Kuro Student Federation - KSF
KSF is a student platform by which we consult the problems faced by students of kuro.
12/05/2026
السلام و علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ اسلام آباد سمیت پنجاب کی مختلف سرکاری و نجی یونیورسٹیوں میں داخلوں کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی بہت سے طلبہ و طالبات کو داخلہ فارم جمع کروانے، آن لائن اپلائی کرنے، مطلوبہ ڈاکومنٹس تیار کرنے، انٹری ٹیسٹ، میرٹ لسٹ، فیس جمع کروانے اور مختلف یونیورسٹیوں کے طریقۂ کار کو سمجھنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ بعض اوقات درست معلومات نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ پریشانی کا شکار ہو جاتے ہیں یا داخلہ کے اہم مراحل بروقت مکمل نہیں کر پاتے۔
اسی مقصد کے لیے آپ کی رہنمائی اور سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے رابطہ کے لیے نمبرز فراہم کیے گئے ہیں تاکہ اگر کسی بھی یونیورسٹی کے حوالے سے کوئی مسئلہ، سوال یا کنفیوژن ہو تو آپ آسانی کے ساتھ رابطہ کر سکیں۔ چاہے مسئلہ داخلہ کے طریقہ کار سے متعلق ہو، کسی شعبے کے انتخاب سے، اسکالرشپ کی معلومات سے یا یونیورسٹی کے دیگر معاملات سے، ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ آپ کو درست اور بروقت رہنمائی فراہم کی جائے۔
لہٰذا کسی بھی قسم کی مدد یا معلومات کے لیے بلا جھجھک رابطہ کریں۔ ان شاء اللہ آپ کی مکمل رہنمائی اور تعاون کیا جائے گا تا.
11/05/2026
*Well come party for New Students*
اج مورخہ 11 مئی 2026 کو KSF کی جانب سے Government Boys Degree College Skardu میں ایڈمیشن ٹیسٹ کے موقع پر کورو سے آنے والے نئے طلبہ کے اعزاز میں ایک شاندار ویلکم پارٹی اور مختصر تعارفی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
اس پروگرام میں KSF کے نائب صدر محمد نجیب سہروردی ،جنرل سیکرٹری مشاہد حسین ،انفارمیشن سیکرٹری نجم الدین ثاقب اورفائننس سیکرٹری محمد ثاقب نے خصوصی شرکت کی۔
پروگرام کا بنیادی مقصد نئے آنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی، رہنمائی اور انہیں اسکردو کے تعلیمی ماحول سے آگاہ کرنا تھا۔ KSF کے عہدیداران نے طلبہ کو اسکردو کے کالجوں، ہاسٹلز اور یہاں کے ماحول کے بارے میں تفصیل سے معلومات فراہم کیں تاکہ وہ اپنی تعلیمی زندگی بہتر انداز میں شروع کر سکیں۔
نائب صدر محمد نجیب سہروردی نے تمام نئے طلبہ کو KSF کے آنے والے نئے کابینہ سیٹ اپ میں شامل ہونے اور تنظیم کے پلیٹ فارم سے قوم اور طلبہ کی خدمت کرنے کی دعوت بھی دی۔
نئے طلبہ نے KSF کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاءاللہ وہ مستقبل میں KSF کا حصہ بن کر کورو اور طلبہ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
پروگرام کے اختتام پر Student Saad نے دعائیہ کلمات کے ساتھ تقریب کو اختتام کیا ۔
06/05/2026
آج کورو سٹوڈنٹس فیڈریشن (KSF) کی جانب سے چوتھا یومِ تاسیس نہایت جوش و خروش، نظم و ضبط اور ملی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ یہ پروقار اور یادگار تقریب سکردو کے علاقے عباس ٹاؤن میں واقع PKR ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں کثیر تعداد میں نوجوانوں، عمائدینِ علاقہ اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف نوجوان تعلیم یافتہ سیاسی شخصیت اور آزاد امیدوار برائے GBLA-22 گانچھے، جناب ابراہیم عبد الرحمن تھے، جنہوں نے اپنی شرکت سے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گلدستہ پیش کر کے خوش آمدید کہا گیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے KSF کی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تنظیمیں نوجوانوں کو ایک مثبت سمت فراہم کرتی ہیں اور معاشرے کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
تقریب کے دوران دیگر مقررین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم کی کارکردگی کو سراہا۔ اسی موقع پر مہمانِ خصوصی جناب ابراہیم عبد الرحمن نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم کو اپنا ہتھیار بنائیں، باہمی اتحاد کو فروغ دیں اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے فعال کردار ادا کریں۔
