Daily Rehbar Digital
page like and shaerd
گلگت بلتستان کے نوجوان سید علی رضوی نے کیمبرج یونیورسٹی اور برطانیہ کے معزز قانونی اداروں میں کامیابی حاصل کرکے خطے اور پاکستان کا نام روشن کر دیا۔
سید علی رضوی کی یہ کامیابی نوجوانوں کے لیے محنت، عزم اور میرٹ کی روشن مثال قرار دی جا رہی ہے۔
#قانون #کامیابی #نگر #برطانیہ
گلگت بلتستان کی سیاست میں ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد بڑی ہلچل، کہیں ناراضگیاں تو کہیں نئی سیاسی شمولیتوں نے انتخابی ماحول کو مزید گرم کر دیا۔
وفادار کارکن نظر انداز، الیکٹیبلز کو ترجیح، کیا سیاست میں نظریات سے زیادہ جیت اہم ہو چکی ہے؟
#نگر #ہنزہ #استور #روندو #گانچھے #الیکشن2026
10/05/2026
گلگت(رھبر نیوز) نگر حلقہ نمبر 5 سے نوجوان سیاستدان ریاض اکبر نے اپنے ساتھیوں سمیت مجلس وحدت مسلمین میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔ شمولیتی تقریب صوبائی سیکریٹریٹ گلگت میں منعقد ہوئی جس میں پارٹی رہنماؤں، کارکنان اور مختلف سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
سیاسی حلقوں کے مطابق گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں حلقہ نمبر 5 نگر سے مختلف امیدواروں نے انٹرویوز دیے تھے جن میں شیخ ذاکر حسین، ریاض اکبر، وزیر جہانگیر ،حاجی رضوان، فیصل شایری سمیت دیگر افراد شامل تھے۔ پارلیمانی بورڈ نے سفارشات مرتب کرکے اعلیٰ قیادت کو ارسال کیں، جس کی منظوری کے بعد آزاد امیدوار ریاض اکبر کو مشترکہ امیدوار نامزد کرتے ہوئے ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔
اس موقع پر ریاض اکبر نے کہا کہ وہ عوامی مسائل کے حل اور حلقے کی ترقی کے لیے مشترکہ پلیٹ فارم سے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کے مشترکہ امیدوار کی حیثیت سے ریاض اکبر کی انٹری نے حلقہ نمبر 5 نگر کی انتخابی فضا کو مزید گرم کر دیا
#الیکشن2026
گلگت میں عالمی یومِ صحافت کے موقع پر منعقدہ تقریب میں ذمہ دار صحافت، آزادی اظہار اور ماحولیاتی آگاہی پر زور دیا گیا۔
مقررین نے فیک نیوز کے چیلنجز اور صحافیوں کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے سچ اور غیر جانبداری کے عزم کا اعادہ کیا۔
#گلگت #صحافت #صحافی
نگران وزیر اعلیٰ کی شہید وجاہت علی کے گھر آمد، اہلِ خانہ سے تعزیت
بچوں سے ملاقات، شہید کی قربانی پر خراج عقیدت
معرکہ حق میں کامیابی اور افواج پاکستان کی بہادری کو سراہا گیا
01/05/2026
گلگت ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن کا دوسرا اہم اجلاس صدر شاہد حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں کابینہ کے تمام اراکین نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ممبران کی ممبرشپ کو حتمی شکل دینے پر غور و خوض کیا گیا ۔اس موقع پر نومنتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب کے انعقاد سے متعلق مختلف تجاویز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے ڈیجیٹل میڈیا ممبران کے معاشی فوائد کو مدنظر رکھتے ہوئے تشہیری مواد کو مفت مشتہر کرنے پر پابندی عائد کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔ شرکاء کے مطابق ایسے اقدامات سے نہ صرف ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ افراد کی معاشی حالت بہتر ہوگی بلکہ مفت اشتہاری سلسلے کا خاتمہ بھی ممکن ہو سکے گا۔
اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ گلگت ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن خطے میں معیاری اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی۔ گلگت ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن کے اقدامات ممبران کے لیے کارآمد ثابت ہوں گے اور ان کے پیشہ ورانہ و معاشی استحکام میں مثبت کردار ادا کریں گے۔
#صحافت #گلگت
حالیہ واقعات کے شہداء کے ورثا سے اظہارِ تعزیت اور زخمیوں کی عیادت کے لیئے مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا وفد کے ہمراہ دوری گلگت ، شہید سید ضیاء الدین کے مزار پر حاضری اور اہم کارنر میٹنگ کا انعقاد
سیاسی اتحاد سے متعلق افواہیں مسترد، جلد انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان۔
شگر میں اسلامی تحریک پاکستان کی قیادت کا دورہ، کارکنان کا بھرپور استقبال اور بڑی ریلی۔
قیادت کا انتخابات میں کامیابی اور عوامی خدمت کے عزم کا اظہار۔
#شگر #الیکشن2026
گلگت بلتستان میں انتخابات 2026 کی تیاریوں کا جائزہ، سیکیورٹی اور انتظامی امور پر اہم فیصلے۔
حکام کا شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کا عزم۔
#الیکشن2026
گلگت بلتستان میں حالیہ سیکرٹریز کے تبادلوں کے بعد گریڈ 19 کے ای ایم ایس آفیسر رحمان شاہ نے سیکرٹری اطلاعات کا چارج سنبھال لیا۔
افسران اور عملے نے نئی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
نئی قیادت سے محکمہ اطلاعات کی کارکردگی اور ابلاغ میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔
ہنزہ میں رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای کے چہلم پر عظیم الشان اجتماع منعقد، مومنین اور علمائے کرام کی بھرپور شرکت۔
مقررین نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اتحاد و یکجہتی پر زور دیا۔
اجتماع کو بین المسالک ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کی روشن مثال قرار دیا گیا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Old Chaina Trade
Gilgit
05811