PTI DIR
PTI DIR Maidan
Celebrating my 5th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉
ایم پی اے ملک لیاقت علی خان کی اسمبلی میں نیٹ ورک کے مسئلے پر جاندار آواز — عوامی مشکلات کی بروقت نشاندہی اور حل کا مطالبہ
کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی 26 نومبر قتل عام میں شہید ہونے والے کارکن عبد الرشید کے گھر آمد
والدین سے اظہار تعزیت کیا اور دعائے مغفرت کی. صوبائی صدر بلوچستان داؤد شاہ کاکڑ اور دیگر پارٹی رہنما بھی ساتھ تھے.
چیئرمین عمران خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان ویژن کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے احساسِ شجر مہم کا باقاعدہ آغاز خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پودا لگا کر کر دیا۔ یہ مہم یومِ پاکستان (23 مارچ) اور عید کے پُرمسرت موقع پر ایک تاریخی اور ریکارڈ شجرکاری اقدام کے طور پر شروع کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر آج پورے صوبے میں ایک ہی دن میں صرف سرکاری سطح پر 10 لاکھ پودے لگائے جا رہے ہیں، جبکہ عوام بھی اس کے علاوہ اپنی سطح پر شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ سرکاری سطح پر صوبے کے 285 مختلف مقامات پر بیک وقت شجرکاری سرگرمیاں جاری ہیں اور تمام انتظامات پہلے ہی مکمل کیے جا چکے ہیں۔
مہم کی مؤثر نگرانی کے لیے خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ نے ایک جدید ویب پورٹل اور مرکزی کنٹرول سسٹم تیار کیا ہے، جہاں شجرکاری کے تمام مراحل کو موبائل تصاویر اور لائیو ویڈیوز کے ذریعے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں، حجروں اور علاقوں میں پودے لگا کر اپنی تصاویر اور ویڈیوز ehsaaseshajar.kp.gov.pk پر شیئر کریں۔
مزید برآں، محکمہ جنگلات نے ایک مرکزی کنٹرول روم قائم کیا ہے جہاں سے پوری مہم کو ریئل ٹائم میں مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ تمام اضلاع کو سرکاری نرسریوں سے پودوں کی فراہمی مکمل کر دی گئی ہے، جبکہ سرکاری و نجی ادارے، تعلیمی ادارے، سول سوسائٹی، کمیونٹیز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس تاریخی مہم میں بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔
صوبائی حکومت کا عزم ہے کہ اس مہم کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا، اور آئندہ 14 اگست کو 14 لاکھ پودے لگانے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے، تاکہ صوبے کے جنگلاتی رقبے میں پائیدار اضافہ یقینی بنایا جا سکے۔
یہ شجرکاری مہم اس امر کا واضح پیغام ہے کہ خیبر پختونخوا اور پاکستان کے عوام اپنے ماحول، اپنے مستقبل اور آنے والی نسلوں کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہے ہیں۔
Part 19
Part 18
Click here to claim your Sponsored Listing.