All about KPK
NEWS UPDATE
شیخ ادریس ترنگزئی پر فائرنگ... فائرنگ کے نتیجے میں وہ شہید ہو گئے ہسپتال زرائع نے تصدیق کر لی
ممتاز عالم دین شیخ محمد ادریس صاحب ترنگزئی پر اتمانزئی میں فائرنگ ۔
شیخ ادریس صاحب کی شہادت کی اطلاع
قربانی کے جانور مہنگے نہ خریدے اس بار بہت جانور موجود ہیں ایران اور افغانستان مال نہ جانے کی وجہ سے ریٹ بہت کم ہوجائیں گے۔
پیٹرول بم اور سی این جی بحران — عوام کی زندگی اجیرن!
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ، عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 6 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 19 روپے تک اضافہ کر کے مجموعی طور پر نرخ 399 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچا دینا عام آدمی کے ساتھ سراسر ظلم ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے آئے روز پیٹرول بم گرانا نہ صرف معیشت پر دباؤ بڑھا رہا ہے بلکہ پہلے سے پسے ہوئے غریب طبقے کی کمر توڑ رہا ہے۔ یہ اضافہ کسان، مزدور، ٹیکسی ڈرائیور اور رکشہ چلانے والے افراد کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں۔
اسی طرح صوبائی حکومت خیبر پختونخوا سے بھی سوال کیا جاتا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے صوبے میں سی این جی (Gas) کی بندش کیوں برقرار ہے؟ اس فیصلے نے غریب طبقے کی روزی روٹی مکمل طور پر متاثر کر دی ہے۔ ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد مجبوری میں پیٹرول استعمال کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے، اور آخرکار اس کا بوجھ بھی عام شہری کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔
وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتیں عوامی ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہیں۔ PTIP مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی جائے اور خیبر پختونخوا میں سی این جی کی بلاجواز بندش ختم کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
عوام مزید مہنگائی کے بوجھ تلے دبنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ حکمران طبقہ زمینی حقائق کو سمجھے اور فوری عملی اقدامات کرے۔
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرن کے ضلع رہنما وقار خان
01/05/2026
*Marriage Assistant to Un-married Woman*
کے پی کے میں ایسی *لڑکیاں* جن کا نکاح ہو چکا ہو اور مہنگائی کی وجہ سے ان کے والدین ابھی رخصتی نہیں کر سکے، وہ یہ فارم پُر کرکے اپنے ضلع کے *زکوٰۃ دفتر* میں جمع کروائیں۔ اہل قرار دیے جانے کی صورت میں حکومت کی جانب سے *10 سے 12 دن* کے اندر *دو لاکھ روپے* کا چیک فراہم کیا جائے گا، جس سے وہ اپنی ضروریات کا سامان خرید سکیں گی.......
Only for kpk
چارسدہ کلاڈھیر کینال ٹاؤن میں ملتان کے تبلیغی جماعت کے ساتھی سے نامعلوم افراد نے80 ہزار روپے چھین لئے. زرائع
28/04/2026
*بریکنگ نیوز*
*ُ🚨پٹرول کی قیمت 458 روپے مقرر*
*پٹرول کی قیمت میں 136 روپے فی لیٹر اضافہ۔*
*پٹرول کی نئی قیمت 458 روپے اور ڈیزل کی نئی قیمت 520 روپے۔*
حکومت سے گزارش ہے آرام سے لوٹیں،
نوچنے کی کیا جلدی ہے !
ہم مردہ قوم ہیں کہیں بھاگ تو نہیں رہے۔!
کہاں کہاں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Charsadda