Dir Digital
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dir Digital, Media/News Company, The Mall of Dir, 1st floor, Dir City,Upper Dir, Dir.
دیر ڈیجیٹل سوشل میڈیا نیوز چینل ہے جو علاقائی, مقامی خبروں, ایونٹس, تشہیری پروگرامات, اشتہارات, علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
آپ ان سب پروگرامات کی کوریج کے لیے رابطہ کرسکتے ہیں۔ رابطہ نمبر:03700963747 . واٹس اپ نمبر:03160963747
دیر شہر میں ڈگری کالج سے لیکر فرنیچر مارکیٹ یا ubl bank سے پڑاؤ پل کی درمیان ایک شخص سےایک لاکھ روپے کہی گر گئی ہے کسی کو بھی ملے ہے یا ملے تو مہربانی کرکے نیچے نمبر پر رابطہ کریں
03189696676
05/05/2026
Online Apply
https://forms.gle/cgba1PT6yvPCKGBg6
طلبا و طالبات کے لیے سنہری موقع!
ہوپ کالج آف فارمیسی اینڈ ہیلتھ سائنسز، دیر میں 2 سالہ میڈیکل ڈپلومہ، فارمیسی ٹیکنیشن (کیٹیگری 😎 اور دیگر شارٹ کورسز کے لیے داخلے اوپن ہیں۔
میرٹ اور ضرورت مند طلباء کے لیے سکالرشپ ٹیسٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے:
ٹیسٹ کی تاریخ: 7 مئی 2026 (بروز جمعرات)
ٹیسٹ کا وقت: دوپہر 2:00 بجے
رجسٹریشن کی آخری مہلت: 7 مئی، دوپہر 1:00 بجے تک
رجسٹریشن کے لیے آج ہی کالج تشریف لائیں یا دیے گئے نمبرز پر واٹس ایپ کریں۔
رابطہ نمبرز: 0344-3331533 / 0311-9548979 / 0944-880074
پتہ: نزد لائیو سٹاک آفس (حیوانات ہسپتال)، دیر خاص، دیر اپر۔
05/05/2026
دیر بالا پولیس
*پولیس ویلفیئر فنڈ کی شفاف تقسیم، ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت تقریب کا انعقاد۔۔۔*
دیر بالا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز (PSP) کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں پولیس ویلفیئر فنڈز کی شفاف تقسیم کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں ایس پی انویسٹیگیشن محمد الیاس خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر شاہ فیصل خان، ایس ڈی پی او سرکل دیر مشرف خان سمیت دیگر پولیس افسران اور کینسر و دیگر بیماریوں میں مبتلا پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔
تقریب کا انعقاد انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید، ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ اور ڈی آئی جی ویلفیئر کے ویژن اور احکامات کی روشنی میں کیا گیا۔
تقریب کے دوران 170 سے زائد پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ میں مجموعی طور پر 63 لاکھ روپے کے ویلفیئر فنڈز کے کراس چیکس تقسیم کیے گئے۔ ان میں میڈیکل امداد کی مد میں 37 لاکھ 60 ہزار روپے، اسکالرشپس کے لیے 18 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ سی پی چائلڈ کے لیے 6 لاکھ 90 ہزار روپے شامل ہیں۔
ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز نے اس موقع پر کہا کہ پولیس فورس کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے اور تمام ویلفیئر درخواستوں پر ہفتہ وار بنیادوں پر کارروائی یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ مستحقین کو بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی ضروریات کے لیے پولیس اہلکاروں کو ہر ممکن سہولیات شفاف انداز میں فراہم کی جاتی رہیں گی۔
*شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ضلع پولیس دیر بالا*
جلد آرہا ہے دیر سپر لیگ،،،ونر کے لیے 20 لاکھ اور رنراپ کے لیے دس لاکھ کے انعام کے ساتھ ساتھ اور بھی انعامات کی بارش۔۔۔۔۔
04/05/2026
گائناکالوجسٹ ڈاکٹر نباہت حمید کل منگل سے عجواہ میڈیکل سنٹر میں مریضوں کے لیے موجود ہوگی۔
Dr. Nibahat Hameed
MBBS
FCPS (Gynecology & Obstetrics)
ماہر امراضِ نسواں و زچگی
✔️ حمل کی دیکھ بھال | Antenatal Care
✔️ نارمل ڈلیوری اور آپریشن/NVD and C-Section
✔️ بانجھ پن کا علاج اور مشورہ | Infertility Care
✔️ ماہواری کے مسائل کا علاج | Menstrual Issues
✔️ خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات | Family Planning
عجواہ سنٹر، بلمقابل ڈی ایچ کیو اسپتال دیر
🕘 صبح 9:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک
رابطہ برائے اپوائنٹمنٹ: 9277729-0343
Who will win today's final of PSL-11,,,
Peshawar Zalmi or Hyderabad Kingsmen
I got over 1,000 reactions on one of my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉
Respected followers and friends plz keep continue support and follow Dir Digital ۔
02/05/2026
دیر بالا پولیس
*تھانہ واڑی پولیس کی بروقت کارروائی، مغوی بچی بازیاب، ملزم گرفتار۔۔۔*
دیر بالا: تفصیلات کے مطابق مورخہ 2 مئی 2026 کو حضرت یونس ولد ہاشم، سکنہ کوٹ درگئی حال واڑی، نے اپنی کمسن بیٹی خوشبو بی بی (عمر تقریباً 11 سال) کے اغوا کی رپورٹ درج کروائی، جس میں ملزم عادل خان ولد اعتبار خان، سکنہ مٹہ سوات، کو نامزد کیا گیا۔ رپورٹ موصول ہونے پر فوری طور پر مقدمہ نمبر 140 مورخہ 02-05-2026 بجرم دفعہ 364A تعزیرات پاکستان، تھانہ واڑی میں درج کیا گیا۔
ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز (PSP) نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او سرکل واڑی فخر عالم خان کی نگرانی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں کے اندر مغوی بچی خوشبو بی بی کو بحفاظت بازیاب کر لیا اور ملزم عادل خان کو گرفتار کر لیا۔ واردات میں استعمال ہونے والی سرخ رنگ کی ہنڈا موٹر سائیکل بھی پولیس نے قبضے میں لے لی۔
بازیاب ہونے والی بچی کو والدین کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ مقدمے میں مزید تفتیش جاری ہے۔
*شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ضلع دیر بالا پولیس*
خوشبوؤں کے شوقین حضرات کو اب دیر سے باہر جانا نہیں پڑےگا کیونکہ جلال فریگرنس نے لایا ہے آپ کے لیے ایک دو نہیں درجنوں مختلف ذائقے،،،تو اپنے پسند کے خوشبو خریدنے کے لیے جلال خوشبو سنٹر سعید مارکیٹ مین بازار دیر تشریف لائیں۔۔۔
03187840245
01/05/2026
Hunain Shah you beauty...What an over,,, defended just 6 runs....Congratulations to HK
01/05/2026
ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے ملازمین کا ہڑتال تاحال جاری ہے۔ ان کا موقف ہے کہ ان کے مطالبات جائز ہیں تاہم صوبائی حکومت ان کے مطالبات پر کوئی غور ہی نہیں کر رہا ہے۔
ان ملازمین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ان کی کارکردگی اچھی نہیں تو پھر ایجوکیشن مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ بارہ دیگر محکموں کی مانیٹرنگ کیوں حوالہ کیا جا رہا ہے؟
ویسے آپ اس بات سے کتنا اتفاق کرتے ہیں یہ آپ بتائیں گے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
The Mall Of Dir, 1st Floor, Dir City,Upper Dir
Dir
18000