Yasin Alert
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Yasin Alert, Political Candidate, Gilgit.
09/07/2024
سیاسی ذہن سازی اور سادہ لو عوام .
یہ آج کا واقعہ نہیں بلکہ عرصے سے پریکٹس ہوتا آیا ہے ، کہ سیاسی لوگ اپنے آپ کو مظلوم ٹھہرا کر لوگوں کو بیوقوف بنا کر ان کا سپورٹ لیتے آئے ہے ، کارکردگی اور بہتر نمائندگی کے بنیاد پہ یاسین میں نہ کسی نے ووٹ ڈالا ہے نہ کسی کو ووٹ پڑے ہیں ، پیر اور میر کا نعرہ بھی ذاتی مفاد کے لیے تھا ، برادری کا نعرہ بھی ذاتی مفاد کے لیے تھا،اور جن لوگوں نے لوگوں کو برادری یا مسلکی بنیادوں پر لوگوں میں نفرتیں پھیلائی انکے مکروہ چہرے بھی لوگوں کے سامنے عیاں ہے مذہب بھی سیاسی مقاصد کے لیے کھل کر استعمال ہوا ہے ، اور انہی لوگوں نے جا کے الیکشن جیتنے کے بعد ، جن کو دشمن ٹھہرا کر ووٹ لیا ، اُنہی کے در پہ جا کر اُنکی خدمت کی۔ حالیہ بورڈ اکھاڑنا بھی اسی سوچ کا تسلسل اور ناپاک کوشش ہے اور انہی ناپاک عزایم سے عوام کا سپورٹ حاصل کر کے اپنی dirty پولیٹکس کھیلنا اور ڈھوپتی کشتی کو بچانا چاہتے ہے ، اور تُو اور تبدیلی کے دعویدار افلاتون اور سقراط بھی وقت سے پہلے ہی اقتدار کے حصول بزریعہ سپشل سیٹ کرنے میں اپنی ساکھ اور پیسہ داو پہ لگانے میں لگے ہوے ہے ۔
تھوئ کے عوام باشعور, تھوئی والے چیف جسٹس اف گلگت بلتستان، تھوئی والے ڈی ائی جی پولیس تھوئی والے کمشنر گلگت ڑویژن تھوئی والے ڈی ڈی اے جی پی ار تھوئی والے سیاسی، سماجی اور کاروباری طور پر مظبوط اور مستحکم اور اعلی حکومتی عہدوں پر براجمان ، اور پورے یاسین کی نمائدگی ہر پلیٹ فارم پر بہترین اور احسن طریقے سے کر رہے ہے، بورڈ اکھاڑنا کم سے کم وہاں کے لوگوں کا نہیں بلکہ یہ کام بھی انہی مکروہ چہروں اور انکے چمچوں کا ہے جنکا کام ہی گند پھیلانا ہے۔
20/02/2024
وزیر خوراک غلام محمد نے حالیہ گندم تحریک کت بعد انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور صحافیوں کے خلاف سائبر کرائم کے ذریعے نوٹسسز جاری،
بروشال ٹی وی کے چیف ایڈیٹر آزاد ولی کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت غلام محمد نے نوٹس جاری کردیا۔
ہم سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس اور یاسین جنرلسٹ فورم کی طرف سے صحافیوں کو نشانہ بنانے کی مزمت کرتے ہیں اگر اسی طرف اظہار رائے پر قدغن لگانے کی کوشش کی گئی تو احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
18/02/2024
تحصیل یاسین کے قابل فخر بیٹی ساجدہ پروین کو آغا خان یونیورسٹی کراچی سے ڈاکٹری کی ڈگری مکمل کرنے پر آپ کو اور آپ کے خاندان کو بہت مبارک ہو
عوامی ایکشن کمیٹی تھوی کے قایدین کا عوام تھوی اور
میڈیا پرسن سے اظہار تشکر۔ایڈوکیٹ زاکیر خطاب کر رہے ہیں۔
گلگت کے چند لوگ اپنے آپ کو لیڈر بنا کر غذر سے گئے مظاہرہن سے خطاب کر رہے ہیں جو کہ قابل مزمت ہے ،اپ کو چائیے کہ گلگت کے عوام کو باہر نکالیں ہم سے زیادہ آپ کو مسلہ ہے،اگر گندم بند ہوگئے تو سب سے پہلے آپ لوگ بلک بلک کر مر جائے گے۔کب تک غذر والوں کو محازوں پر چھوڈ کر بھاگ جاؤ گے،یہ تو آپ سب کو معلوم ہے گوہر امان اور لالک جان کے دیس کے باسی کبھی غیرت پر سمجھوتہ نہیں کرتے اور ان کو نہ ہی ڈر اور خوف ہوتا،ہمیں مت آزماؤ کہیں نتجہ اور نکلے۔۔
عوامی ایکشن کمیٹی یاسین کی لانگ مارچ ایڈوکیٹ کریم اللہ اور ذاکر حسین صاحب کی قیادت میں گلگت داخل
یاسین سے گگت کے جانب لانگ مارچ کے لئے عوام ریسٹ ہاوس یاسین کے باہر جمع ہونا شروع ہوگئے ہے۔11بجے راونگی ہوگئی ۔
چلو چلو گلگت چلو!
عوام یاسین کو مطلع دیا جاتا ہے کہ کل مورخہ 27 جنوری 2024 بروز ہفتہ بوقت 9 بجے گندم سبسڈی اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف گلگت کی طرف لانگ مارچ کا آغاز کریں گے۔اس لیے عوام الناس سے مؤدبانہ گزارش کرتے ہیں کہ لانگ مارچ میں شامل ہوجائیں اور اس کو کامیاب بنائیں۔۔
شکریہ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Gilgit