News zone
ہمارا مقصد گلگت بلتستان کے قدرتی حسن اور قدرتی وسائل کو اقوام عالم کے سامنے رکھنا۔۔۔۔
پرنس رحیم آغا خان کی سالگرہ کے تقریبات جاری ہے
11/10/2025
مؤرخہ: 11 اکتوبر 2025
اسحاق حسین (پی ایس پی) کی واضح ہدایت پر ضلعی پولیس گلگت نے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز، نفرت آمیز اور مذہبی منافرت پھیلانے والے افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کومزید تیز کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسمی محمد مہدی ولد محمد حسن سکنہ دنیور گلگت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد شیئر کر نے پر دوسرے فریق کی دل آزاری ہوئی تھی جس پر، ایس ایچ او تھانہ دنیور گلگت انسپکٹر امتیاز حسین و عملے پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے خلاف تھانہ دنیورمیں مقدمہ علت نمبر 128/025 بجرم ایکٹ توہین ناموسِ صحابہ درج کیا گیا ہے۔
ملزم کا عدالتِ مجاز سے جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ضلعی پولیس گلگت کی جانب سے واضح کیا جاتا ہے کہ
سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کا اشتعال انگیز، مذہبی یا نفرت انگیز مواد شیئر کرنا قابلِ گرفت جرم ہے۔
ایسے اقدامات معاشرتی امن کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں، جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
عوام الناس سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ سوشل میڈیا کا استعمال ذمہ داری کے ساتھ کریں، اور کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز یا مذہبی منافرت پھیلانے والے مواد سے مکمل اجتناب کریں۔
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
جاری کردہ:
ترجمان ضلعی پولیس گلگت
Gilgit-Baltistan Police Gilgit Range Police
𝐒𝐃𝐏𝐎 𝐃𝐚𝐧𝐲𝐨𝐫𝐞 𝐂𝐢𝐫𝐜𝐥𝐞 𝐆𝐢𝐥𝐠𝐢𝐭 ترجمان ضلعی پولیس گلگت
11/10/2025
خلتی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے غذر شندور روڈ ٹریفک کیلئے بند
11/10/2025
لاہور لاہور اے
11/10/2025
بہترین کارکردگی کے اعتراف میں AIG میڈم طاہرہ کی جانب سے شجاعت حسین کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
لاہور، پنڈی اور دارلحکومت کے حالات پیچیدہ
امام کی سالگرہ کی مبارک باد دیتا ہوں چیف سیکریٹری ہنزہ پہنچ گئے
10/10/2025
جامع امامیہ مسجد گلگت میں آغا راحت حسین الحسینی کا خطاب....... اتحاد و امن پر زور
گلگت (10 اکتوبر 2025) جامع امامیہ مسجد گلگت میں جمعے کے خطبے کے دوران، آغا راحت حسین الحسینی نے گلگت بلتستان میں اتحاد، امن اور شعور کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں باہمی اتفاق اور ہوش مندی وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں حالیہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “گزشتہ اتوار کو سی پی او چوک پر قاضی نثار پر حملہ ہوا، کہا جاتا ہے کہ تمام سہولت کار گرفتار ہوچکے ہیں، مگر یہ سمجھنا ضروری ہے کہ حالات خراب ہونے سے فائدہ کس کو ہوتا ہے؟”
آغا راحت نے مزید کہا کہ “گزشتہ ہفتے کشمیر میں جاری تحریک کے فوراً بعد گلگت میں یہ واقعہ کیوں پیش آیا؟ یہ بھی غور طلب سوال ہے۔”
انہوں نے واقعے کے بعد عوامی ردعمل کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ “اللہ کا کرم ہے کہ اس بار سب نے واقعے کی مذمت کی، اور یہ مذمت خوف سے نہیں بلکہ شعور کے ساتھ کی گئی۔ ہم شفاف تحقیقات چاہتے ہیں کہ یہ واقعہ کیسے اور کس نے کروایا۔”
آغا راحت حسین الحسینی نے شیعہ برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ “حملے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے میں شیعہ نوجوانوں نے مدد کی، اور یہ عمل انسانی ہمدردی کی بہترین مثال ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “قوم باشعور ہوچکی ہے، سازش کار ایک بار پھر ناکام ہوگئے۔ اگر یہی شعور برقرار رہا تو انشاءاللہ فرقہ واریت ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی۔”
10/10/2025
⭕ کرک : غر کلہ سے تعلق رکھنے والا حوالدار آمین گل بلوچستان میں بلوچوں شدت پسندوں کے حملے میں شھید ہوگیا ۔
اللّٰہ تعالیٰ غریق رحمت کرے۔۔۔۔
صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین دین کی بنیادیں ہیں۔۔۔۔قاضی نثار احمد صاحب
قاضی نثار صاحب آبدیدہ ہوگئے۔۔۔۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Gilgit
75500
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |