GBN

GBN

Share

My Haven, My Gilgit Baltistan ♥️

22/08/2025

غذر راوشن تالی داس نالے میں سیلاب،درجنوں افراد کے سیلاب میں پھنس جانے کی اطلاعات ۔

22/08/2025

غذر: سیلابی ریلے نے راوشن اور کھشبٹ کو گھیر لیا، تاریخی پل اور درجنوں گھر متاثر

ضلع غذر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا۔ دریا نے اپنا رخ راوشن اور کھشبٹ کی جانب موڑ لیا جس کے نتیجے میں حاکم کا سو سال پرانا تاریخی پل مکمل طور پر ڈوب گیا جبکہ روشن پل بھی پانی کے ریلے میں بہہ گیا۔

سیلابی پانی گورنمنٹ اسکول، ڈی جے اسکول اور جماعت خانہ میں داخل ہو گیا ہے، جبکہ ایک سو سے زائد گھرانے متاثر ہو کر نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ لکڑی کا کارخانہ، چکیاں اور متعدد بنیادی ڈھانچے پانی کی زد میں آ کر تباہ ہو چکے ہیں۔

دریا کی کٹاؤ میں تیزی اور پانی کی سطح بلند ہونے سے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں، جس پر مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات کی طرف جا رہے ہیں

Video credit: Mountain Digital Network

22/08/2025

غذر تالی داس میں گلیشیئر ٹوٹنےسے تباہی اور دریا غذر بند ہونے سے جھیل بن چکا ہے حکومت اور مقامی رضاکار ان کی مدد کو جائے جلد وگرنا بہت بڑا سانحا ہوسکتا ہے

22/08/2025

غزہ شہر پر قبضے کے لیے اسرائیلی فوج کا حملہ، بچوں سمیت 25 فلسطینی ہلاک

21/08/2025

وزراء کے سامنے وکلاء کا حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی صوبائی وزیر شمس الحق دھرنے سے اُٹھ کر چلے گئے

21/08/2025

سوست دھرنے پر پولیس کا آنسو گیس کی شیلنگ

21/08/2025

جو مرضی کر لینا لیکن کبھی کمپنی پہ بھروسہ نہ کرنا سہیل وڑائچ کا دیگر لفافوں کے نام اہم پیغام😂🤩

21/08/2025

میرٹ سے ہٹ کر فیصلے کا دباؤ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اصغر ابراہیم کا بھری عدالت میں استعفی!
”مجھ سے کم از کم یہ بے غیرتی نہیں ہوتی“ کرسی کو چوما سلوٹ مارا اور چل دیئے۔
امید ہے کہ انصاف کا قتل کرنے والے دیگر جج صاحبان بھی کچھ غیرت کا مظاہرہ کریں گے۔

21/08/2025

سوست میں حالات کشیدہ

21/08/2025

دیامر سے علماء کا وفد سوست دھرنے کے شرکاء سے یکجہتی کے لئے روانہ۔

30/05/2025

⚠️ گلگت بلتستان میں ملاوٹ کا سنگین مسئلہ! ⚠️

حال ہی میں فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے واضح کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں کھانے پینے کی اشیاء میں شدید ملاوٹ ہو رہی ہے۔ سستی اور نقلی اشیاء ہمارے صحت کے لیے زہر بن چکی ہیں۔
ہم سب کو چاہیے کہ:

🔹 صرف قابل اعتماد اور تصدیق شدہ دکانوں سے ہی خریداری کریں۔
🔹 کسی بھی مشکوک چیز کو فوری طور پر فوڈ ڈیپارٹمنٹ یا متعلقہ حکام کو رپورٹ کریں۔
🔹 اپنے پیاروں کو اس حوالے سے آگاہ کریں تاکہ کوئی بھی غیر معیاری چیز استعمال نہ کرے۔

صحت ہماری سب سے قیمتی دولت ہے، اس کی حفاظت کریں!
ملاوٹ کے خلاف متحد ہو کر اپنا حق مانگیں۔

30/05/2025

گلگت بلتستان کے حقوق اور نوجوان نسل کی ذمہ داری

گلگت بلتستان، پاکستان کا وہ خطہ ہے جو قدرتی وسائل، سیاحت، ثقافت اور حب الوطنی میں بے مثال ہے، مگر بدقسمتی سے آج بھی یہ علاقہ آئینی، سیاسی اور معاشی لحاظ سے وہ مقام حاصل نہیں کر سکا جس کا وہ حقدار ہے۔

⚖️ آئینی حیثیت:

گلگت بلتستان آج بھی پاکستان کے آئین میں مکمل طور پر شامل نہیں، جس کی وجہ سے یہاں کے عوام بنیادی حقوق، سیاسی نمائندگی اور خودمختار قانون سازی جیسے معاملات میں محرومی کا شکار ہیں۔ نہ قومی اسمبلی میں نمائندگی ہے، نہ سینیٹ میں آواز۔

💰 معاشی و تعلیمی مسائل:

وسائل کی بھرمار کے باوجود یہاں کے نوجوانوں کو روزگار کے محدود مواقع میسر ہیں۔ تعلیمی اداروں کی کمی، انفراسٹرکچر کی ناکافی حالت اور جدید ٹیکنالوجی تک محدود رسائی بھی سنگین مسائل میں شامل ہیں۔

🌍 جدید چیلنجز:

کلائمٹ چینج (ماحولیاتی تبدیلی) کی وجہ سے گلیشیئرز کے پگھلنے کا خطرہ بڑھ رہا ہے، جو مستقبل میں آبی قلت کا سبب بن سکتا ہے۔

ڈیجیٹل تقسیم (Digital Divide) نوجوانوں کو عالمی ترقی سے پیچھے کر رہی ہے۔

غیر متوازن ترقی اور کرپشن جیسے مسائل وسائل کے غیر منصفانہ استعمال کا باعث بن رہے ہیں۔

👥 نوجوانوں کی ذمہ داری:

اب وقت آ گیا ہے کہ گلگت بلتستان کے نوجوان صرف شکایات نہ کریں بلکہ عملی کردار ادا کریں:

1. آواز بلند کریں: سوشل میڈیا، بلاگز اور فورمز کے ذریعے اپنے حقوق کے لیے منظم آواز بلند کریں۔

2. تعلیم کو ہتھیار بنائیں: معیاری تعلیم حاصل کریں اور خود کو جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کریں۔

3. سیاسی شعور بیدار کریں: اپنے علاقے کے مستقبل میں دلچسپی لیں، اور مثبت قیادت کو سپورٹ کریں۔

4. ماحولیاتی تحفظ کا حصہ بنیں: مقامی سطح پر ماحولیاتی بہتری کی مہمات میں حصہ لیں۔

یاد رکھیں! تبدیلی تب آتی ہے جب نوجوان صرف خواب نہ دیکھیں، بلکہ ان کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جدوجہد بھی کریں۔

آئیے! مل کر گلگت بلتستان کے روشن مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

#حقوق #نوجوان #ترقی #مستقبل

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Gilgit