TaLaash.com
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from TaLaash.com, Media, Gilgit.
TaLaash Media Network delivers up-to-date news, insightful articles, and key updates on social, political, economic, cultural, and technological issues—keeping our community informed and connected.
25/05/2026
مولانا حاضر امام گزشتہ شام دوبارہ گلگت تشریف لے گئے جہاں انہوں نے گلگت ریجنل کونسل کی جماعت کو دیدار عطا فرمایا۔
ہزاروں کی تعداد میں جماعتی اراکین اس کھلے مقام پر جمع تھے، جس کی تیاری رضاکاروں نے کئی ہفتوں تک نہایت جوش و جذبے اور محبت سے کی تھی۔
گلگت اس خطے کے بڑے شہروں میں شمار ہوتا ہے اور گلگت بلتستان کا اہم تعلیمی اور تجارتی مرکز ہے۔ تاریخی طور پر گلگت شاہراہِ ریشم (سلک روٹ) پر ایک اہم سنگم رہا ہے، جو جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور چین کو آپس میں ملاتا تھا۔
اے کے ڈی این (AKDN) کی گلگت میں مضبوط موجودگی ہے۔ آغا خان میڈیکل سینٹر معیاری طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے، جبکہ آغا خان یونیورسٹی (AKU) کا پروفیشنل ڈیولپمنٹ سینٹر، انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن کے تحت، اساتذہ کی تربیت اور تعلیمی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔ اسی طرح آغا خان ہائر سیکنڈری اسکول (AKHSS) کئی دہائیوں سے تعلیمی معیار اور نوجوانوں کی مثبت تربیت میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔
25/05/2026
ہزہائینس پرنس شاہ رحیم الحسینی اپنے 3 روزی دورے میں گلگت بلتستان و چترال کے 8 مختلف مقامات پر جماعت کو دیدار سے نوازنے کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے۔
National ITREB
25/05/2026
گورنر اور وزیر اعلیٰ نے لوئر چترال میں پرنس رحیم آغا خان کا استقبال کیا
شیعہ امامی اسماعیلی مسلم برادری کے 50ویں روحانی پیشوا، ہز ہائینس پرنس رحیم الحسینی آغا خان پنجم کا پاکستان کے جاری دورے کے دوران لوئر چترال پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی اور وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان اور دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ چترال ایئرپورٹ پر پرنس رحیم آغا خان کا استقبال کیا۔
روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے، جبکہ ثقافتی پروگراموں اور مقامی روایات کے ذریعے علاقے کی مہمان نوازی اور بھرپور ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا گیا۔
دورے کے دوران پرنس رحیم آغا خان نے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے بھی ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
24/05/2026
توحید ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن پر ایمان بنیادی عقیدہ ہے۔
نور مولانا شاہ رحیم الحسینی حاضر امام
دیدار مبارک
24/05/2026
پری زاد کے محل نما گھر کا اصل مالک گرفتار ۔۔۔ گریڈ 12 کا ملازم نکلا
مشہورِ زمانہ ڈرامے "پری زاد" میں دکھائے جانے والے اسلام آباد کے جس عالی شان محل نما گھر کو لوگ ایک افسانوی رئیس کی ملکیت سمجھتے تھے، اس کا اصل مالک خیبرپختونخوا کے محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس (C&W) کا ایک گریڈ 12 کا ہیڈ کلرک (بابو) قیصر اقبال نکلا
یہ کردار 40 ارب روپے کے کوہستان میگا سکینڈل کی تحقیقات میں سامنے آیا اور جب اس کے اثاثوں کی جانچ ہوئی تو پری زاد ڈرامے میں استعمال ہونے وال محل اس شخص کا نکلا
اس مرکزی ملزم سی اینڈ ڈبلیو کے ہیڈ کلرک قیصر اقبال نے ایک ارب 23 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے منجمد اثاثے احتساب عدالت میں سرنڈر کر دیے ہیں۔جس میں
56 کروڑ روپے نقد، ایک کلو سونا، 5 قیمتی گاڑیاں، اور ہزاروں ڈالرز و پاؤنڈز شامل ہیں
سوچیے یہ خیبرپختونخوا کے ایک کلرک کی لوٹ مار ہے...
