Daily Point Network.com

Daily Point Network.com

Share

Daily Point Network is a leading Social Media News Network of Pakistan. Daily Point Network

Daily Point Network brings the breaking & latest news of Pakistan, world business technology, sports & entertainment.

03/06/2026

سوشل میڈیا کلب ڈیرہ کی کابینہ کا اجلاس، عوامی مسائل کے حل اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال کے فروغ کا عزم

ڈیرہ اسماعیل خان:(رپورٹ: جنید مروت) سوشل میڈیا کلب ڈیرہ اسماعیل خان کی کابینہ کا اہم اجلاس صدر زبیر شاہین کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں صحافیوں کی فلاح و بہبود، عوامی مسائل کے مؤثر حل اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال کے فروغ سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس کے دوران ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کو درپیش عوامی مسائل پر خصوصی گفتگو کی گئی۔ کابینہ کے تمام اراکین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ عوامی مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے اور متعلقہ حکام و ایوانِ بالا تک پہنچانے کے لیے اپنی تمام صحافتی صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لائیں گے۔

اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مثبت، تعمیری اور ذمہ دارانہ انداز میں استعمال کرنے کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کیا جائے۔ اراکین نے اپنے اپنے میڈیا پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے آگاہی مہم چلانے کا اعلان کیا تاکہ بالخصوص محرم الحرام کی آمد کے موقع پر شہری ایسی کسی بھی پوسٹ، تحریر یا مواد کے اجراء سے گریز کریں جس سے مذہبی، سیاسی یا سماجی حلقوں کے جذبات مجروح ہونے کا اندیشہ ہو۔

کابینہ نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ ملک دشمن عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے عوام اور سکیورٹی فورسز کے خلاف گمراہ کن پراپیگنڈا پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ایسے منفی اور جھوٹے پراپیگنڈے کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا اور عوام کو حقائق پر مبنی معلومات فراہم کرکے قومی یکجہتی اور استحکام کو فروغ دیا جائے گا۔

اجلاس میں نئے ممبران کی شمولیت کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کابینہ نے متفقہ طور پر سوشل میڈیا کلب کے آئین و دستور کے مطابق امیدواروں کی سکروٹنی مکمل کرنے کے بعد انہیں رکنیت دینے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں چیئرمین اطہر شاہ، سینئر نائب صدر عثمان شاہین، جنرل سیکرٹری جنید مروت، جوائنٹ سیکرٹری امان اللہ بلوچ، فنانس سیکرٹری محمد ارشد خان، سیکرٹری اطلاعات محمد بن خالد اور اظہر قریشی سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔

Photos from Daily Point Network.com's post 02/06/2026

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ڈویژنل کوارڈینیٹر نوابزادہ وہاب خان کی کمشنر ڈیرہ ڈویژن داؤد خان سے ملاقات، نوجوانوں کی ترقی اور فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال

ڈیرہ اسماعیل خان: وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے ڈویژنل کوارڈینیٹر نوابزادہ وہاب خان نے ایک وفد کے ہمراہ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن داؤد خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ڈیرہ ڈویژن میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود، روزگار کے مواقع، ہنر مندی کے فروغ، تعلیمی سہولیات اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے، انہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ مہارتوں کی فراہمی اور حکومتی اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ مستفید کرنے کے لیے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔ اس موقع پر نوابزادہ وہاب خان نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے مختلف اقدامات اور ڈیرہ ڈویژن میں ان کے اثرات سے کمشنر کو آگاہ کیا اور نوجوانوں تک حکومتی سہولیات کی مؤثر رسائی یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

کمشنر ڈیرہ ڈویژن داؤد خان نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور ان کی مثبت تربیت، تعلیم اور روزگار کے مواقع کی فراہمی ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ نوجوانوں کی فلاح اور ترقی کے لیے شروع کیے گئے منصوبوں کے نفاذ میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ نوجوانوں کو درپیش مسائل کے حل، انہیں بہتر مواقع فراہم کرنے اور ترقیاتی منصوبوں میں ان کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے باہمی رابطوں اور تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ وفد کے اراکین نے بھی نوجوانوں کے لیے جاری حکومتی اقدامات کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانے اور ان کے ثمرات عام نوجوانوں تک منتقل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

