KhenchoGraphy
Nature is the art of God.
qazii_988
🪕🕊️
متے بس کورا کی شام ہوے 🪕🎧
گلی میں آج چاند نکلا 🌛۔
A beautiful message from CEO 😄
"محبت کوس دی کوروم نو" نیے سال کی مناسبت سے سلطان مراد خیالی کا مشہور کلام محمد ولی ثانی کی پرسوز آواز میں پیش خدمت ہے ۔
۔
۔
۔
31/12/2025
نیا سال آتا ہے تو یوں لگتا ہے جیسے وقت ہمیں ایک لمحے کے لیے روک کر خاموشی سے پوچھ رہا ہو: تم نے پچھلے برس سے کیا سیکھا؟
اب نیا سال مناتے مناتے یہ بات دل پر نقش ہو چکی ہے کہ ہر گزرتے سال کے ساتھ انسان کے اندر سے برداشت آہستہ آہستہ کم ہوتی جاتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ کوئی سال خود اچھا یا بُرا نہیں ہوتا، اچھے یا بُرے تو وہ تجربات ہوتے ہیں جو زندگی ہمیں عطا کرتی ہے۔ کچھ تجربات مسکرانا سکھاتے ہیں اور کچھ آنکھوں کو خاموش کر دیتے ہیں، مگر دونوں ہی ہمیں انسان بناتے ہیں۔
ہر گزرتے سال کے ساتھ ہم کچھ کھو دیتے ہیں اور کچھ پا بھی لیتے ہیں۔ کچھ رشتے وقت کی دھند میں کہیں پیچھے رہ جاتے ہیں، کچھ لوگ یادوں میں بس جاتے ہیں، اور کچھ لمحے عمر بھر کے لیے دل پر ثبت ہو جاتے ہیں۔ کچھ بچھڑنے ایسے ہوتے ہیں جنہیں دل کبھی قبول ہی نہیں کر پاتا۔ وہ لوگ ہم سے دور ہو جاتے ہیں، مگر احساس میں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتے ہیں۔ دل چاہتا ہے کہ کاش ہم انہیں ایک بار پھر دیکھ سکیں، ان کے ساتھ کہیں بیٹھ سکیں، ہنسی مذاق کر سکیں، وہی پرانی باتیں، وہی بے فکری کے لمحے دوبارہ جی سکیں۔ مگر زندگی ہمیں بتاتی ہے کہ ہر خواہش پوری ہونا ضروری نہیں، کچھ کمیوں کے ساتھ ہی انسان مکمل ہوتا ہے۔
ہم چاہ کر بھی سب کچھ اپنے ہاتھ میں نہیں رکھ سکتے۔ بس انہی ادھورے لمحوں، ٹوٹے خوابوں اور خاموش یادوں سے یہ سیکھتے ہیں کہ زندگی میں اصل سبق صبر، تحمل اور برداشت کا ہے۔ جتنا جلدی ہم یہ مان لیتے ہیں کہ ہر چیز ہمیشہ ہمارے ساتھ نہیں رہتی، اتنا ہی دل ہلکا ہو جاتا ہے۔
نئے سال کا اصل پیغام بھی شاید یہی ہے کہ نفرتوں کو کم کریں، محبت کو عام کریں، رحم کرنا سیکھیں اور انسانیت کے اصولوں پر چلیں۔ کیونکہ آخرکار نہ ہمارے عہدے رہیں گے، نہ نام اور نہ ہی شور۔ ایک دن ہم بھی اس دنیا میں نہیں ہوں گے، باقی رہ جائیں گی تو صرف ہماری یادیں، ہمارا لہجہ، اور وہ احساس جو ہم دوسروں کے دلوں میں چھوڑ جائیں گے۔
اگر ہماری یاد کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لے آئے، تو یہی ہماری زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ہوگی۔
❤️
#2026
آج دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی 3 دسمبر کو بین الاقوامی یومِ معذورین جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر NOWPDP نے ملک کے مختلف حصوں میں خصوصی سرگرمیوں کا اہتمام کیا، جن کا مقصد معاشرے میں موجود ان ہزاروں افراد کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو اپنی جسمانی یا ذہنی چیلنجز کے باوجود مسلسل آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
NOWPDP کورنگی میں بھی یہ دن بھرپور انداز میں منایا گیا جہاں سو سے زائد differently-abled افراد نے شرکت کی۔ یہ تقریب نہ صرف ایک دن کی سرگرمی تھی بلکہ ایک ایسا پیغام بھی تھی جو پورے معاشرے تک پہنچایا گیا کہ معذوری کسی کی صلاحیتوں کا خاتمہ نہیں کرتی۔ یہاں شامل افراد نے اپنی کہانیوں، تجربات اور مہارتوں کے ذریعے ثابت کیا کہ وہ مواقع ملنے پر زندگی کے ہر میدان میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں ۔
تقریب میں مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ معذور افراد ہمارے معاشرے کے برابر کے شہری ہیں، اور ان کی شمولیت کے بغیر ترقی کا کوئی بھی سفر مکمل نہیں ہو سکتا۔ معاشرتی رویّوں میں تبدیلی، رسائی کے بہتر مواقع، تعلیم اور روزگار میں برابری—یہ سب وہ عناصر ہیں جو ایک باوقار اور شامل معاشرہ تشکیل دیتے ہیں۔
اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار کر نہ صرف اپنے لیے بلکہ پورے معاشرے کے لیے مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنیں گے۔ NOWPDP کی جانب سے کیے گئے اس اہتمام نے یہ ثابت کیا کہ اگر ہم سب مل کر آگے بڑھیں تو پاکستان ایک ایسا ملک بن سکتا ہے جہاں ہر فرد—خواہ وہ کسی بھی چیلنج کا سامنا کر رہا ہو برابر عزت، مواقع اور پہچان پا سکے۔
ضروری نہیں کہ ہر لکھی ہوئی تحریر لکھنے والے کے دل کا حال بیان کرے اصل یہ ہے کہ بہت سی لکھی تحریریں پڑھنے والوں کے لیے مرحم ہوتی ہیں جب رب کسی کی رہنمائی کرنا چاہے تو قلم کسی کا ہوتا ہے اور تحریریں مرحم بن جایا کرتی ہیں.
Be alone. Eat alone, take yourself on dates, sleep alone. In the midst of this you will learn about yourself. You will grow, you will figure out what inspires you, you will curate your own dreams, your own beliefs, your own stunning clarity, and when you do meet the person who makes your cells dance, you will be sure of it, because you are sure of yourself. 💚🕊️
#aesthetic
Literally nothing 💚🕊️
13/11/2025
دکھائی دیتی ہے راہِ فرار مجھ کو مگر
میریے بغیر نظامِ خفس نہیں چلتا
11/11/2025
یوں بھی آنکھوں میں کبھی خواب کا ریشہ نہ بنے
کوی پہچان نہ ہو ٹھیک سے چہرا نہ بنے
ایسی تصویر بنا روتے ہوئے خوش بھی لگوں
غم کی ترسیل تو ہو غم کا تماشہ نہ بنے
Click here to claim your Sponsored Listing.