Muhammad Ilyas Sadiqi
سابق معاون خصوصی و رہنما مجلس وحدت المسلمین گلگت بلتستان محمّد الیاس صدیقی وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے معدنیات محمد الیاس صدیقی
09/09/2026
#گلگت:
مجلس وحدت المسلمین گلگت بلتستان کے رہنما محمد الیاس صدیقی کی قیادت میں وفد نے عیدگاہ گلگت میں منعقدہ تبلیغی اجتماع میں شرکت کی۔
08/09/2026
فدا علی ایثار مرحوم ایک صاحبِ علم اسلامی سکالر اور گلگت بلتستان میں مذہبی و سماجی ہم آہنگی کے داعی تھے۔ ان کی علمی، فکری اور اتحاد و رواداری کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کا انتقال ایک بڑا علمی و سماجی نقصان ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
**إنا للہ وإنا إلیہ راجعون۔**
01/09/2026
رہنما مجلس وحدت المسلمین گلگت بلتستان، محمد الیاس صدیقی، فردوس بھائی کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج و غم اور دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور تمام لواحقین و پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔ 🤲
15/08/2026
06/08/2026
اظہارِ تعزیت ۔
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
اتنی جوان موت تھی، اتنی جوان موت
اتنی کہ ہر جوان کی چیخیں نکل گئیں۔ 😔
کارگاہ نالہ میں پیش آنے والے افسوسناک حادثہ میں ابوزر علی خان ولد بابر خان ساکن امفھری دار بقا کی طرف کوچ کر گئے ۔ یہ حادثہ نہ صرف اہل خانہ بلکہ اہل علاقہ کے لیے انتہائی تکلیف دہ سانحہ ہے ،
اللہ تعالیٰ میرے پیارے بھائی کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور تمام لواحقین بلخصوص والدین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین
05/08/2026
پریس ریلیز / بیان
یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان پر ڈھائے جانے والے مظالم اور بنیادی حقوق کی مسلسل پامالی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
گلگت بلتستان کے عوام بھی اس درد کو بخوبی محسوس کرتے ہیں، کیونکہ یہاں بھی 1974 میں سٹیٹ سبجیکٹ رول کے خاتمے اور بعد ازاں ڈومیسائل نظام کے نفاذ کے باعث مقامی شناخت، حقوق اور وسائل کے حوالے سے تحفظات سامنے آئے۔
ہم کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی، قانونی اور جمہوری حقوق کے تحفظ پر زور دیتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ دونوں خطوں کے عوام کے حقوق، شناخت اور مفادات کا ہر سطح پر احترام کیا جائے۔
یومِ استحصالِ کشمیر ہمیں اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم ہر قسم کی ناانصافی، جبر اور حقوق کی پامالی کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے اور خطے میں انصاف، امن اور عوامی حقوق کے فروغ کی حمایت کریں گے۔
26/07/2026
اظہارِ تعزیت MWM دنیور تحصیل کے جنرل سیکرٹری انجینئر شرافت علی کے والد محترم کے انتقال پر ہم دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے، درجات بلند فرمائے، اور سوگوار خاندان، بالخصوص انجینئر شرافت علی صاحب کو صبرِ جمیل اور یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
23/07/2026
گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال پر تشویش
گلگت بلتستان اس وقت شدید سیلابی صورتحال کی زد میں ہے۔ حالیہ موسلا دھار بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے، متعدد سڑکیں، ، مکانات اور زرعی اراضی متاثر ہوئی ہیں، جبکہ ہزاروں افراد بنیادی سہولیات سے محروم ہو چکے ہیں۔
اس نازک صورتحال میں وفاقی اور گلگت بلتستان حکومت سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر ہنگامی امدادی کارروائیاں تیز کی جائیں، خوراک، صاف پانی، ادویات اور عارضی رہائش کا مؤثر انتظام کیا جائے، رابطہ سڑکوں کی بحالی کو ترجیح دی جائے، اور متاثرہ خاندانوں کے لیے خصوصی امدادی و بحالی پیکیج کا اعلان کیا جائے۔
اللہ تعالیٰ گلگت بلتستان کو ہر آفت سے محفوظ رکھے،
ترجمان مجلس وحدت المسلمین گلگت بلتستان محمّد الیاس صدیقی
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Gilgit
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |