Chitral News

Chitral News

Share

Local news and international news short clips documentaries vlogs stories health
Comedy

31/03/2026
Photos from Chitral News 's post 31/03/2026

ضلعی انتظامیہ اپر چترال اپڈیٹ
برومکاغ کوشٹ سے بونی آتے ہوئے ایک ویلس جیب نمبر B1090 جنالی کوچ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔
حادثے کے نتیجے میں دو خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ 5 افراد جن میں بچے بھی شامل ہیں زخمی ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق برومکاغ کوشٹ سے بونی کی جانب آنے والی ویلس جیب جس میں 7 افراد سوار تھے جنالی کوچ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی۔ حادثے کے فوراً بعد دو خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ دیگر پانچ زخمیوں کو فوری طور پر کیٹگری ڈی ہسپتال بونی منتقل کیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر کے ہمراہ جائے حادثہ کا ہنگامی دورہ کیا۔ انہون نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو 1122 کی ٹیموں کو فوری طلب کیا جنہوں نے جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کئے۔
ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے کیٹگری ڈی ہسپتال بونی میں ایمرجنسی نافذ کر دی جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ زخمیوں میں سے ایک بچی اور ایک مرد کو مزید بہتر علاج کے لیے چترال ریفر کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سمیت تمام طبی عملے کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ زخمیوں کی جان بچانے کے لیے خون کے عطیات دیں اور انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کریں۔

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ضلعی انتظامیہ اپر چترال


CBN

19/03/2026

اپنی زبان میں اس چیز نام بتائیے؟؟


CBN

Photos from Chitral News 's post 19/03/2026

Tableeghi jamaat from Chitral.
visited Nadeem khan farm here in Uganda...

18/03/2026

میں نے رمضان پیکج سو فیصد مستحقین میں تقسیم کیا ہے، پی ٹی آئی سینئر رہنما اور تحصیل کونسل چترال کے کنوینر فخر اعظم

چترال پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور تحصیل کونسل چترال کے کنوینر فخر اعظم نے کچھ سوشل میڈیا پیج میں اپنے خلاف ہرزہ سرائی اور کردار کشی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کے لئے پیکا ایکٹ کے تحت کاروائی کے لئے لویر چترال پولیس کے توسط سے انچارج سائبر کرائم خیبر پختونخوا کو درخواست دے دی۔ چترال پریس کلب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بعض حلقوں کی طرف سے ان کی trolling جاری ہے اور ان پر بے جا الزامات اور بہتان لگائے جارہے ہیں جن کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے رمضان پیکج کی تقسیم کے حوالے سے وہ اپنے حلقہ نیابت ویلج کونسل شیاقوٹک کے حوالے سے دعوے کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ سوفیصد مستحقین کو نامز دکیا گیا تھا جن کا نام وہ پبلک کرنے کو بھی تیار ہیں جس میں نہ اقرباء پروری کوئی ثابت کرسکتا ہے اور نہ پارٹی بازی ہوئی ہے بلکہ اس پیکج سے استفادہ کرنے والوں کا تعلق تمام جماعتوں سے ہے۔

فخر اعظم نے کہاکہ انہوں نے اپنے درخواست میں ان افراد کو باقاعدہ نامزد کیا ہے جواپنے سوشل میڈیا پیج میں ان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش کی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ جھوٹے اور زہریلے پروپیگنڈا میں ملوث ان افراد کو پیکا ایکٹ کے تحت سزا بہت جلد مل جائے گی جس کے بعد کسی اور کسی کی عز ت اور شہرت پر حملہ آؤر ہونے کی جرات نہیں ہوگی۔

18/03/2026

ڈگری کالج بونی اپر چترال کے چلتے پھرتے نظام کو تباہ کرنے میں موجودہ قیادت کا بڑا ہاتھ ہے۔

