Skip to content
FindGlocal
Gilgit Life

Gilgit Life

Gilgit Media/News Company

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Gilgit Life, Media/News Company, Gilgit.

Gilgit Life is a digital media platform aiming to highlight the amazing beauty, education, culture, music, climate crisis, environment and issues of masses across the northern region of Pakistan.

07/09/2026

گلگت: سابق رکن گلگت بلتستان اسمبلی ریحانہ عبادی نے بلتستان پولیس کے خلاف انتہائی سخت الفاظ میں آواز اٹھاتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ڈی آئی جی سے ایس ایچ او تک پولیس کا پورا نظام اقربا پروری، ٹال مٹول اور مبینہ رشوت خوری کی نذر ہوچکا ہے جبکہ عام شہری انصاف کے حصول کے لیے تھانوں اور پولیس افسران کے دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحانہ عبادی نے کہا کہ بلتستان پولیس کا رویہ عوام کے لیے ناقابل برداشت بن چکا ہے۔ عام شہری کسی مسئلے کے حل یا داد رسی کے لیے تھانے کا رخ کرے تو اسے ریلیف دینے کے بجائے مختلف حیلے بہانوں سے واپس کردیا جاتا ہے۔ ان کے بقول پولیس اہلکار وسائل کی کمی کا جواز بنا کر سائلین کو ٹرخاتے ہیں، جو عملاً شہریوں کو انصاف سے محروم کرنے کے مترادف ہے جبکہ اپنے دفتروں کی تزین و آرائش کے لئے ان کے پاس کروڑوں روپے کے فنڈز ہوتے ہیں اس کے لئے انہیں وسائل کی کمی نظر نہیں آتی ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ سکردو سمیت بلتستان کے تھانوں میں سائل کے لیے انصاف کا راستہ انتہائی دشوار بنا دیا گیا ہے۔ پہلے ایس ایچ او کے دفتر کے چکر لگوائے جاتے ہیں ایس پی کے پاس پہنچنے پر بھی مبینہ طور پر ایس ایچ او ہی کی بات کو فوقیت دی جاتی ہے جبکہ ڈی آئی جی دفتر پہنچنے والے سائلین بھی عملے کے ہاتھوں خوار ہونے کے بعد ملاقات کی صورت میں آج، کل اور پرسوں کے وعدوں پر واپس لوٹ جاتے ہیں۔ریحانہ عبادی نے کہا کہ پولیس کا اولین فریضہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور مظلوم کو فوری انصاف فراہم کرنا ہے، لیکن بلتستان میں صورتحال اس کے برعکس دکھائی دے رہی ہے۔ ان کے مطابق تھانے سے لے کر ڈی آئی جی دفتر تک عام آدمی کو کہیں شنوائی نہیں ملتی اور اگر کسی کیس میں کارروائی ہو بھی جائے تو اس کے پیچھے اکثر بااثر سفارش کارفرما ہوتی ہے۔سابق رکن اسمبلی نے سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ متعدد مقدمات میں پولیس مبینہ طور پر سائلین سے رشوت طلب کرتی ہے اور ایسا انداز اختیار کیا جاتا ہے کہ رقم بھی وصول ہوجائے اور معاملہ رشوت خوری کے طور پر سامنے بھی نہ آئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سکردو پولیس میں ایف آئی آر کے اندراج کے لیے دی جانے والی درخواستوں پر بھی سفارش کے بغیر کارروائی نہیں کی جاتی، جبکہ بااثر پشت پناہی نہ ہونے کی صورت میں درخواستیں دبا دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس مسلسل ایسے شہری آتے ہیں جو بلتستان پولیس کے ہتک آمیز رویے، مبینہ ناانصافی اور عدم تعاون کی شکایات کرتے ہیں۔ ریحانہ عبادی نے سخت الفاظ میں کہا کہ بلتستان پولیس بے لگام گھوڑا بن چکی ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ سمیت اپنے بنیادی فرائض کی ادائیگی میں ناکام نظر آتی ہے۔ ریحانہ عبادی نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، چیف سیکریٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بلتستان پولیس کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائیں ذمہ دار اہلکاروں کا احتساب کیا جائے اور ایس ایچ او سے ڈی آئی جی تک افسران کی کارکردگی کا جائزہ لے کر بڑے پیمانے پر تبادلے کیے جائیں۔

Photos from Gilgit Life's post 06/09/2026

چلاس، گینی جنگل میں درختوں کی بے دریغ کٹائی، مافیا سرگرم۔

چلاس: گینی جنگل میں درختوں کی مبینہ بے دریغ اور غیر قانونی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث علاقے میں ماحولیاتی توازن متاثر ہونے کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ مقامی افراد نے متعلقہ حکام کی مبینہ خاموشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگلات کی کٹائی میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جنگلاتی مافیا کی جانب سے گینی جنگل میں اب تک درجنوں درخت کاٹے جاچکے ہیں، جنہیں ٹریکٹرز کے ذریعے چلاس منتقل کرنے کے بعد مبینہ طور پر ملک کے دیگر شہروں کو سمگل کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ درختوں کی غیر قانونی کٹائی کا سلسلہ جاری رہنے سے جنگلات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