اس موقع پر KSF کے عہدیداران نے کورو کے لیے ایک جدید آئی ٹی لیب اور معیاری لائبریری کے قیام کا مطالبہ پیش کیا، جس پر مہمانِ خصوصی نے مثبت ردِعمل دیتے ہوئے ان منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے مکمل تعاون اور عملی اقدامات کی یقین دہانی کروائی، جس پر حاضرین نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔
تقریب کے اختتام پر اجتماعی دعا کی گئی، جس میں ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ دعا کے بعد چوتھی سالگرہ (4th Anniversary) کا کیک مہمانِ خصوصی اور KSF کے ممبران نے مل کر کاٹا، جس سے تقریب خوشگوار، پُرجوش اور یادگار لمحات کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچی۔
07/01/2026
کورو اسٹوڈنٹ فیڈریشن کی جانب سے ہمارے ایجوکیشن سیکریٹری جناب غازی عباس کو HSSC I میں 90 فیصد شاندار کامیابی حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد پیش کی جاتی ہے
یہ نمایاں کامیابی آپ کی انتھک محنت، مستقل مزاجی اور علم سے گہری وابستگی کا روشن ثبوت ہے، جو نہ صرف طلبہ بلکہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ پاک آپ کو علم و عمل کے میدان میں مزید بلندیوں سے نوازے، آپ کے علم میں برکت عطا فرمائے اور آپ کو ملک و قوم، خصوصاً نوجوان نسل کی خدمت کے لیے ہمیشہ ثابت قدم رکھے۔ آپ کی یہ کامیابی آنے والے وقتوں میں رہنمائی اور حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنے، اور آپ علم کے چراغ سے معاشرے کو منور کرتے رہیں۔ آمین 🌟
۔اور ان تمام طالب علم کو بھی مبارک باد پیش کرتے ہیں جنہوں نے اچھے نمبر لیا اللہ پاک اپ سب کو بھی اس ملک کو قوم کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرما
06/01/2026
19/12/2025
Congratulations to Brother Abdul Lateef on his well-deserved allocation in TGT-16 through Federal Public Service Commission (FPSC).
This remarkable achievement is a true testament to his determination, commitment, and academic excellence. May this new chapter bring continued success, growth, and positive impact in the field of education.
18/12/2025
کورو اسٹوڈنٹ فیڈریشن کی جانب سے TGT-16 میں محمد عرفان قاسمی کو کامیاب تعینات پر آپ کو دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ یہ کامیابی آپ کی انتھک محنت، عزم اور تعلیمی جدوجہد کا واضح ثبوت ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ اپنے علم، کردار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے نہ صرف ادارے بلکہ معاشرے کی ترقی میں بھی مؤثر کردار ادا کریں گے۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے فرائض حسنِ تدبیر، دیانت اور اخلاص کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور آپ کے لیے کامیابیوں کے نئے دروازے کھولے۔
نیک تمناؤں کے ساتھ
کورو اسٹوڈنٹ فیڈریشن 🌺
11/12/2025
Today at 2:00 PM
Are you ready...
07/12/2025
اسلامیہ پبلک سکول میں سالانہ نتائج اور تقسیمِ انعامات کی تقریب نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوئی، جس میں ، مولانا عبدو الروف نوری صاحب، جنرل سیکرٹری انجمن اسلامیہ صوفیہ نوربخشیہ کورو گلزارِ احمد صاحب، چیئرمین تعلیمی کمیٹی محمد ابراہیم لقدوم صاحب، صدر نوربخشیہ یوتھ فیڈریشن محمد انور صاحب، ڈی ڈی او و ڈپٹی سیکرٹری انجمن اسلامیہ صوفیہ نوربخشیہ غلام مہدی صاحب سابق یوسی ممبر محمد حسین صاحب خانقاہ گرونگ، سابق یوسی ممبر غلام حسین ستو صاحب، شاہنواز قاسم صاحب سمیت مختلف شعبۂ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اسلامیہ پبلک سکول کورو طویل عرصے سے علاقے کے کامیاب تعلیمی اداروں میں شمار ہوتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں بہت سی مثبت تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔
آج کے پر مسرت موقع پر پرنسپل عارف حسین نے ایک نہایت قابلِ تحسین بات بتائی کہ انہوں نے اس سال خصوصی طور پر ان طلبہ پر توجہ مرکوز رکھی جن کے گزشتہ سال نمبر کم آئے تھے۔ انہیں کلاس میں پہلی صف میں بٹھا کر محنت کروائی گئی، اور آج ان میں سے اکثر بچوں نے نہایت اچھے نتائج حاصل کیے۔
درحقیقت، یہی ایک مخلص، باوقار اور ذمہ دار استاد اور پرنسپل کی پہچان ہے کہ وہ ناکام کو کامیابی کی راہ دکھائے
اس سال سو فیصد حاضری رہنے والے 68 طالبہ وطالبات تھے پوزیشن ہولڈرز کے علاؤہ 48 طالبہ و طالبات نے 90 فیصد سے زیادہ مارکس حاصل کیا ان کیلئے بھی انعامات تقسیم کیے گئے۔
07/12/2025
سالانہ تقریب تقسیم انعامات و اعلان نتائج
المصطفیٰ پبلک اسکول کورو گانگچھے ❣️