24/05/2026
غیر یقینی لمحات سے نورانی دیدار تک: پاسو ہنزہ میں مولانا شاہ رحیم الحسینی کے تاریخی دیدار کی داستان
مولانا شاہ رحیم الحسینی حاضر امام کا پاسو، ہنزہ میں نورانی دیدار حاصل کرنا ایک ایسا روحانی لمحہ تھا جس کا انتظار جماعت ایک طویل عرصے سے کر رہی تھی۔ اس مبارک موقع کے لیے پورے ہنزہ کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا اور ہر طرف خوشی، عقیدت اور روحانی جوش و جذبے کی فضا قائم تھی۔
یہ دیداری اجتماع کئی غیر یقینی لمحات سے بھی گزرا۔ حاضر امام کے منصبِ امامت سنبھالنے کے بعد ہنزہ میں جماعت کو عطا ہونے والا یہ پہلا دیدار تھا۔ دیدار سے قبل موسم انتہائی خراب تھا۔ شدید بارش جاری تھی اور ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ شاید پروگرام منسوخ ہو جائے۔ لیکن عشقِ امام سے سرشار مرید ثابت قدم رہے۔ بچے، بزرگ، مرد، خواتین اور معذور افراد صبح تین بجے سے گیلے قالینوں پر بیٹھے رہے۔ مسلسل تیز بارش کے باوجود کسی نے اپنی جگہ نہیں چھوڑی۔
صبح تقریباً دس بجے اعلان ہوا کہ حاضر امام اسلام آباد سے گلگت پہنچ چکے ہیں۔ پھر ایک ایسا منظر دیکھنے میں آیا جسے حاضرین ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ جب یہ اعلان ہوا کہ حاضر امام ہیلی کاپٹر کے ذریعے گلگت سے ہنزہ روانہ ہو چکے ہیں تو بارش اچانک تھم گئی، آسمان صاف ہو گیا اور سورج نکل آیا۔
کچھ ہی دیر بعد مولانا شاہ رحیم الحسینی کی پنڈال میں تشریف آوری ہوئی۔ آپ نے تقریباً پندرہ سے بیس منٹ تک موجود تقریباً اسی ہزار مریدوں کو نورانی دیدار سے نوازا۔ اپنے مبارک فرمان میں آپ نے ارشاد فرمایا کہ بلند و بالا پہاڑ اللہ تعالیٰ کی قربت کا احساس دلاتے ہیں اور یہ خطہ ایمان اور خدا کی موجودگی کا گہرا شعور پیدا کرتا ہے۔
حاضر امام نے اتحاد، محبت، تعلیم کی اہمیت، دوسروں کے لیے خیر خواہی اور مشکلات کے وقت اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے کی تلقین فرمائی۔ آپ نے جماعت کو یہ بھی فرمایا کہ "آپ ہمیشہ میرے دل اور خیالات میں رہتے ہیں" اور جماعت کی صحت، خوشحالی اور بہتر زندگی کے لیے دعا فرمائی۔
روانگی سے قبل بھی حاضر امام نے ایک بار پھر غیر متوقع طور پر دس سے پندرہ منٹ تک جماعت کو نورانی دیدار سے نوازا، بچوں سے شفقت فرمائی اور ان سے ہاتھ ملا کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔
اس کے بعد ہیلی کاپٹر سے روانگی کے دوران دو مرتبہ پنڈال کے اوپر چکر لگایا، نیچے موجود مریدوں کی جانب ہاتھ ہلایا، جبکہ جماعت نے بھی بھرپور روحانی جذبات اور والہانہ محبت کا اظہار کیا۔
عجیب اتفاق یہ تھا کہ جونہی حاضر امام کی تشریف آوری اختتام پذیر ہوئی، بارش پہلے سے بھی زیادہ شدت کے ساتھ دوبارہ شروع ہو گئی، گویا یہ وقفہ صرف مولائے زمان کی آمد کے لیے ہی مقدر تھا۔
راقم بھی موسم کی سختیوں اور طویل فاصلے کی پروا کیے بغیر اپنے بچوں کے ساتھ اس روحانی اجتماع میں شریک ہوا اور مولانا شاہ رحیم الحسینی کے نورانی دیدار کی سعادت حاصل کی۔ یہ لمحہ زندگی بھر میرے اور میرے اہلِ خانہ کے دلوں میں ایک انمول یاد بن کر محفوظ رہے گا۔