گینی کے عوام کا کہنا ہے کہ جنگلات علاقے کے ماحولیاتی نظام، پانی کے ذخائر اور موسمیاتی توازن کے تحفظ میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، تاہم غیر قانونی کٹائی کے باعث جنگلات کا رقبہ تیزی سے متاثر ہو رہا ہے۔

عوام نے حکومت اور محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام بالخصوص سیکریٹری جنگلات سے مطالبہ کیا ہے کہ گینی جنگل میں درختوں کی غیر قانونی کٹائی کا فوری نوٹس لے کر ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور جنگلات کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے۔

مقامی آبادی نے گینی جنگل کے تحفظ کے لئے تعینات محکمہ جنگلات کی 10 بلین سونامی منصوبے کے ملازمین کو جنگلات کی کٹائی میں ملوث قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر برطرف کر کے نئے ملازمین بھرتی کرنے اور غیر قانونی کٹائی کی روک تھام کیلئے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوان تعینات کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے تاکہ جنگلاتی مافیا کی سرگرمیوں کا مستقل بنیادوں پر سدباب کیا جاسکے۔

27/06/2026

گلگت:() نو منتخب رکنِ گلگت بلتستان اسمبلی ایڈووکیٹ جینفر بہادر نے یومِ عاشورہ کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ 10 محرم الحرام تاریخِ اسلام کا وہ عظیم دن ہے جو امام حسین اور ان کے جانثار ساتھیوں کی بے مثال قربانی، حق، عدل، صبر اور استقامت کی لازوال داستان کی یاد تازہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعۂ کربلا انسانیت کے لیے یہ ابدی پیغام رکھتا ہے کہ حق و باطل کی کشمکش میں ہمیشہ سچ، انصاف اور اصولوں پر ثابت قدم رہنا ہی حقیقی کامیابی ہے ۔ ایڈووکیٹ جینفر بہادر نے کہا کہ یومِ عاشورہ تمام مسلمانوں کے لیے عقیدت، احترام، ایثار اور اتحاد کا دن ہے۔ امام حسین کو خراجِ عقیدت اور تسلیت پیش کرنا اسلامی اقدار، انسانی عظمت اور دینِ اسلام کے اعلیٰ اصولوں سے وابستگی کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تمام مکاتبِ فکر کا باہمی احترام، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کے جذبے کے ساتھ یومِ عاشورہ منانا اس خطے کی مثالی سماجی ہم آہنگی کا واضح ثبوت ہے، جو پورے پاکستان کے لیے قابلِ تقلید مثال ہے۔انہوں نے یومِ عاشورہ کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے حکومتی اداروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں، ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمتِ عملی اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ان کی شبانہ روز کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔
رکن اسمبلی مسلم لیگ ن ایڈووکیٹ جینفر بہادر نے کہا کہ گلگت بلتستان مختلف مکاتبِ فکر، ثقافتوں اور روایات کا حسین گلدستہ ہے، جہاں باہمی احترام، رواداری اور اتحاد کی فضا اس خطے کا حقیقی تشخص ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امن، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا تاکہ گلگت بلتستان ہمیشہ امن، اخوت اور بین المذاہب ہم آہنگی کی روشن مثال بنا رہے۔

Photos from Gilgit Life's post 26/06/2026

یوم عاشور علم ،تعزیے اور ذوالجناح کے جلوس پر امن طور پر اختتام پذیر۔

ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام، امن اور روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر صوبے کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے علم، تعزیے اور ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے، جو اپنے اپنے روایتی راستوں سے گزرتے ہوئے مقررہ مقامات پر اختتام پذیر ہوں گے۔

صوبائی دارالحکومت گلگت میں یومِ عاشور کا مرکزی ماتمی جلوس امامیہ مسجد پونیال روڈ سے آج صبح برآمد ہوا۔ جلوس اپنے روایتی راستوں راجا بازار، صدر بازار، گھڑی باغ، اتحاد چوک اور جماعت خانہ بازار سے ہوتا ہوا کیپٹن ضمیر عباس چوک پہنچا، جہاں عزاداروں نے علامہ راحت حسین حسینی کی اقتداء میں نماز جمعہ ادا کی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد مرکزی جلوس دوبارہ اپنے روایتی راستوں پر روانہ ہوگیا، جہاں عزادار نوحہ خوانی، سینہ زنی اور ماتم کرتے ہوئے حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

یومِ عاشور کے موقع پر صوبائی حکومت نے گلگت سمیت تمام اضلاع میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے ہیں۔ پولیس، گلگت بلتستان سکاوٹس، رینجرز، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہزاروں اہلکار جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی پر مامور ہیں۔ مرکزی جلوسوں کی ڈرونز کے ذریعے فضائی نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ گلگت شہر میں سیف سٹی منصوبے کے تحت نصب کلوز سرکٹ (سی سی ٹی وی) کیمروں سے جلوسوں کی نقل و حرکت اور سیکیورٹی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے جلوسوں کے راستوں پر عزاداروں کے لیے پانی، شربت اور دیگر مشروبات کی سبیلیں قائم کی گئی ہیں۔ رضاکار ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور عزاداروں کی رہنمائی میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

