Ghizer Clicks Offical
updating News,Beauty of Ghizer,
Salgira mubarak to all Ismaili jamat
JK4 Yasin Nazber valley ♥️
غذر گلگت بلتستان
غذر، سیلاب سے تباہی تھنداس مکمل ڈوپ گیا، رواشن اور پرانا 😭چائنا پل، دوسو گھرانے متاثر ہو گئے
وادی جنت پھنڈر گلگت چترال شندور روڑ
01/05/2025
لوئر کوہستان کے علاقہ مُٹہ بانڈہ میں شاہراہ قراقرم پہ افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔ پنڈی سے گلگت آنے والی کار کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں راولپنڈی کینٹ کے رہائشی آصف اقبال پوری فیملی سمیت چل بسے ہیں۔
لوئر کوہستان پولیس کے مطابق حادثے میں ایک مرد دو خواتین اور پانچ بچوں سمیت آٹھ افراد جان بحق ہوگئے ہیں۔ کوہستان والنٹئر فورس کے عبدالقیوم کے مطابق لاشوں کو محفوظ مقام پہ منتقل کرلیا گیا ہے۔۔۔
محکمہ خوراک گلگت بلتستان کے ملازمین نے 24 اپریل سے قلم چوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا.
گلگت:
بسین تھانے کے مقام پر تیز رفتار گاڑی نے سکول کی چار طالبات کو کچل دیا حادثے میں تین طالبات جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک طالبہ شدید زخمی ہے مشتعل افراد نے تیز رفتار گاڑی کو جلا دیا جبکہ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے مقامی ذرائع کے مطابق ڈرائیور کا تعلق گگت بسین سے ہے۔
05/02/2025
انا للہ و انا الیہ راجعون ۔
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ،
دنیا اسلام کا خاموش شہزادہ آغا خان چہارم شیعہ امامی اسماعیلی مسلمانوں کا 49 واں موروثی امام شاہ کریم الحسسینی، "آپ کا شجرہ براہ راست حضرت امام علی علیہ السلام سے جا ملتا ہے " 4 فروری کو لزبن پرتگال میں رحلت فرما گئے ۔ اللہ تعالیٰ انکے دراجات بلند فرمائے ۔ آمین ۔
04/02/2025
صدراتی امیدوار گلگت بلتستان ہائی کورٹ بار مسٹر یاور عباس ایڈووکیٹ سپریم اپیلیٹ کورٹ نے گزشتہ کل اشکومن ایمت ضلع غذر میں تین لاکھ روپے کے عوض مارخور کا کامیاب شکار کیا۔
مقامی افراد کا یہ کہنا ہے کہ کنزرویشن کے نام پر بننے والے ادارے میں چند قابضین کے علاؤہ مجموعی طور پر علاقے کو کوئی مالی فائدہ نہیں پہنچا۔
29/01/2025
خوشخبری!
یاسین کا قدیم تہوار "رسمے تخم ریزی" اس سال روایتی جوش و خروش کے ساتھ فروری میں منائی جائے گی۔ ہر سال یہ تاریخی رسم مارچ میں منائی جاتی تھی، لیکن اس سال رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر، اس کا انعقاد فروری کے اختتام پر کیا جا رہا ہے۔
یہ رسم صدیوں سے یاسین کی ثقافتی پہچان کا حصہ رہی ہے اور اجتماعی خوشحالی، محبت اور بھائی چارے کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ آئیں، مل کر اس خوبصورت روایت کو بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منائیں اور اپنی تہذیب و ثقافت کو زندہ رکھیں!
تاریخ کا اعلان خلیفہ صاحب سے ساعت لینے کے بعد کیا جائے گا -
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Gilgit