Awan Unity Forum

Awan Unity Forum

Share

تعصب نہیں ۔۔۔اعوان قوم کی فلاح �

09/05/2026

دیرینہ ساتھی جناب شعیب اعوان صاحب کے چھوٹے بھائی جناب طیب اعوان صاحب نے ایم فل ویٹرنری سائنسز کے مقالے کا کامیابی سے دفاع کر لیا۔
یہ کامیابی محنت اور بہترین حکمت عملی کا نتیجہ ہے،
طیب بھائی کی اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ پاک آپکو مزید کامیابیاں عطا فرمائے آمین ۔

30/04/2026

بُزرگ رہنما جناب سلیم محمد اعوان صاحب کی والدہ اور میڈیکل ڈائریکٹر جناب وسیم احمد اعوان صاحب کی دادی بقضائے الٰہی وفات پا گئیں ہیں جن کا نماز جنازہ آج رات 30۔9 بمقام شاہ صاحب منور میں ادا کیا جاۓ گا ۔اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔
(فائل فوٹو سلیم محمد اعوان صاحب)

27/04/2026

الحمدللہ اعوان کمیونٹی کا ایک اور اعزاز
انجنیئر عبداللہ جان اعوان مرحرم ( گولڈ میڈلسٹ )
کی پوتی اور محمد یونس ہاکی پلیئر ( گولڈ میڈلسٹ ) کی بیٹی حافظہ بشریٰ عظمٰی نے اپنے گھر کا اعزاز برقرار رکھتے ہوئے بی ایس انگلش میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا
آج ڈگری کالج نمبر 1 میں ہونے والی پروقار تقریب میں اعزاز سے نوازا گیا۔
اللہ پاک مزید کامیابیاں عطا فرمائے آمین۔

26/04/2026

جناب پروفیسر ڈاکٹر اخلاق احمد اعوان کی والدہ محترمہ بقضائے الہی وفات پا گئی ہیں. جن کی نماز جنازہ آج بروز اتوار بمقام مل گیٹ والےقبرستان بھکر میں تین بجے ادا کی جائے گی۔
اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔

24/04/2026

اعلان فوتگی ۔۔
پیپلز پارٹی کے سینیر رہنما ملک پیاس حسین اعوان و ملک اشفاق حسین اعوان اور بادشاہ کی والدہ بقضائے الہی وفات پا گئی ھیں۔

جنکی نماز جنازہ اج مورخہ 2026۔04۔24 کو بوقت 04:00 بجے کوٹلی۔ امام حسین میں ادا کی جائے گی۔

Photos from Awan Unity Forum's post 09/04/2026

دیرینہ ساتھی جناب محمد نعمان اعوان (محکمہ تعلیم) اور انکے بھائی جناب محمد عدنان اعوان صاحب رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ شادی کی پُر رونق تقریب کا انعقاد مقامی گاؤں گرہ اعظمی (عرف کالی) ضلع ٹانک میں کیا گیا جس میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے کثیر افراد نے شرکت کی۔
اللہ پاک ملک محمد رمضان اعوان کے فرزندان کی خوشیاں خاندان کو مبارک کرے امین ثمہ آمین۔

06/04/2026

جناب گل زمان اعوان (پرسنل سیکریٹری، سابق وزیر اعلیٰ) کے فرزند ارجمند جناب ملک انس اعوان صاحب رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔
شادی کی پُر رونق تقریب کا انعقاد مقامی شادی حال میں منعقد ہوا جس میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے کثیر افراد نے شرکت کی۔
اللہ پاک جناب گل زمان اعوان صاحب کے خاندان کو خوشیاں مبارک کرے امین ثمہ آمین۔

05/04/2026

ڈیرہ اسماعیل خان کا ایک اور اعزاز اعوان یونٹی فورم کے سرگرم رہنما و ڈویژنل صدر جناب جمال عبدالناصر اعوان صاحب کو جسٹس صادق علی خان کی طرف سے تعریفی سند دی گئی۔
مورخہ 30 مارچ، ہائی کورٹ ہال میں منعقدہ باوقار تقریبِ تقسیمِ توصیفی اسناد کے موقع پر جمعیت لائرز فورم کے روحِ رواں اور معزز سینئر رکن، محترم جمال عبدالناصر اعوان، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، نے اپنے دورِ صدارت (ڈسٹرکٹ بار اور ہائی کورٹ بار) کے دوران شاندار اور مثالی کارکردگی کے اعتراف میں معزز جناب جسٹس صادق علی خان کے دستِ مبارک سے تعریفی سند وصول کی۔

یہ اعزاز نہ صرف جناب جمال عبدالناصر اعوان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خدمات کا اعتراف ہے بلکہ جمعیت لائرز فورم کے لیے بھی ایک قابلِ فخر اور تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
اللہ پاک جمال صاحب کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے آمین۔

Photos from Awan Unity Forum's post 01/04/2026

بزرگ رہنما جناب فضل الرحمن اعوان صاحب کے فرزند ارجمند جناب زیب حسن اعوان صاحب رِشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
شادی کی پُر رونق تقریب مقامی شادی حال میں منعقد ہوئی جس میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت اعوان یونٹی فورم کے وفد نے بھی شرکت کی۔
اللہ پاک فضل الرحمن اعوان صاحب کے خاندان کو خوشیاں مبارک کرے امین ثمہ آمین۔

25/03/2026

ڈیرہ اسماعیل خان:
کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نے تحصیل درازندہ میں اہم تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے۔

احمد سلیم اعوان کو تحصیلدار درازندہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل احمد سلیم اسسٹنٹ پی ایم آر یو اور انچارج ای ڈومیسائل ٹرائبل کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ احمد سلیم اعوان درازندہ میں ایک اچھی شہرت کے حامل افسر سمجھے جاتے ہیں اور مقامی سطح پر انہیں پسند کیا جاتا ہے۔
اللہ پاک احمد سلیم اعوان صاحب کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے آمین۔

21/03/2026

❣️عید مبارک❣️
اللہ پاک تمام احباب کو عید کی خوشیاں مبارک فرمائے امین۔

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Dera Ismail Khan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Dera Ismail Khan