے بھی پگھلاؤ کے عمل سے گزرتے ہوئے غاروں میں تبدیل ہو رہے ہیں۔

بالتورو گلیشیئر جو ایک سخت چٹان کی مانند تھا جس کی سطح کو آج تک کوئی جانچ نہ سکا اب یہ کٹاؤ کا شکار ہو چکا ہے۔ یہ صورت حال آنے والے دس سالوں میں مزید پریشان کن ہو سکتی ہے جس کا سدباب بہت ضروری ہے۔

گلیشیئرز کے پگھلاؤ سے پہاڑی علاقوں میں گذشتہ تین برسوں سے سیلاب آنا بھی معمول بن چکا ہے۔ 2022 کا سیلاب جو شمالی علاقوں سے شروع ہوا اس نے پاکستان بھر میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان بھی کیا تھا۔

گلگت اور ہنزہ کے گلیشیئر بھی سطح سمندر سے اونچائی کم ہونے کے باعث پگھلنے کے خطرے کی قریب ہیں۔

جبکہ بالتورو گلیشیئر کے قریب پیجو کیمپ سائٹ کے سامنے پیجو پہاڑ جن کی چوٹیاں سارا سال برف سے ڈھکی رہتی تھیں تاہم اب مقامی افراد کے مطابق گذشتہ دو تین برسوں سے گرمیوں کے مہینے میں ان چوٹیوں کی برف بھی پگھل جاتی ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے ماہر آصف شجاع نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اوسطاً گلوبل درجہ حرارت 1.5 کے حساب سے بڑھ رہا ہے اور اگر یہ اوسطاً دو درجہ حرارت تک بڑھ گیا تو بہت تباہی آئے گی گلیشیرز پگھلیں گے، سیلاب کا سبب بنیں گے۔

’سمندر بھر جائیں گے جس کی وجہ سے ساحلی علاقے ختم ہو سکتے ہیں، کھانے کی قلت بھی ہو سکتی ہے۔ اس کا حل یہی ہے کہ ترقی یافتہ ممالک رضاکارانہ طور پر گلوبل درجہ حرارت پر قابو پانے کی کوشش کریں۔‘!!












Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
UNDP Pakistan
Ministry of Climate Change, Govt of Pakistan
Environment Stabilizers
GLOF II Pakistan
Gilgit-Baltistan Environmental Protection Agency
Additional Chief Secretary
Planning & Development Department GB
PAMIR TIMES
Gilgit Media Network
Ibex Media Network
Deputy Commissioner Astore
United Nations Development Programme - UNDP
Ahsan Iqbal
Sherazi Ahmad
Ikram Ul Haq Payyer
Azizen

Photos from Climate Change Cell G.B's post 31/08/2024

Climate Change Awarness session @ Boys Higher Secobdary School Kuro Ghanche
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
UNDP Pakistan
Ministry of Climate Change, Govt of Pakistan
Planning & Development Department GB
Gilgit-Baltistan Environmental Protection Agency
Environment Stabilizers
Additional Chief Secretary
GLOF II Pakistan
Sherazi Ahmad
Ahsan Iqbal
United Nations Development Programme - UNDP
Deputy Commissioner Astore
Gilgit Media Network
PAMIR TIMES
Ibex Media Network

Photos from Climate Change Cell G.B's post 30/08/2024

Today, a climate awareness session was conducted at Degree College Khaplu, where many talented students participated, and the teachers were very welcoming. It was awesome to see the talent in Ghanche, especially during the group presentations. Their ideas were truly mesmerizing.
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
UNDP Pakistan
GLOF II Pakistan
Planning & Development Department GB
Gilgit-Baltistan Environmental Protection Agency
Environment Stabilizers
Ministry of Climate Change, Govt of Pakistan

Photos from Climate Change Cell G.B's post 30/08/2024

"I would like to thank the GBRSP Ghanche team and the media agencies of Ghanche district for their extensive coverage of the events on climate change awareness. Nowadays, the media plays a crucial role in spreading awareness about climate change, which is essential for conveying the climate chnage effects, causes, mitigation, and adaptation measures.
UNDP Pakistan
Ministry of Climate Change, Govt of Pakistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

Photos from Climate Change Cell G.B's post 29/08/2024

پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (P&DD) کےتعاون سے گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام (GBRSP) نے GLOF-II پروجیکٹ کے تحت خپلو پبلک سکول خپلو گھانچے میں طلباء کو موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں آگاہی سیشن منعقد کیا۔ گلگت بلتستان کے دس اضلاع کے تعلیمی اداروں (سکولوں اور کالجوں) میں طلباء و طالبات میں موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں آگاہی سیشنز کا آغاز کیا گیا ہے۔ جسکا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں شعور اجاگر کرنا،طلباء کو آنے والے چیلینجز سے نمٹنے کے لئے تیار کرنا اور ماحولیاتی تحفظ کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو سمجھنے اور اپنی کمیونیٹی میں ان کے اثرات کو کم کرنے کے لیے طلباء کو آگاہیدی گئی ۔ اس اقدام کا کامیاب آغاز بلتستان ڈویژن سے ہو چکا ہے۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Planning And Development Department G. B
Gilgit