Gbla 2
GBLA_2 Election 2020 Gilgit Batistan
25/12/2025
خومر سے تعلق رکھنے والے حاجی صفدر حسین ایک تجربہ کار گورنمنٹ کانٹریکٹر ہیں جو تعمیراتی شعبے میں اپنی مہارت اور دیانتداری کے لیے پہچانے جاتے ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ زندگی عوامی ترقیاتی منصوبوں، جیسے سڑکوں اور سرکاری عمارتوں کی تعمیر کے گرد گھومتی ہے۔ وہ حکومتی قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کرتے ہوئے منصوبوں کو وقت پر مکمل کرنے کی شہرت رکھتے ہیں۔ صفدر حسین نے کئی بڑے انفراسٹرکچر پروجیکٹس کے ذریعے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ صفدر حسین کا نام شفافیت اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کے حوالے سے مقامی حلقوں میں معتبر مانا جاتا ہے۔ Safdar Hussain
کسی کو کچھ پتہ نہیں ہے سب یہ سمجھتے ہیں کہ پولیس والا ایک شہری پر تشدد کر رہا ہے درحقیقت یہاں معاملہ کچھ اور تھا جب حقیقت معلوم نہ ہو تو فضول بکواس بھی نہ کیا کرو۔۔
Stand With Hajii Akhtar💪❣️❣️
31/08/2023
دنیا عالم کے تعلیمی اداروں میں علم و تحقیق کی مشقیں ہوا کرتی ہے جبکہ ہمارا ہاں قراقرم یونیورسٹی میں جنگی مشقیں ہوتی ہیں
کیا قراقرم یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کو مستقبل میں وانا یا پھر سیاچن روانہ کرنا ہے ۔۔۔۔؟؟؟؟shame v c
12/07/2023
لو جی حاجی صاحب کی چیک بھی اگئی 🤣🫡🫡
گلگت بلتستان میں وزرات اعلیٰ کے امیدوار گلبر خان اشتہاری نک
گلگت بلتستان میں وزرات اعلیٰ کے امیدوار گلبر خان مردان عدالت سے اشتہاری نکلے، حاجی گلبر خان مردان پولیس کو مطلوب
مردان کی عدالت نے گلبر خان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر رکھے ہیں، گلبر خان کے خلاف جعلی چیک کی ایف آئی آر جولائی 2015 میں درج کی گئی، حاجی گلبرخان کا 22 لاکھ روپے کا بینک چیک جعلی قرار پایا تھا۔
مردان کے شہری سینیٹر فیصل سلیم نے گلبر خان پر ایف آئی آر درج کرا رکھی ہے، حاجی گلبر خان پی ٹی آئی فارورڈ بلاک اور ن لیگ کے متفقہ امیدوار ہیں۔
12/07/2023
بریکنگ نیوز
گیم میں نئے ٹوسٹ 🤔🫡🤣🤣
05/07/2023
جی جی واہ مئی کزن 75سالہ تاریخ میں قوم استوریوں کیلئے انتہائی شرمندگی کا دن ۔ گلگت بلتستان میں پڑھائی میں ٹاپ لیول پر نام کمانے والے استوریوں کو پل پل شرمندہ کروایا ۔ آباؤ اجداد گلگت بلتستان کی ٹاپ لیول کی پڑھی لکھی خاندان کا فرد ہونے کےباوجود خالد صاحب نے اپنی خاندان سمیت ضلع استور کی ناک کاٹوا دی ۔ اس سے تو بہت بہتر تھا الیکشن ہار ھی جاتے
گلگت:
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وزیر اعلی گلگت بلتستان، کابینہ، وزیر اعلٰی کے معاون خصوصی اور وزیر اعلٰی کے تمام کوآرڈینیٹرز کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔
گورنر گلگت بلتستان نے وزیر اعلٰی سمیت تمام وزراء، معاون خصوصی اور کوآرڈینیٹرز کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری منظور کر دی۔
15/02/2023
آج میں گلگت بلتستان کے کٹھ پتلی سلیکٹڈ حکومت کے پڑھے لکھے "نوجوانوں" کو ہر شعبے میں نظر انداز کرنے کے حوالے سے کچھ لکھنے کی جسارت کروں گا،وجاھت حسین بوٹو صدر (ایم ایس ایف گلگت ڑویژن)
سب سے پہلے گلگت بلتستان میں جب سے بزدار پلس ٹو کو مسلط کیا گیا ہے تب سے انہوں نے گلگت بلتستان کے مختلف سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات کو اسکالرشپ سے محروم رکھا ہے جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے حالانکہ سابق عوام دوست وزیرِ اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان کے دور حکومت میں جن طلبہ و طالبات نے اپنے کلاسز میں نمایاں نمبرز حاصلِ کئے تھے ان کے حوصلے بڑھانے کیلئے اسکالرشپ سے نوازا گیا تھا جس کی وجہ سے طلبہ و طالبات کے کافی حوصلے افزائی ہوئی تھی.
