ANP Awaz
Political party
16/02/2026
پختونخوا میں سڑکوں اور موٹر ویز کی بندش / عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا ردعمل
🟥اس تمام صورتحال میں بھی سب سے زیادہ نقصان پختونخوا کے عوام کو اٹھانا پڑ رہا ہے، ایمل ولی خان
🟥یہ کیا گندگی مچائی ہوئی ہے؟موجودہ حالات نے پختونخوا کے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے
🟥آخر اس ساری کشمکش میں صوبے کے عوام کا کیا قصور ہے؟کیا بانی پی ٹی آئی کو ہم نے قید کیا ہے؟
🟥وفاقی اور صوبائی حکومت آپس کی سیاسی مفاہمت اور "فرینڈلی میچ" کو بند کردیں
🟥اگر بانی کو رہا کرنا ہے تو بھی کرلیں اگر بند رکھنا ہے تو بند رکھیں، پختونخوا کے عوام کی زندگیوں کو آسان بنائیں
|
23/01/2026
چارسده
سور سیلاب
23/01/2026
عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے زیرِ اہتمام، فخرِ افغان باچا خان کی 38ویں اور قائدِ جمہوریت خان عبدالولی خان کی 20ویں برسی کے موقع پر چارسدہ میں عظیم الشان جلسۂ عام کا انعقاد۔ مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان خطاب کر رہے ہیں
| |
19/01/2026
🔴باچاخان اور ولی خان کی برسیوں کی تقاریب انتہائی عزت اور احترام کے ساتھ منائی جائیں گی، سردار حسین بابک
🔴اے این پی برطانیہ کے ساتھیوں نے ایک منظم تقریب منعقد کرکے قابلِ ستائش مثال قائم کی
🔴ایسی تقریبات نئی نسل کو امن، جمہوریت اور ترقی کے راستے سے جوڑنے کا ذریعہ بھی بنتی ہیں
🔴پروقار تقریب کے اہتمام پر اے این پی برطانیہ کے تمام ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
🔴اے این پی اوورسیز کی تنظیم سازی کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے جس کو جلد مکمل کرلیا جائے گا
🔴عوام کی جانب سے مثبت ردعمل اور گہری دلچسپی خوش آئند اور نیک شگون ہے
🔴اوورسیز پاکستانی بالخصوص پختون ممبر سازی اور تنظیم سازی میں بھرپور حصہ لیں
🔴دنیا بھر میں اے این پی کی تنظیموں کو فعال اور مضبوط بنایا جائے گا۔
باچا خان اور ولی خان کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کا عمل جاری رہے گا
🔴پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی
|
20/08/2025
20/08/2025
شتمنو خلکو ته بيا خواست دی چې خپلې مرستې باچا خان ټرسټ او خدائي خدمتګار تنظيم له ورکړئ چې ستاسو مرستې پرځای پکار راشي.
16/08/2025
ملگری ڈاکٹران، پیرا میڈیکس اور نرسز باجوڑ کی جانب سے گورنمنٹ ہائی اسکول غنی اڈہ اتمانخیل میں مسلسل دوسرے روز بھی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں متاثرہ افراد کو مفت علاج اور ضروری ادویات فراہم کی گئیں۔ منتظمین کے مطابق، فری میڈیکل کیمپس کا یہ سلسلہ آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا، تاکہ دور دراز علاقوں کے عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
16/08/2025
خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہیلی کاپٹر حادثہ، سابق وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی کا اظہار افسوس
خیبرپختونخوا کے اضلاع باجوڑ، بونیر، سوات، بٹگرام اور مانسہرہ میں حالیہ سیلابی تباہ کاریاں نہایت افسوسناک اور تشویشناک ہیں۔ اس کٹھن وقت میں ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وفاقی و صوبائی حکومت، این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور تمام متعلقہ ادارے فوری اور بھرپور امدادی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ متاثرہ خاندانوں تک بروقت سہولیات اور مدد پہنچ سکے۔
اسی کے ساتھ خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پانچ بہادر اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر مشکل حالات میں اپنے بھائی بہنوں کی مدد کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ ان عظیم سپوتوں کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
صوبائی حکومت متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دے کر ان کے لیے خصوصی امدادی پیکج کا اعلان کیا جائے۔ اگرچہ ہم ان کے پیارے واپس نہیں لا سکتے، لیکن اس کرب اور دکھ کی گھڑی میں ہمیں بحیثیت قوم اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔
اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ نصیب کرے۔
| | |
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Charsadda