NORTH 5
Media/News agency /Entertainment
تجارت یا ذلالت؟ پاکستان-چین دوستی کا حقیقی چہرہ
آج جس موضوع پر بات کرنا چاہتا ہوں وہ ہے پاکستان اور چین کی "دوستی" اور تجارت۔ سب سے پہلے بات کریں گے "بیگیج سسٹم" کی، جس سے گلگت بلتستان کے لوگ خاص طور پر واقف ہیں۔
گلگت بلتستان کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے بیگیج کا نظام روزگار کا ایک بہترین ذریعہ تھا۔ بدقسمتی سے یہ نظام بھی دن بہ دن ختم ہوتا جا رہا ہے۔
آج صورتحال یہ ہے کہ:
گلگت بلتستان کا کوئی نوجوان پاکستان سے چین سامان نہیں لے جا سکتا۔ اگر کوئی لے بھی جائے تو چینی حکام اسے فوراً حراست میں لے لیتے ہیں۔
اسی طرح چین سے پاکستان لانے کے لیے بھی اپنی مرضی کی کوئی چیز نہیں لائی جا سکتی۔ چینی پولیس جب چاہے روک لیتی ہے اور جب چاہے چھوڑ دیتی ہے۔ کوئی قانون، کوئی ضابطہ نہیں۔
اب سوال یہ ہے کہ یہ کیسی تجارت اور کیسی دوستی ہے؟
جہاں پاکستانی تاجروں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ جب چاہے ٹکٹ دے دیا جاتا ہے اورپاکستان نہیں بیج دیا جاتا اسی طرح تاجر حضرات در بہ در کی تھوکر کھاتے ساتھ ساتھ ٹکٹ کی رینیوشن کے نام پہ پیسے بٹورے جاتے ۔
سب سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ ہمارے کچھ پاکستانی دوست چینی باشندوں کو "لوبن" کہہ کر پکارتے ہیں، اور بدلے میں چینی ہمیں "جانور" کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔
کہنے کا مطلب یہ ہے کہ آج پاکستانی کی عزت کتے کے برابر بھی نہیں رہی۔
یہ لمحہ فکریہ ہے وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین آزر کے لیے۔ یہ ہم سب کے لیے لمحہ شرمندگی ہے۔
دوستی اور تجارت برابر کی بنیاد پر ہوتی ہے، ذلالت کی بنیاد پر نہیں۔ اگر تجارت کرنی ہے تو برابری کے ساتھ، قانون کے ساتھ، اور اپنے لوگوں کی روزی روٹی کا تحفظ کرتے ہوئے۔
Amjad Hussain Advocate
Mian Shehbaz Sharif
Asif Ali Zardari
26/08/2026
ان ملزموں کو عوام کی عدالت میں پیش کیا جائے اور عوام ہی ان کی سزا کا تعین کریں، تاکہ آئندہ کوئی ایسا گھناؤنا جرم کرنے کی ہمت نہ کر سکے۔ قانون سے اس معاملے میں ہلکی سی سزا ہوگی اور پھر وہی سلسلہ چلتا رہے گا۔
ازاد امیدوار حلقہ پانچ عباس علی نگری کی پاور شو کی جھلکیاں۔
الحمدللّٰہ
سمایر سے تین بڑے خاندانوں نے عباس علی نگری پر اتفاق کرنے کا فیصلہ کیا
مزید لوگوں نے قافلے میں شامل ہونے کی یقین دہانی کرائی✌️✌️
15/05/2026
حلقہ پانچ نگر
ازاد امیدوار عباس نگری کی گرفت حلقہ پانچ میں دن بدن مضبوط ہوتی جا رہی ہے اور حلقہ پانچ کے سب سے مضبوط امیدوار بن کر ابھر رہے ہیں
11/05/2026