گزشتہ سال تبادلوں پر پابندی کے باوجود، صرف دو گھنٹوں کے اندر پرنسپل اور ایک پروفیسر کو دیر ٹرانسفر کرنا ان کے لیے کوئی کھٹن نہیں تھا۔۔۔۔۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ آج تک ہمارے ڈگری کالج میں مستقل پرنسپل تعینات نہیں کیا گیا۔ کئی ماہ گزر چکے ہیں اور کالج بغیر پرنسپل کے چل رہا ہے، جس کی وجہ سے نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔

سمجھ سے بالاتر ہے ۔۔۔ کہ ہمارے ڈپٹی اسپیکر صاحبہ اور عوامی نمائندگان اس معاملے پر خاموش کیوں ہیں اور اصل صورتحال کیا ہے۔ اپنے ہی حلقے کا واحد تعلیمی ادارہ اس قدر بے بسی کا شکار ہے، جو نہایت افسوسناک ہے اور بے حسی کا مقام ہے۔۔۔۔

ہمارے ماؤں، بہنوں اور بزرگوں نے اسی امید پر ووٹ دیا تھا کہ مسائل حل ہوں گے،حالات میں سہل پیدا ہو ہمارے آواز ارباب اختیار تک پہنچے ہمیں قوت ملے، مگر بدقسمتی سے حالات صریحاً اس کے منافی ہے نظر آ رہے ہیں۔۔۔۔۔

سجاد احمد خان اپرچترال

18/03/2026

جن جن لوگوں نے جن جن پیجز سے میرے خلاف پروپیگنڈا کیا ہے مجھے اور میری عزت کو اچھالا گیا ہے
ان لوگوں کو میرے خلاف عدالت میں وہ الزامات جو انہوں نے لگایا ہے ثابت کرنا پڑیگا یا سائبر کرائم پیکا ایکٹ کے علاوہ ہتک عزت کیس سامنا کرنا پڑے گا
انشاء اللہ ؛ فخر اعظم

21/02/2026

بروغل ویلی کے پرامن وفد کے ساتھ نامناسب رویے پر افسوس

پشاور:

بروغل ویلی کے عوام ہمیشہ شریف، باوقار اور امن پسند رہے ہیں۔ ہمارا وفد نیشنل پارک کے اہم معاملات پر بات چیت کے لیے پشاور آیا تھا۔ 20 فروری 2026 کو دوپہر 12 بجے Suraya Bibi صاحبہ (ڈپٹی اسپیکر) کی جانب سے ملاقات کا وقت دیا گیا تھا۔

وفد دور دراز علاقے Broghil Valley سے امید اور اعتماد کے ساتھ آیا تھا، اس یقین کے ساتھ کہ ہماری نمائندہ ہماری بات سنیں گی اور ہمارے مسائل کو سنجیدگی سے لیں گی۔ تاہم اسمبلی پہنچنے کے بعد ایک گھنٹہ انتظار کے باوجود ملاقات نہ ہو سکی، جس سے بروغل ویلی کے عوام کو شدید مایوسی ہوئی۔

خصوصاً Broghil National Park کے حوالے سے حد بندی، زون بندی اور مقامی کمیونٹی کے حقوق جیسے اہم مسائل فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔ ہمارا مقصد کسی قسم کا تصادم نہیں بلکہ اپنے آئینی اور قانونی حقوق کے لیے پرامن اور باوقار انداز میں آواز اٹھانا ہے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:

▪ بروغل ویلی کے وفد کو دوبارہ باقاعدہ وقت دیا جائے۔

▪ نیشنل پارک سے متعلق کمیونٹی کے حقوق کو تسلیم کیا جائے۔

▪ آئندہ عوامی وفود کے ساتھ سنجیدہ اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا جائے۔

بروغل ویلی کے عوام آج بھی امن، احترام اور انصاف پر یقین رکھتے ہیں اور اپنے جائز حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ایم پی اے یوتھ لیڈرشپ آف پاکستان

ترجمان، بروغل ویلی
حکیم اصغر آتش سرقولی

21/02/2026

schedule of sehri
& iftar in chitral

21/02/2026

afghan refugees of chitral getting back to their homes

21/02/2026

Ramazan Schedule

Want your business to be the top-listed Media Company in Chitral?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Chitral News Town
Chitral
17200