Tour de Ghizer

Tour de Ghizer

Share

tours and travels company

14/05/2026

ضلع غذر میں 22 اگست 2025 کو بڑے سیلاب آنے کے تقریباً ایک ماہ بعد سے راوشَن کے علاقے میں یہ زور دار دھماکے وقفے وقفے سے مسلسل سنائی دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے مقامی لوگ شدید خوف اور بے چینی میں مبتلا ہیں۔
یہ مسلسل دھماکے عوام کے لیے بڑی تشویش کا باعث بن چکے ہیں۔ اگر آنے والے 7 دنوں میں حکومت اور متعلقہ اداروں نے ان دھماکوں کی اصل وجہ جاننے، علاقے کا مکمل معائنہ کرنے اور عوام کو اعتماد میں لینے کے لیے فوری عملی اقدامات نہ کیے تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔
حکومت کو چاہیے کہ ماہرینِ ارضیات، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور دیگر متعلقہ اداروں پر مشتمل خصوصی ٹیم فوری طور پر راوشَن بھیجے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ دھماکے کس وجہ سے ہو رہے ہیں اور آیا مستقبل میں کسی بڑے خطرے کا امکان موجود ہے یا نہیں۔
22 اگست 2025 کے بعد سے علاقے کے لوگ مسلسل خوف اور بے چینی کی کیفیت میں زندگی گزار رہے ہیں، لیکن افسوس کہ ابھی تک اس مسئلے کا سنجیدہ نوٹس نہیں لیا گیا۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔
اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے اور خدانخواستہ آگے کوئی بڑا حادثہ پیش آیا تو اس کی مکمل ذمہ داری متعلقہ اداروں اور حکومت پر عائد ہوگی۔ اب وقت صرف بیانات کا نہیں بلکہ فوری اور عملی اقدامات کا ہے تاکہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی اور خوف کو ختم کیا جا سکے۔
Assistant Commissioner Gupis-Phander
Gilgit Baltistan Levies Force
Jago Ghizer
GHIZER

14/05/2026

.راوشَن میں زور دار دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مسلسل 20 سے زائد دھماکے سنے گئے ہیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
اللہ پاک سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے

14/05/2026

غذر ہوپر کے مقام پر بند روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
مسافروں سے گزارش ہے کہ احتیاط سے سفر کریں اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں

14/05/2026

اس دفعہ اپ کون سی پارٹی کو سپورٹ کرتے ہو؟
اپنی رائے دیں۔

Photos from Tour de Ghizer's post 14/05/2026

Well come our beloved hazir imam

14/05/2026

اس دفعہ غذر حلقہ 1 سے Ghulam Muhammad کی کامیابی کے امکانات مضبوط دکھائی دے رہے ہیں۔
غلام محمد ایک تجربہ کار اور عوامی مسائل کو سمجھنے والے لیڈر ہیں۔ عوام کو امید ہے کہ وہ علاقے کی ترقی، روزگار اور بنیادی سہولیات کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔
ان شاء اللہ اگر عوام نے بھرپور اعتماد کیا تو اس بار Pakistan Muslim League (N) کے رہنما غلام محمد گلگت بلتستان کے وزیرِ اعلیٰ بن سکتے ہیں۔

13/05/2026

سید موسیٰ مدد غذر حلقہ نمبر 2 سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
عوام اپنا قیمتی ووٹ ایسے امیدوار کو دیں جو ہمیشہ عوام کے دکھ سکھ میں ساتھ کھڑا رہا ہو۔ سید موسیٰ مدد ایک مخلص، باکردار اور عوامی خدمت کرنے والے انسان ہیں، جنہوں نے ہر مشکل وقت میں عوام کی آواز بننے کی کوشش کی۔
آج علاقے کو ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو صرف وعدے نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتا ہو۔ سید موسیٰ مدد نوجوانوں کے مستقبل، علاقے کی ترقی، بہتر سڑکوں، تعلیم اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ سوچ رکھتے ہیں۔
اب وقت آ گیا ہے کہ عوام ذاتی مفاد سے بڑھ کر علاقے کے بہتر مستقبل کے لیے فیصلہ کرے۔
اپنا قیمتی ووٹ ایک ایماندار، باصلاحیت اور عوام دوست امیدوار کے حق میں استعمال کریں۔

Photos from Tour de Ghizer's post 13/05/2026

اس پیار کو میں کیا نام دو❣️🫀
پاکستان مسلم لیگ ۔ن۔ حلقہ 2 غذر کا ٹکٹ اگر چہ عبد الجہان صاحب کو ملا ہے پر الیکشن کمپئین کو لیڈ سابق وزیر سیاحت فدا خان فدا صاحب کرینگے

Photos from Tour de Ghizer's post 13/05/2026

اسسٹنٹ کمشنر گوپس۔پھنڈر کی ہدایت پر تحصیلدار گوپس، ریونیو ٹیم، این ایچ اے کے سروئیرز اور انجینئرز کے ہمراہ جنرل منیجر این ایچ اے کی منظور شدہ ڈیزائن کے مطابق ہاکس کے مقام پر مستقل طور پر ری الائن کیے گئے جی ایس آر کے معاوضہ جات کے کاغذات تیار کر رہی ہیں۔

11/05/2026

پی ٹی آئی کی ٹکٹ بھی پونیال لے گیا،
جبکہ گو پس اس سال بھی سیاسی طور پر نظر انداز رہا۔
افسوس کہ کسی بھی سیاسی جماعت نے گُوپس کو نمائندگی دینے کی ضرورت محسوس نہ کی۔
علاقے کے لوگوں کے لیے یہ لمحہِ فکریہ ہے۔

11/05/2026

پاکستان تحریک انصاف 24 حلقوں کے لئے پارٹی امیدواروں کا اعلان کیا

Want your business to be the top-listed Travel Agency in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Gilgit