ندیم یو ہنزائی
22 مئی 2026
23/05/2026
اسماعیلی برادری کے 50ویں روحانی پیشوا، مولانا شاہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم نے اپنے مریدین پر زور دیا ہے کہ وہ اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیں، تعلیم حاصل کریں اور اپنے ایمان پر ثابت قدم رہیں۔
جمعہ کے روز ہنزہ کے علاقے پاسو میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، مولانا شاہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم نے خاندانوں اور معاشرے میں ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے فرمایا کہ مضبوط اور متحد خاندان ایک خوشحال، پُرامن اور کامیاب معاشرے کی بنیاد ہوتے ہیں۔
انہوں نے فرمایا:
"جب خاندان اور برادریاں متحد رہتی ہیں تو وہ زیادہ مضبوط اور خوشحال بنتی ہیں، اور امام بھی خوش ہوتے ہیں۔"
اس موقع پر ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اپنے روحانی پیشوا کی ہدایات کو غور سے سنا۔
📸 تصاویر: دی اسماعیلی / ایکس
اہلیانِ حسن آباد (ہنزہ) کی جانب سے شکریہ اور دعائیہ پیغام
ہم اہلیانِ حسن آباد کمرس گلمت کے عوام، بالخصوص پھسو کے معزز عوام اور خاص طور پر کرنل عاطف اور ڈاکٹر احسان اور ان کے تمام بھائیوں اور بہنوں کے تہہِ دل سے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے مولانا شاہ رحیم الحسنینی کے دورۂ پھسو (ہنزہ) کے دوران حسن آباد کی جماعت کی رہائش کے لیے اپنا گھر پیش کیا اور ضرورت کی تمام تر سہولیات فراہم کیں۔ آپ کا یہ عمل مذہبی ہم آہنگی، باہمی احترام، بھائی چارے اور اجتماعی خدمت کے جذبے کی ایک نہایت خوبصورت اور قابلِ تقلید مثال ہے۔
آپ تمام بہن بھائیوں کے خلوص، تعاون، محبت اور مثبت کردار نے نہ صرف مذہبی رواداری اور اتحادِ امت کے جذبے کو فروغ دیا، بلکہ وادیٔ ہنزہ کی پرامن، مہذب اور باوقار روایات کو بھی مزید مستحکم کیا۔
ہم آپ سب کے اس مخلصانہ تعاون اور اعلیٰ ظرفی پر دلی تشکر کا اظہار کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے درمیان محبت، اتحاد اور بھائی چارے کے اس پاکیزہ جذبے کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔ آمین!
منجانب: اہلیانِ حسن آباد ہنزہ
اسمعیلیوں کے روحانی پیشوا شاہ رحیم الحسینی نے وادی ہنزہ میں ہزاروں مریدوں کو دیدار سے نوازا۔ یہ ان کا پاکستان میں امام بنے کے بعد جماعت کو پہلا دیدار تھا۔
22 مئی 2026
21/05/2026
اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے شہزادہ رحیم آغا خان کو یادگاری ڈاک ٹکٹ پیش کرتے ہوئے، پاکستان پوسٹ کے ذریعہ اپنے مرحوم والد شہزادہ شاہ کریم الحسینی آغا خان چہارم کو پاکستان کی خدمات کے لئے اعزاز دینے کے لئے جاری کیا۔
این پاک کا دیداری کے وقت بھی عوام کو بجلی دینے میں ناکام ہو گئے
لائٹنگ کے لیے عوام نے جنریٹر پر گزارہ کر دیا
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Gilgit
15700