28/04/2026

سوشل میڈیا کلب ڈیرہ کی نئی کابینہ تشکیل، زبیر شاہین صدر اور جنید مروت جنرل سیکرٹری منتخب

ڈیرہ اسماعیل خان: سوشل میڈیا کلب ڈیرہ اسماعیل خان کی نئی کابینہ کی تشکیل کے لیے انتخابی مرحلہ مکمل کر لیا گیا، جبکہ ممبران کی باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کلب ڈیرہ کے اجلاس کا انعقاد سابق جنرل سیکرٹری ڈیرہ پریس کلب شیخ توقیر اکرم کی نگرانی میں کیا گیا، جس میں سید اطہر شاہ، زبیر شاہین، امان اللہ خان بلوچ، جنید مروت، عثمان شاہین، شعیب محسود، محمد بن خالد، محمد ارشد خان، محمد رضوان سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں صدر کے عہدے کے لیے سید اطہر شاہ اور زبیر شاہین جبکہ جنرل سیکرٹری کے لیے جنید مروت اور عثمان شاہین کے نام پیش کیے گئے۔ بعد ازاں ممبران کی باہمی مشاورت سے زبیر شاہین کو متفقہ طور پر صدر جبکہ جنید مروت کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا، جس پر تمام شرکاء نے اعتماد کا اظہار کیا۔

اجلاس میں مزید مشاورت کے بعد سید اطہر شاہ کو چیئرمین، عثمان شاہین کو سینئر نائب صدر، محمد بن خالد کو پریس سیکرٹری، شعیب محسود کو نائب صدر، امان اللہ خان بلوچ کو جوائنٹ سیکرٹری جبکہ محمد ارشد خان کو فنانس سیکرٹری منتخب کیا گیا۔

اجلاس میں شریک ممبران نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی کابینہ سوشل میڈیا کے شعبے میں صحافتی اقدار کے فروغ، مثبت سرگرمیوں اور نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔

اجلاس کے اختتام پر متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی سرکاری ملازم کو سوشل میڈیا کلب ڈیرہ کا ممبر نامزد نہیں کیا جائے گا۔

12/09/2025

ڈیرہ اسماعیل خان: پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کی پریس کانفرنس، نتائج میں بے ضابطگیوں کا الزام
ڈیرہ اسماعیل خان میں پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بورڈ امتحانات میں بے ضابطگیوں اور شفافیت کی کمی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ ایسے طلبہ جو 95 فیصد نمبر کے حقدار تھے، ان کے مارکس کم کر کے 80 فیصد تک محدود کر دیے گئے، جس سے ہونہار طلبہ کے مستقبل کو نقصان پہنچایا گیا۔
پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ نتائج کو اس طرح سے ظاہر کیا گیا کہ مجموعی اگریگیٹ مثبت دکھائی دے، لیکن اصل مارکس جان بوجھ کر کم کیے گئے۔ اس حوالے سے والدین اور طلبہ سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔
ایسوسی ایشن نے اپنے تین نکاتی مطالبات پیش کیے:
طلبہ کو ان کے پیپرز شو کیے جائیں تاکہ نتائج کی شفافیت یقینی ہو۔ٹاپر طلبہ کے پیپرز بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے جائیں۔ فیس کم کی جائے، جیسا کہ پشاور بورڈ میں 600 روپے ہے لیکن ڈیرہ بورڈ میں 800 روپے وصول کی جا رہی ہے۔
رہنماؤں نے کہا کہ نتائج پر اعتراضات اٹھانے کے بعد 48 گھنٹے گزر گئے لیکن بورڈ حکام کی جانب سے صرف دعوے اور بیانات سامنے آئے، کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر دو دن کے اندر ایگزیکٹو آرڈر جاری نہ کیا گیا تو پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا سے رجوع کرے گی اور طلبہ کے حق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔
ایسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا کہ وہ معاملے کا فوری نوٹس لیں اور بورڈ حکام کو ہدایت کریں کہ دو دن کے اندر اندر اس مسئلے کو حل کیا جائے، بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Photos from Daily Point Network.com's post 11/09/2025

پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کی ڈیرہ بورڈ کے امتحانات میں شفافیت یقینی بنانے کا مطالبہ

ڈیرہ اسماعیل خان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر ارسلان سدوزئی اور جنرل سیکرٹری سید طارق حسین نے سینیئر صحافی و رپورٹر سما ٹی وی اور مقدر پرنٹنگ پریس اینڈ پینا فلیکس کے اونر احمد نواز مغل سے ملاقات کی، جس میں بورڈ امتحانات اور تعلیمی مسائل پر تفصیلی گفت و شنید کی گئی۔
اس موقع پر ارسلان سدوزئی نے کہا کہ حالیہ ڈیرہ بورڈ کے امتحانات میں والدین اور طلبہ کے ساتھ ناانصافیاں اور زیادتیاں کی جا رہی ہیں، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن (پین) اس مسئلے پر بھرپور آواز بلند کرے گی اور ڈیرہ کے شہریوں و والدین کی حمایت کے ساتھ اس معاملے کو ایوانوں تک پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ کوہاٹ بورڈ نے شفاف امتحانی پالیسی اپناتے ہوئے ایک مثبت اقدام کیا ہے، جس کے تحت ہر طالب علم کا پرچہ بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جا رہا ہے تاکہ والدین بھی اپنے بچوں کی کارکردگی دیکھ سکیں۔ اس اقدام پر کوہاٹ بورڈ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
پین ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان بورڈ میں بھی اسی طرح کا طریقہ کار اختیار کیا جائے تاکہ غریب اور پسماندہ و جنگ زدہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کو بھی یہ حق حاصل ہو کہ وہ اپنے پرچے دیکھ سکیں، اپنی خامیوں کو دور کر سکیں اور مستقبل کے لیے اپنی کارکردگی بہتر بنا سکیں۔ اس سے نہ صرف طلبہ بلکہ سکول پرنسپلز اور اداروں کی کارکردگی بھی کھل کر سامنے آئے گی۔
ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ اگر مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو تمام قانونی اور احتجاجی حق استعمال کیا جائے گا۔ عنقریب اس حوالے سے ایک مربوط حکمت عملی ترتیب دی جائے گی جس میں ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام پرائیویٹ سکول شامل ہوں گے۔

Photos from Daily Point Network.com's post 01/05/2025

ڈیرہ اسماعیل خان میں واپڈا کی مبینہ زیادتی، نور ویلی سٹی کے درجنوں گھرانے شدید گرمی میں 15 دن سے بجلی سے محروم

ڈیرہ اسماعیل خان۔ ایک طرف ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے، وہیں ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے نور ویلی سٹی کی گلی اسلام پورا میں واپڈا حکام نے مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پورے علاقے کی بجلی کاٹ دی ہے۔ شہریوں کے مطابق، واپڈا اہلکاروں نے ٹرانسفارمر کے "اڈے" (کنکشن لنک) کاٹ کر اور مین لائن میں الٹی تاریں لگا کر علاقے کو بجلی سے محروم کر دیا ہے۔
واپڈا کی نئی "حکمتِ عملی"؟شہریوں کا کہنا ہے کہ واپڈا نے بغیر کسی تحریری نوٹس یا پیشگی اطلاع کے یہ قدم اٹھایا۔ متعلقہ حکام کا مؤقف ہے کہ چند افراد کے بلوں میں بقایا جات تھے، اس لیے پورے محلے کی بجلی منقطع کر دی گئی۔ عوام نے اس عمل کو "اجتماعی سزا" قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ واپڈا کا یہ اقدام نہ صرف غیر اخلاقی ہے بلکہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے، خاص طور پر ایسے موسم میں جب درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر چکا ہےعلاقہ مکین روزانہ کی بنیاد پر پانی، روشنی، اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ گھروں میں بزرگ، بچے اور بیمار افراد شدید تکلیف کا سامنا کر رہے ہیں۔ خواتین کو گھریلو کاموں اور بچوں کی دیکھ بھال میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔ایک بزرگ شہری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا:
"ہم واپڈا سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا اس اجتماعی سزا کا خاتمہ کریں۔ جو لوگ نادہندہ ہیں، صرف ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ پورے علاقے کو اندھیرے میں رکھنا کہاں کا انصاف ہے؟"حکومتی سطح پر خاموشی تاحال نہ ضلعی انتظامیہ نے نوٹس لیا اور نہ ہی واپڈا کے اعلیٰ افسران نے اس واقعے پر کوئی مؤقف جاری کیا ہے۔ شہریوں نے گورنر خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ اور وفاقی وزیر توانائی سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی فوری تحقیقات کروائی جائیں اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔

03/04/2025

ڈیرہ اسماعیل خان: "ڈیرہ جات" میلے میں مقامی میڈیا کو نظر انداز کرنے پر صحافتی تنظیموں کا شدید احتجاج

مقامی میڈیا کو نظر انداز کرنے پر تمام میڈیا ہاؤسز کے بائیکاٹ کا متفقہ فیصلہ

"ڈیرہ جات" میلے کی کسی قسم کی کوریج نہ کرنے کا اعلان، احتجاج ریکارڈ کرانے کا عندیہ

چھ رکنی کمیٹی تشکیل، مقامی میڈیا کے تمام شعبے شامل

مذاکرات کے لیے جیو، اے آر وائی، سماء، سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے نمائندے نامزد

مقامی میڈیا سے رابطہ نہ ہونے پر کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا

ضلعی انتظامیہ، امین برادران یا تحصیل میئر کے ساتھ مذاکرات کا اختیار کمیٹی کو ہوگا

15/10/2024

سانحہ لاہور میں شہید ہونے والی ام حبیبہ کے والد نے اس سسٹم کے منہ پہ تماچہ مار کہ کہہ دیا کہ وہ اس سسٹم سے کوئی انصاف نہیں چاہتا۔

02/10/2024

* مقدر پرنٹرز اینڈ گرافکس*

*🔰سیل سیل سیل سیل*

🔰 پینا فلیکس چائنہ امپورٹڈ

*🔰مناسب قیمت بہترین کام۔*

*🔰بہترین سکرین پرنٹنگ کپڑے کے بینر۔*

*🔰 تھری ڈی وال پیپرز وہ بنائے جو آپ کی چاہت ہو۔*

*🔰 پینا فلیکس کے ڈیزائننگ اور بہترین کوالٹی اور ماہناز ٹیم سے پینا فلیکس پرنٹ کروائیں۔*

*🔰ہر قسم کے سنگل کلراورفور کلر کےبروشر*

*🔰ہر قسم کے سنگل کلراورفور کلر کےپوسٹر*

*🔰 ہر قسم کے سنگل کلر اور فور کلر کے پیڈ تیار کیے جاتے ہیں*

*🔰 آپ نے بنائی وزٹنگ کارڈ ہر قسم کی کوالٹی کے ساتھ*

*🔰 باریاں بنوائیں اپنے شادی کارڈ*

*🔰 بل بک سنگل کلر /فور کلر کی بہترین پرنٹنگ کی جاتی ہے*

*🔰 اشتہارات*

*🔰 اس کے علاوہ ہر قسم کی پرنٹنگ کی جاتی ہے۔*

*🔰 رابطہ نمبر: 03339982205*
*🔰 پروپرائیٹر: محمد ناطق احراز احمد مغل.*
*🔰 ایڈریس: الرشید پلازہ نزد ڈائیو اڈا ڈیرہ اسماعیل خان*

12/09/2024
Want your business to be the top-listed Media Company in Dera Ismail Khan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Dera Ismail Khan