Geo Ghizer
https://www.facebook.com/IofficialNews
💫Geo Ghizer – Jahan Dilon Ko Sukoon Milta Hai
Ghizer ka har nazara, har muskurahat, ek kahani hai.
🎥 Vlogs | Travel | Local Life
Apne sheher ko pehchaniye — Geo Ghizer ke sath.
🏆🔥 Second FCNA Cup 2026 🔥🏆
الحمدللہ!GhizerJanbaz نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے Second FCNA Cup 2026 کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ ⚽💪
یہ کامیابی ٹیم کی محنت، جذبے اور اتحاد کا نتیجہ ہے۔ پورا غذر آج اپنے ہیروز پر فخر کر رہا ہے۔ 🌟
اب بس ایک آخری معرکہ باقی ہے…
ان شاءاللہ ٹرافی بھی Ghizer Janbaz کے نام ہوگی! 🏆🔥
Ghizer Janbaz Zindabad! ✊⚽
27/01/2026
شنکیاری: شدید برف باری، انتظامیہ کا بروقت ریسکیو، موٹر وے پولیس پر غفلت کے الزامات
شدید موسمی حالات اور ڈیڑھ فٹ تک برف باری کے باعث گلگت بلتستان جانے والی مسافر بسیں رات 11 بجے سے صبح 7 بجے تک شنکیاری کے قریب برف میں پھنسی رہیں۔ اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر شنکیاری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر نے ذاتی نگرانی میں ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ انتظامیہ نے مشینری کے ذریعے سڑک سے برف ہٹا کر ٹریفک بحال کی، مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا اور مفت ناشتہ فراہم کیا گیا۔
دوسری جانب مسافروں اور عوامی حلقوں نے موٹر وے پولیس پر سنگین غفلت کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ شدید برف باری کے باوجود ٹریفک کو خطرناک متبادل راستے چھتر پلین پر موڑا گیا، جس سے سینکڑوں جانیں خطرے میں پڑ گئیں۔ عوام نے اعلیٰ حکام سے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی، انکوائری اور آئندہ کے لیے سخت ایس او پیز بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Snow, mountains & peace ❄️
This is Ghizer – Gilgit Baltistan 🇵🇰
A true winter wonderland 🏔️
30/08/2025
غذر
اسماعیلی ریجنل کونسل، امن کمیٹی غذر سپیکر گلگت بلتستان نذیر احمد ایڈووکیٹ اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کاوشیں رنگ لائیں ۔
اسماعیلی ریجنل کونسل کی پبلک افیئرز اینڈ سیکیورٹی کمیٹی (پاسک) اور امن کمیٹی غذر اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں سنگل تھنگداس گیج اور گوہر آباد کے عوام نے ریاستی اداروں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نالے سے واپسی کا اعلان کیا ہے۔
عوام نے اس یقین دہانی پر کہ ریاستی ادارے امن و امان کو برقرار رکھنے میں اپنا موثر اور مثبت کردار ادا کرینگے۔ اس حوالے سے عوامی کمیٹی سنگل کے نمائندوں نے پاسک اور امن کمیٹی کے ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم امن اور بھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھنے کی خاطر ریاستی اداروں پر اعتماد کرتے ہوئے اس امید کے ساتھ یہاں سے واپس ہو رہے ہیں کہ ہمارے جائز مطالبات کو انصاف کے ساتھ حل کیے جائیں۔ ہمارا داریل کے بھائیوں کے ساتھ درینہ تعلقات ہیں لیکن چند چرواہوں کی خاطر ہم اپنے درینہ بھائی چارگی کے تعلقات کو خراب نہیں کرنا چاہتے ہیں۔
عوام نے حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ اس مسلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔
سنگل کے عوام نے ریجنل کونسل، امن کمیٹی، گلاپور یوتھ ۔ ضلعی انتظامیہ، گلگت بلتستان اسکاؤٹس اور تمام ریاستی اداروں کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
29/08/2025
🌟 ضلع غذر کے ہیرو کو خراجِ تحسین 🌟
وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے ضلع غذر کے نوجوان اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار عبدالباری کو سیلاب کے دوران بے مثال خدمات کے اعتراف میں نقد 2 لاکھ روپے انعام سے نوازا۔
عبدالباری نے اشکومن دائین میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے دوران ریسکیو آپریشن، متاثرہ خاندانوں تک خوراک کی فراہمی اور بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہوں کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی قربانی اور محنت نے مشکل کی گھڑی میں متاثرین کے دلوں میں امید کی شمع روشن کی۔
وفاقی وزیر نے انفرادی خدمات کے ساتھ ساتھ الخدمت فاؤنڈیشن کے اجتماعی کردار کو بھی سراہا اور اسے انسانی خدمت کی ایک شاندار مثال قرار دیا۔
🤲 یہ اعزاز ہر اس رضاکار کے نام ہے جو مشکل وقت میں انسانیت کی خدمت کو اپنی ترجیح بناتا ہے۔
Abdul Bari
Hafiz Hafeez Ur Rehman
Geo News English
دیامر ہڈور میں گلگت بلتستان سکاؤٹس کی چوکی پر دہشگردوں کا حملہ نائب صوبیدار شھید دو جوان شدید زخمی ۔
ہسپتال ذرائع
26/08/2025
غذر میں گلوف کی بروقت اطلاع دیکر 300 جانیں بچانے والے قومی ہیروز وصیت خان، انصار اور محمد خان وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف کے سرکاری مہمان بنے
ملاقات میں وزیراعظم نے تینوں کو 25 ،25 لاکھ روپے کے انعامی چیک اور شیلڈ پیش کیں۔
قومی ہیروز نے وزیراعظم کو بتایا کہ واقعے کے وقت وہ گاؤں سے 4 گھنٹے کے فاصلے پر تھے، موبائل فون سے اطلاع دیکر سب کو الرٹ کیا۔
وزیراعظم نے کہا احساس ذمہ داری کے ساتھ انسانیت کی یہ خدمت ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھی جائے گی۔ وزیراعظم نے وصیت خان، انصار اور محمدخان کے اقدام کو سراہنے کیلئے جلد گلگت بلتستان کے دورے کا بھی اعلان کیا
Geo News English
Maryam Nawaz Sharif
Aseefa Bhutto Zardari
Nawaz Sharif
Hafiz Hafeez Ur Rehman
Al Jazeera English
WhatsApp
26/08/2025
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی مقامی آبادیوں کو گلوف کی پیشگی اطلاع دینے اور سینکڑوں جانیں بچانے والے گلگت بلتستان کے ہیروز، وصیت خان، انصار اور محمد خان کو اسلام آباد دعوت
"وصیت خان، انصار اور محمد خان قوم کے ہیرو ہیں۔ مجھ سمیت پوری قوم کو گلگت بلتستان کے ان ہیروز پر فخر ہے"
~ وزیرِاعظم
خدا کے واسطے SCO!
یہ وقت لوگوں کے رابطے کاٹنے کا نہیں، انسانیت بچانے کا ہے۔
پہاڑوں اور وادیوں میں پھنسے لوگ اپنی ماں، بہن، بچوں اور پیاروں سے بات کرنے کو تڑپ رہے ہیں۔
بدقسمتی سے SCO کا نیٹ ورک مکمل غائب ہے۔
ہماری عاجزانہ فریاد ہے:
نیٹ ورک بحال کریں، تاکہ کم از کم لوگ اپنے پیاروں کی خیریت جان سکیں۔
یہ صرف سگنل نہیں، لوگوں کی زندگی کا سہارا ہے۔
غذر: سیلابی ریلے نے راوشن اور کھشبٹ کو گھیر لیا، تاریخی پل اور درجنوں گھر متاثر
ضلع غذر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا۔ دریا نے اپنا رخ راوشن اور کھشبٹ کی جانب موڑ لیا جس کے نتیجے میں حاکم کا سو سال پرانا تاریخی پل مکمل طور پر ڈوب گیا جبکہ روشن پل بھی پانی کے ریلے میں بہہ گیا۔
سیلابی پانی گورنمنٹ اسکول، ڈی جے اسکول اور جماعت خانہ میں داخل ہو گیا ہے، جبکہ ایک سو سے زائد گھرانے متاثر ہو کر نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ لکڑی کا کارخانہ، چکیاں اور متعدد بنیادی ڈھانچے پانی کی زد میں آ کر تباہ ہو چکے ہیں۔
دریا کی کٹاؤ میں تیزی اور پانی کی سطح بلند ہونے سے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں، جس پر مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات کی طرف جا رہے ہیں
Video credit: Mountain Digital Network
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
HTTPS://WWW.FACEBOOK.COM/IOFFICIALNEWS