گلگت کے علاوہ ہنزہ، نگر، غذر، استور، اور بلتستان ڈویژن کے اضلاع سکردو، شگر، کھرمنگ اور گانچھے میں بھی یومِ عاشور کے ماتمی جلوس سخت سیکیورٹی میں پرامن طور پر اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہیں۔ صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے اور تمام جلوس پرامن ماحول میں جاری ہیں۔

22/06/2026

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا گلگت بلتستان انتخابات کے مثبت سیاسی ماحول میں انعقاد پر تمام سیاسی قیادت کو خراج تحسین۔

پر امید ہیں کہ نئے منتخب وزیرِاعلی اور انکی کابینہ بہترین طور سے گلگت بلتستان کے لوگوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کریں گے۔

گلگت بلتستان کے انتخابات، عوامی اعتماد کا اظہار اور پارلیمانی اور جمہوری اقدار کی کامیابی ہے۔

~وزیرِاعظم محمد شہباز شریف

Photos from Gilgit Life's post 22/06/2026

گلگت : پیپلزپارٹی کے عمران ندیم سپیکر ن لیگ کے ملک کفایت الرحمٰن بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہو گئے۔
کچھ دیر بعد قائد ایوان کا انتخاب یو گا۔

22/06/2026

گلگت بلتستان اسمبلی کے 30 نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا،

گلگت: نومنتخب گلگت بلتستان اسمبلی کا پہلا اجلاس پیر کی صبح گلگت میں منعقد ہوا، جس میں 30 نوٹیفائیڈ اراکین اسمبلی نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

اسمبلی اجلاس میں سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔ حلف برداری کے بعد اسمبلی کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز ہوگیا۔

33 رکنی گلگت بلتستان اسمبلی میں 24 جنرل نشستیں، 6 خواتین کی مخصوص نشستیں اور 3 ٹیکنوکریٹس کی نشستیں شامل ہیں۔ تاہم تین انتخابی حلقوں کے نتائج سپریم اپیلیٹ کورٹ میں چیلنج کیے جانے کے باعث ان نشستوں کے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا، جس کے باعث صرف 30 اراکین نے حلف اٹھایا۔

پہلے اجلاس کو گلگت بلتستان میں نئی اسمبلی کے پارلیمانی سفر کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ آئندہ اجلاسوں میں سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور قائد ایوان کے انتخاب سمیت دیگر اہم آئینی و پارلیمانی امور نمٹائے جائیں گے۔

Photos from Gilgit Life's post 21/06/2026

گلگت :
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و سابق مشیر عبدالحمید خان مرحوم کے انتقال پر ان کے بڑے بھائی ڈی آئی جی محمد حنیف خان اور بھتیجے میجر (ر) فہد حنیف سے مختلف شخصیات اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کر رہے ہیں۔
عبدالحمید خان گزشتہ دنوں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

Photos from Gilgit Life's post 19/06/2026

الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی کے نو منتخب ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، پہلا اجلاس اتوار کی شام 4 بجے طلب کر لیا گیا۔

گلگت: الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں سے منتخب ارکان کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے اراکین کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
عام نشستوں پر پیپلزپارٹی نے 9 نشستیں جیت کر سبقت حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن 6 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ استحکام پاکستان پارٹی کے 2، مجلس وحدت المسلمین کے 1 اور ایک آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔

خواتین کی مخصوص نشستوں پر پیپلزپارٹی سے کلثوم مہدی، سعدیہ دانش اور ثوبیہ جبین، مسلم لیگ ن سے ساجدہ بیگم اور جینیفر بہادر جبکہ استحکام پاکستان پارٹی سے دلشاد بانو رکن اسمبلی منتخب ہوئیں۔ ٹیکنوکریٹ نشستوں پر پیپلزپارٹی سے محمد شریف، مسلم لیگ ن سے صاحب خان اور استحکام پاکستان پارٹی سے محمد علی کامیاب قرار پائے۔
دریں اثنا گلگت بلتستان اسمبلی کا پہلا اجلاس اتوار کی شام 4 بجے طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی گورنر نے منظوری دے دی ہے۔

18/06/2026

گلگت :
پیرا میڈیکل، ٹیکنکل سٹاف سٹی ہسپتال، سیف الرحمن ہسپتال اور پی ایچ کیو ہسپتال گلگت کے مین پاور پراجیکٹ کے 140 سے زائد سٹاف نے 7 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کام چھوڑ ہڑتال کر دی۔
مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ہڑتال کرنے والے سٹاف میں ایمرجنسی وارڈ اور پی آئی سی یو وارڈ کا عملہ اور 20 سے زائد فیمیل سٹاف بھی شامل ہے۔
ہڑتال کرنے والے سٹاف کا مطالبہ ہے کہ ان کی تنخواہیں جلد از جلد جاری کی جائیں ۔

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit Life posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Gilgit.