ڈاکٹر محمد عباس موسوی — طاہرہ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی ڈگری کے حامل، ایماندار، باصلاحیت اور کرپشن سے پاک نوجوان قیادت نگر کے روشن مستقبل، معیاری تعلیم، بہتر صحت، نوجوانوں کے روزگار اور حقیقی ترقی کے لیے پُرعزم۔ آئیں 7 جون 2026 کو حلقہ 5 نگر میں اپنے قیمتی ووٹ سے ڈاکٹر محمد عباس موسوی کو کامیاب بنائیں آپ کا ووٹ — ایماندار اور روشن قیادت کے نام
11/05/2026
عباس علی نگری جنرل الیکشن 2026 میں آزاد امیدوار کے طور حصہ لینگے اور ان کا انتخابی نشان سکوٹر ہوگا۔
06/05/2026
نگر حلقہ 5: پیپلز پارٹی کے ٹکٹ کی تقسیم کے بعد عباس علی کے حامیوں میں بے چینی، فیصلے کے منتظر
نگر حلقہ 5 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد عباس علی نگری کے چاہنے والوں میں شدید بے چینی اور ناراضی پائی جاتی ہے۔ فی الحال تمام کارکنان اور حامی عباس علی کے حتمی حکم کے منتظر ہیں۔
دوسری جانب نگر کے عوام کا پرزور مطالبہ ہے کہ عباس علی نگری ہر صورت انتخابات میں حصہ لیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ وہ انہیں مایوس نہیں کریں گے۔
سیاسی سروے کے مطابق اگر عباس علی نگری انتخابی میدان میں اترتے ہیں تو ان کی کامیابی یقینی ہے۔
05/05/2026
حلقہ پانچ نگر میں پیپلز پارٹی کی صورتحال
پیپلز پارٹی حلقہ 5 نگر کی ٹکٹ کے لیے اس وقت دو مضبوط امیدوار میدان میں ہیں، ذولفقار مراد اور عباس علی نگری۔
ان میں سے مضبوط امیدوار عباس علی نگری سمجھے جا رہے ہیں۔
وہ کیسے؟
ذوالفقار مراد، مرحوم قربان صاحب کے صاحب زادے ہیں، جن کا تعلق سمائیر سے ہے، اور اسی علاقے سے ریاض اکبر بھی میدان میں موجود ہیں، جس کی وجہ سے ان کی پوزیشن نسبتاً کمزور ہو جاتی ہے۔
یہاں پہ سمائیر کے ذکر کرنے کا مقصد اس حلقے میں علاقائی سیاست ذیادہ چلتی ہے۔
اب بات کرتے ہیں عباس علی نگری کی، جو سب سے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔ ان کا تعلق نگر خاص سے ہے اور وہ مرحوم مرزا حسین کے سیاسی شاگرد ہیں۔ زمانۂ طالب علمی میں وہ نگر اسٹوڈنٹس کے صدر رہے، اور بعد ازاں مرحوم مرزا حسین کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے رہے۔ انہوں نے سپریم کونسل نگر میں بھی خدمات سرانجام دی ہیں۔ عباس علی نگری ہمیشہ اپنے حلقے کے عوام کے درمیان موجود رہے ہیں۔ کسی بھی سائل کا مسئلہ ہو خواہ وہ جس پارٹی سے بھی تعلق رکھتا ہو، وہ ہمیشہ اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے نظر آئے ہیں۔ میں نے اکثر انہیں عوامی مسائل کے حل کے لیے سرکاری دفاتر میں جاتے دیکھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں ہر پارٹی و ہر برادری کے لوگ پسند کرتے ہیں۔
اگر پیپلز پارٹی اس نشست کو باآسانی جیتنا چاہتی ہے تو عباس علی نگری کو ٹکٹ دے کر میدان میں اتارنا ایک مؤثر فیصلہ ثابت ہو سکتا ہے، اور وہ باآسانی یہ سیٹ جیت سکتے ہیں۔
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Gilgit Baltistan
Gilgit
15100