VC Muhammad Nari
UC Muhammed Nari official page.
20/03/2026
دعا ہے کہ یہ عید آپ کی زندگی میں سکون، برکت اور دائمی خوشیاں لے کر آئے۔ اللہ تعالیٰ ہماری عبادتوں کو قبول فرمائے اور ہمارے ملک و قوم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔
"عید نام ہے مل بیٹھنے کا، بانٹنے کا اور رب کی رضا میں راضی رہنے کا۔"
صدر امیر اکبر
24/01/2026
عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے زیرِ اہتمام فخرِ افغان باچا خان کی 38 ویں اور قائدِ جمہوریت خان عبدالولی خان کی 20 ویں برسی کے موقع پر چارسدہ میں ایک عظیم الشان جلسۂ عام میں شرکت کیلئے وی سی محمد ناڑی صدر امیر اکبر کی بہت بڑاجلوس۔۔۔۔۔
24/01/2026
عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے زیرِ اہتمام فخرِ افغان باچا خان کی 38 ویں اور قائدِ جمہوریت خان عبدالولی خان کی 20 ویں برسی کے موقع پر چارسدہ میں ایک عظیم الشان جلسۂ عام میں شرکت کیلئے وی سی محمد ناڑی صدر امیر اکبر کی آمد ۔۔۔۔۔
| |
24/01/2026
جلسہ گاہ سے پہلے عوامی نیشنل پارٹی کی سُرخ ٹوپی دوستوں میں تقسیم کر کے اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دیا۔ 🔴✊
24/01/2026
د هشنغر نه خبر راغے
د باچا خان لښکرې ځان سمبالوينه
#ټپه
| |
23/01/2026
الله تعالی دې زمګه مشران ژوندي لري.
عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے زیرِ اہتمام، فخرِ افغان باچا خان کی 38ویں اور قائدِ جمہوریت خان عبدالولی خان کی 20ویں برسی کے موقع پر .
| |
21/01/2026
ضلع چارسدہ میں دن بدن بڑھتی ہوئی ٹرانسفارمر چوری ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اسی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی ضلع چارسدہ، وی سی محمد ناڑی کے صدر امیر اکبر نے ایک قابلِ تحسین اور عملی اقدام اٹھایا۔ اس کوشش کے تحت وی سی محمد ناڑی کے تمام ٹرانسفارمروں کو محفوظ بنانے کے لیے اُن پر ویلڈنگ/ورڈنگ کا کام کیا گیا تاکہ چوری کی وارداتوں کو روکا جا سکے۔
اس اقدام کے دوران آرت کلی میں 2 ٹرانسفارمر، جرندہ میں 1 ٹرانسفارمر، پنروک میں 5 ٹرانسفارمر، رمٹھی میں 4 ٹرانسفارمر، محمد ناڑی میں 3 ٹرانسفارمر، ولی باغ میں 2 ٹرانسفارمر جبکہ سعداللہ خان کلی میں 1 ٹرانسفارمر کو ویلڈنگ/محفوظ کیا گیا۔
الحمدللہ عوامی نیشنل پارٹی کی یہ بروقت اور مؤثر کوشش عوام کے مفاد میں ایک اہم قدم ہے، جس کا مقصد بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا اور ٹرانسفارمر چوری جیسے مسائل سے عوام کو نجات دلانا ہے۔ یہ اقدام قیادت کی عوام دوستی اور ذمہ دارانہ سوچ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
20/01/2026
فخرِ افغان باچا خان کی 38ویں اور قائدِ جمہوریت خان عبدالولی خان کی 20ویں برسی کی مناسبت سے ہفتۂ باچا خان 2026 کی افتتاحی تقریب۔مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی اور سی ای او باچا خان ٹرسٹ سینیٹر ایمل ولی خان مختلف اسٹالز کا دورہ کر رہے ہیں۔
| |
16/01/2026
میٹنگ کے دوران وی سی محمد ناڑی کے صدر حاجی امیر اکبر کے ہمراہ لی گئی چند یادگار تصاویر۔
ایجنڈا: 23 جنوری کو باباؤں کی برسی کے موقع پر چارسدہ چوک میں منعقد ہونے والا پروگرام۔
آج وی سی محمد ناڑی کے ویلج کونسل آرٹ کلے میں صدر حاجی امیر اکبر کی حجرہ میں بابائے امن باچا خان بابا اور تحریک کے عظیم رہنما خان عبدالولی خان کی برسیوں کے موقع پر ایک پُروقار، منظم اور بامقصد اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں دونوں عظیم رہنماؤں کی جدوجہد، فلسفۂ عدم تشدد، جمہوری سوچ اور عوامی خدمت پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ باچا خان بابا اور خان عبدالولی خان کا پیغامِ امن، بھائی چارہ اور حق کی آواز آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔
مزید برآں آنے والے سال میں برسیوں کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس کے لیے جامع حکمتِ عملی، انتظامی امور اور تیاریوں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور عملی تجاویز پیش کی گئیں تاکہ پروگرام کو باقاعدہ، منظم اور کامیاب بنایا جا سکے۔
اس اجلاس میں وی سی محمد ناڑی کے صدر حاجی امیر اکبر، جنرل سیکرٹری شیر علی خان اور برانچ کے تمام عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے تنظیم کو مزید مضبوط بنانے، تحریک کے پیغام کو عوام تک پہنچانے اور مستقبل کے تمام پروگراموں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Arat Kaly Wali Bagh UC MUHAMMAD NARI District Charsadda
Charsadda
24420