Daily Gilgit Baltistan Tv
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے ڈی جی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) خطے کے نادار اور مستحق خاندانوں کی کفالت اور ان کی معاشی حالت کو مستحکم بنانے کے لیے ایک اہم اور سنگ میل حیثیت رکھنے والا منصوبہ ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے گلگت بلتستان کی 1 لاکھ 43 ہزار خواتین کو سالانہ 8 ارب روپے کی مالی معاونت شفاف انداز میں فراہم کی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس رقم کی باقاعدہ اور مسلسل فراہمی سے مستحق اور کمزور طبقات، بالخصوص خواتین کو مالی تحفظ حاصل ہو رہا ہے اور ان کے معاشی حالات میں بہتری آ رہی ہے۔وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے دفتر فراہم کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر ہدایت کی کہ گلگت بلتستان میں بھی مستحق افراد کے اکاؤنٹس میں ان کا رقم ٹرانسفر کیا جائے تاکہ باعزت طریقے سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے دی جانے والی مالی معاونت کو حاصل کرسکیں۔
Bilawal Bhutto Zardari
BISP Pakistan
28/09/2026
---
*دیامر: بشیداس زیرو پوائنٹ پر جی بی اسکاؤٹس پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت*
*گلگت (ڈ ضلع دیامر کے علاقے بشیداس زیرو پوائنٹ پر گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی چوکی پر نامعلوم شرپسند عناصر کی جانب سے فائرنگ کے بزدلانہ واقعے کی شدید مذمت کی
28/09/2026
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے ریسکیو 1122 کے 134 عارضی ملازمین کو ریگولرائز کرنے کے احکامات جاری کئے تاکہ ملازمین دلچسپی اور دلجوئی کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دے سکیں۔ یہ ملازمین گزشتہ کئی سالوں سے عارضی طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے اور ان کی مستقلی سے ادارہ ہذا مضبوط بنیادوں پر کام چلانے کا اہل ہوگا۔ دریں اثناء وزیر اعلیٰ نے ریسکیو 1122 کے تمام ملازمین کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ ملازمین دن رات خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر عوام اور علاقے کی خدمت کرسکیں گے۔ اسی طرح SAP، BECS اور NCHD کے 836 ملازمین کو بھی صوبائی کابینہ کے ذریعے مستقل بنیادوں پر تعینات کرنے کیلئے سمری کی منظوری دی ہے تاکہ گزشتہ کئی سالوں سے تعیناتی کے انتظار میں بیٹھے ان اساتذہ کی دیرینہ مطالبے کو پورا کیا جارہاہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر امید ظاہر کی ہے کہ ان سکولوں کے اساتذہ اپنی خدمات بھرپور انداز میں سرانجام دیں گے اور عوامی خواہشات پر اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
28/09/2026
رانا فاروق صاحب نے پہلی اے ڈی پی میں استور کی ترقی کو سب سے بڑی ترجیح دی اور عوام کی دیرینہ توقعات اور تمام ووٹرز کی امیدوں کو مدنظر رکھا، جو ان کی عوامی خدمت اور علاقے کی ترقی کے عزم کا واضح ثبوت ہے۔
یہ اقدامات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست محض نعروں اور وعدوں کی نہیں بلکہ کام، کام اور صرف کام کی سیاست ہے۔
استور کے عوام کے مسائل کو ترقیاتی ترجیحات میں شامل کرنا اور انہیں عملی شکل دینا ایک مثبت پیش رفت ہے۔ رانا فاروق صاحب کی جانب سے پہلی اے ڈی پی میں عوامی ضروریات کو اہمیت دینا اس عزم کا اظہار ہے کہ منتخب نمائندگی کا اصل مقصد عوام کو ریلیف، بنیادی سہولیات اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
استور کی سڑکوں، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری کے لیے مختص فنڈز اس بات کی دلیل ہیں کہ قیادت کو علاقے کے اصل مسائل کا ادراک ہے۔ سیاحت اور مقامی روزگار کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات استور کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
وعدے نہیں، عملی اقدامات یہی مسلم لیگ (ن) کا منشور ہے اور یہی عوامی خدمت کا اصل راستہ ہے۔
28/09/2026
رکن گلگت بلتستان اسمبلی و سینیئر رہنما استحکام پاکستان پارٹی (گلگت بلتستان) دلشاد بانو صاحبہ نے بشیداس زیرو پوائنٹ کے قریب جی بی اسکاؤٹس کی پٹرولنگ گاڑی پر نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ:
امن و امان کے قیام کے لیے دن رات ڈیوٹی دینے والے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ انتہائی بزدلانہ اور قابلِ مذمت عمل ہے۔
جی بی اسکاؤٹس اور دیگر سیکیورٹی فورسز خطے میں امن اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر وقت سرگرمِ عمل ہیں، اور ان پر حملہ خطے کے امن کو خراب کرنے کی سازش ہے۔
انہوں نے انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث نامعلوم عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔
دلشاد بانو صاحبہ نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی اور سلامتی کے لیے دعا کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ خطے کے امن پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
28/09/2026
سوال میرا جواب آپکا
ذرا سوچ سمجھ کر جواب دینا!
چاروں صوبوں کے وزیراعلیٰ سامنے ہیں 👇
1️⃣ مراد علی شاہ — سندھ
2️⃣ سہیل آفریدی — خیبر پختونخوا
3️⃣ مریم نواز — پنجاب
4️⃣ سرفراز بگٹی — بلوچستان
🤔 کس نے اپنی عوام کے لیے واقعی کچھ کیا؟
👇 نام کے ساتھ ایک ایسا کام بھی بتائیں جو آپ کو نظر آیا ہو۔
صرف پارٹی کے نام پر ووٹ نہیں… کام بھی بتانا ہے! 😂
゚
28/09/2026
*ایسی کرسی پر لعنت بھیجتا ہوں جو مجھے اپنے نظریے سے ہٹا دے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی*
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کرسی پر لعنت بھیجتا ہوں جو مجھے اپنے نظریے سے ہٹا دے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر راج یا ایمرجنسی کی دھمکیوں سے اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ صوبے میں آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن ہم آئین اور قانون کے مطابق اپنا کام جاری رکھیں گے۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے اور ہم عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھیں گے۔
* *
28/09/2026
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں گورنر راج لگنے کا امکان ہے اور آئین میں اس کی گنجائش بھی ہے، گورنر راج کے لیے مشاورت ہوئی ہے۔پشاور میں میڈیا ٹاک میں ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کےحوالے سے پی ٹی آئی کی کوئی تیاری نہیں، پی ٹی آئی کےلوگ خود گرفتاریاں دے رہے ہیں، پی ٹی آئی کے لوگ اب راہ فرار اختیار کر رہے ہیں، ہماری پولیس شہادتیں دے رہی ہیں، آپ ان کو سہولیات نہیں دے رہیں، سب سے کم تنخواہیں ہماری پولیس کی ہے، صوبائی حکومت پولیس کو ٹائیگر فورس بنانا چاہتی ہے۔
Category
Website
Address
Gilgit