لیکن موجودہ کٹھ پتلی سلیکٹڈ وزیرِ اعلیٰ بزدار پلس ٹو جب سے گلگت بلتستان پر مسلط ہوا ہے تب سے وہ بنی گالہ کے چوکیداری کے بعد زمان پارک کے چوکیداری میں پیش پیش دکھائی دے رہا ہے،
عوام کی خدمت کم لنگڑا عمران نیازی کی خدمت کرتے زیادہ دکھائی دے رہا ہے اب ایسے کٹھ پتلی سلیکٹڈ وزیرِ اعلیٰ پر عوام کیا اعتماد کرے گی ؟
Wajahat Boto Hafiz Hafeez Ur Rehman Rizwan Rathore MSF (PML-N) MSF N GB MSF N GB Gilgit Media Network GB News
11/02/2023
(پ-ر)
وزیر قانون، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان سید سہیل عباس نے اپوزیشن لیڈر امجد ایڈوکیٹ کی حالیہ پریس کانفرنس میں صوبائی حکومت اور وزرا کے خلاف بچگانہ ، جھوٹے ، بے بنیاد اور غیر منطقی الزامات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امجد ایڈوکیٹ وفاق میں مسلط چوروں اور کرپٹ ٹولے کی ترجمانی کے بجائے گلگت بلتستان کے عوام کی حقیقی ترجمانی کریں۔ چوروں کے مسلط ٹولے نے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپاکر کے لوگوں کے منہ سے نوالہ چھینا ہے۔
گلگت بلتستان میں گندم، بجلی بحران و زمینوں کے حوالے سے جن مسائل کی وجہ سے عوام سراپا احتجاج ہیں، ان مسائل کو پیدا کرنے کا بنیادی سہولت کار امجد ایڈوکیٹ ہیں
صوبائی وزیر نے کہا کہ پہلی دفعہ امت مسلمہ کو وہ قابل، جرات مند اور حقیقی لیڈر ملا ہے جس کاملک کی تعمیر و ترقی کے ویژن، جذبہ خدمت اور دوراندیشی کی دنیا معترف ہے اور ہمیں اپنے لیڈر پر فخر ہے۔ چئیرمین عمران خان گلگت بلتستان کو عالمی سطح پر گلگت بلتستان کو معاشی اور سیاحتی حب بنانے کے متمنی تھے، لیکن پی ڈی ایم کے کرپٹ ٹولے نے پاکستان کو معاشی دیوالیہ کرنے اور گلگت بلتستان کو پسماندہ اور مفلوج رکھنے کیلئے بیرونی طاقتوں کی آشیر باد سے منتخب حکومت کا تختہ الٹا۔
وزیر قانون نے مزید کہا کہ جھوٹ، مکر و فریب، سازش، نوسر بازی اور سہولت کاری کی سیاہ سیاست کرنے والے ہوائی اپوزیشن لیڈر امجد ایڈوکیٹ جس کی سربراہی میں پیپلز پارٹی نے بمشکل گلگت بلتستان میں دو سیٹیں حاصل کی ہیں۔ اب آئندہ الیکشن میں گلگت بلتستان سے مکمل صفایا کے خطرے سے بوکھلا گئے ہیں اور آئے روز ہوائی بیانات سے سیاسی طور پر زندہ رہنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی زمانے میں روٹی ، کپڑا و مکان کا نعرہ لگانے والی پارٹی آج عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے میں مقبول ہوتی جا رہی ہے اور اپوزیشن لیڈر ، وزیراعلیٰ خالد خورشید کی صوبائی اور ملکی سطح پر پذیرائی دیکھ کر اپنے ہوش کھو بیٹھا ہے۔
وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ وفاق پر مسلط امپورٹڈ حکومت نے گندم کوٹے میں تاخیر کرکے گلگت بلتستان کے عوام کو آٹے کے لیئے ترسایا۔ آج امجد ایڈوکیٹ بڑی بے شرمی کیساتھ کہہ رہا ہے کہ وفاق نے پورے 16 لاکھ بوری گندم ریلیز کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ یہ اعتراف جرم ہے کہ گندم بحران وفاق امپورٹڈ حکومت کا پیداکردہ ہے جس میں امجد ایڈوکیٹ نے کھل کر سہولت کاری کی ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلی خالد خورشید کے زیر قیادت گلگت بلتستان کے دیرینہ مسائل کے پائیدار حل کے لئے صوبائی حکومت کوشاں ہے اور صوبائی وزرا ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں۔مسائل کے حل نکلتے دیکھ کر ہوائی اپوزیشن لیڈر کو تکلیف ہورہی ہے اس لئے وزیر اعلی اور صوبائی حکومت کے حوالے سے بے بنیاد، بچگانہ اور جھوٹے بیانات دے رہا ہے ۔ پارٹی کا وجود تو حقیقی معنوں میں ختم ہوچکا ہے پریس کانفرنس کر کے اخباری بیانات میں زندہ رہنے کی ناکام کوشش جاری ہے۔
گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی سے اپوزیشن لیڈر کو خاص تکلیف ہے۔ ہر قدم جو گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لئے اٹھایا جاتا ہے اپوزیشن لیڈر اس میں روڑے اٹکانے ہیں۔ سید سہیل عباس شاہ نے کہا ہے کہ اجکل اپوزیشن لیڈر جاگتے جاگتے بھی دو سیٹوں کے ساتھ وزیر اعلی بننے کے خواب دیکھتے ہیں اور یہ خواب زندگ بھر خواب ہی رہینگے کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہونگے۔جیو
07/02/2023
#نوٹیفکیشن
صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی تنظیم سازی کی ہدایت کی روشنی میں صوبائی صدر ایم ایس ایف ن رضوان راٹھور نے ایم ایس ایف ن گلگت ڈویژن کی کابینہ کا باضابطہ نوٹیفکیشن کر دیا.
Wajahat Boto
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Website
Address
05811