Apna Ghizer99

Apna Ghizer99

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Apna Ghizer99, Grocers, Giilgit city, Gilgit.

Photos from Apna Ghizer99's post 06/10/2023

#قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کی طلبا و طالبات فیسوں میں اضافے کے خلاف ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے۔۔

05/10/2023

ایس پی غذر کی زیر نگرانی بھتریت میں پولیس آپریشن کے دوران سب انسپکٹر عالم صاحب نے جام شہادت نوش کرلیا۔

04/10/2023

گلگت ؛ پریس ریلیز

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے بھتریت، ضلع غذر میں سکول معلم کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان کو واقعے کی مکمل شفاف تحقیقات کرنے اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اس واقعے کو انتہائی اندوہناک، سفاکانہ اور قابل مذمت عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے کسی صورت بچ نہیں سکتے، انہیں جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا
وزیر اعلی گلگت بلتستان نے مقتول معلم کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

03/10/2023

بھتریت کے مقام پر داہمیل سے تعلق رکھنے والے سکول ٹیچر کو نامعلوم نقاب پوشوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا پولیس کی جانب سے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف داہیمل کے مقام پر عوام کا احتجاجی مظاہرہ، قاتلوں کو فوری گرفتار کیا بجائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔
داہیمل یوتھ

02/10/2023

غذر
کانچے پل کے قریب حادثے کا شکار ٹریکٹر ڈرائیور کی نعش 1122 نے گرنجر کے نزدیک دریا سے برآمد کرکے لواحقین کے حوالے کردیا 1122 کے اہلکاروں نے نعش کی تلاش کے لئے کل شب سے آپریشن شروع کیا تھا لواحقین اور عوامی حلقوں نے جان جھونکوں میں ڈال کر کامیاب سرچ آپریشن کے بعد نعش کی برآمدگی پر تمام اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

02/10/2023

کل سے گلگت بلتستان کے تمام سرکاری ہسپتالوں اور پیرامیڈیکل سٹاف نے او پی ڈی بند کرکے مکمل ہڑتال ہو گی,مسیحاوں کا اعلان

Photos from Apna Ghizer99's post 02/10/2023

غذر
1122 کے اہلکار کانچے پل کے قریب حادثے کا شکار ٹریکٹر ڈرائیور کی تلاش کے لئے آپریشن میں مصروف ہیں۔

01/10/2023

غذر
کانچے پل کے قریب ٹریکٹر دریا غذر میں گرگیا 1122 کے مطابق ڈرائیور لاپتہ ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈرائیور کا تعلق گاؤں بوبر سے ہے۔

01/10/2023

انجینئر محمد انور اور اکبر تابان کو مریم نواز نے شاباش دیکر حوصلہ افزائی کی۔

01/10/2023

مسلم لیگ ن کے ناراض گروپ کے کھولے گئے مرکزی سیکرٹریٹ کے افتتاح کی تقریب سے نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز کا گلگت میں کارکنان کے اجتماع سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب ۔

01/10/2023

گلگت
مسلم لیگ ن کے فارورڈ گروپ کا پاور شو

خومر چوک پر جسلہ جاری ہے۔ جلسے میں مختلف اضلاع سے مسلم لیگ ن کے کارکنان شریک ہے

29/09/2023

غذر ( پریس ریلیز
ایس۔ایس۔پی غذر شیر خان کی ھدایت اس وقت ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائ جاری ہے اسی تسلسل میں SHO تھانہ یاسین عیسی خان و عملہ نے اپنے حدود سندھی میں گھر پر چھاپہ لگا کر ملزم فرحات علی عرف بچگی ولد محمد نگا ہ ساکن سندھی کے گھر کے مختلف حصوں سے 13 لیٹر دیسی عرق سمیت عرق کشید کرنے والے آلات بر آمد کر کے ملزم کے خلاف تھانہ یاسین میں حکم امتناع منشیات کا مقدمہ قائم کر کے تفتیش کا آغاذ کیا۔ ایس۔ایس۔پی غذر نے اس کاروائ میں حصہ لینے ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف مزید متحرک رہنے کی ھدایت کی ہے جبکہ عوامی حلقوں نے غذر پولیس کے ان اقدامات کو معاشرہ دوست قرار دیتے ہوئے سراہا ہے۔
ترجمان پولیس ضلع غذر

Want your business to be the top-listed Food & Beverage Service in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Giilgit City
Gilgit